بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

07-August-2020

ہانیہ عامر نے عاصم اظہر کے ساتھ تعلقات کے بارے میں بتا دیا

Iqra Khan Iqra Khan
75 Views 0 4 ہفتے
ہانیہ عامر نے عاصم کے ساتھ تعلقات کے بارے میں بتا دیا
Behtareen
Posted at 13 جولائی-2020

اداکارہ ہانیہ عامر نے گلوکار عاصم اظہر کے ساتھ تعلقات سے متعلق خاموشی توڑ دی ہے۔

گزشتہ برس سے سوشل میڈیا پر گلوکار عاصم اظہر اور ہانیہ عامر ایک ساتھ نظر آئے جس کے بعد دونوں کے درمیان تعلقات اور قربتوں سے متعلق باتیں کی جارہی تھیں۔

دوسری جانب گلوکار عاصم اظہر متعدد انٹرویوز میں اداکارہ ہانیہ عامر کیلئے جذبات کا اظہار کر چکے ہیں کہ وہ انہیں پسند کرتے ہیں۔

عاصم اظہر اور اداکارہ ہانیہ کے چاہنے والوں کو اب بس ان کی شادی کا ہی انتظار تھا لیکن حال ہی میں ہانیہ عامر نے لائیو سیشن کے دوران عاصم اظہر کے ساتھ تعلقات سے متعلق خاموشی توڑ دی۔

ہانیہ عامر گلوکارہ آئمہ بیگ کے ساتھ انسٹاگرام پر لائیو آئی تھیں جس دوران آئمہ نے عاصم اور ہانیہ کے تعلقات سے متعلق سوال کیا۔ سوال کے جواب میں ہانیہ عامر نے انکشاف کیا کہ عاصم اور میں صرف دوست ہیں، ہم دونوں ایک ساتھ نہیں ہیں، ہم ایک دوسرے کو ڈیٹ نہیں کر رہے اور نہ ہی ہمارے درمیان کوئی تعلقات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عاصم اظہر اور میں بہت اچھے دوست ہیں اور حال ہی میں، میں اس کے گانے کی ویڈیو میں بھی آئی ہوں، ہم دونوں ایک دوسرے کیلئے حاضر ہیں۔

ہانیہ عامر کے لائیو سیشن کے بعد سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو وائرل ہوگئی اور ٹویٹر پر ہانیہ عامر اور عاصم اظہر ٹاپ ٹرینڈ کر رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے عاصم اظہر اور ہانیہ عامر کے بریک اپ کے حوالے سے میمز بھی وائرل ہو رہی ہیں۔

خیال رہے کہ ہانیہ عامر اور عاصم متعدد برانڈز کے فوٹو شوٹ میں ایک ساتھ نظر آئے ہیں جبکہ دونوں نے فیشن شو میں ایک ساتھ ریمپ واک بھی کی تھی۔ ہانیہ عامر حال ہی میں عاصم اظہر کے گانے تم تم کی ویڈیو میں بھی آئی ہیں۔

متعلقہ خبریں

صبا قمر نے بلال سعید سے شادی کر لی ؟

معروف اداکارہ صبا قمر نے انسٹاگرام میں کی گئی ایک مبہم پوسٹ میں بلال سعید کو قبول ہے…

5 دن
امریکی ریاست کے پولیس چیف نے ٹرمپ کو منہ بند رکھنے کا کہہ دیا

سرکاری رہائش گاہ میں گل پانڑا کی ویڈیو بنانے پر تحقیقاتی کمیٹی…

ڈپٹی کمشنر خیبر کی سرکاری قیام گاہ پر پشتو کی معروف گلوکارہ گل پانڑا کے گانے کی ایک…

3 ہفتے
سرکاری رہائش گاہ میں گل پانڑا کی ویڈیو بنانے پر تحقیقاتی کمیٹی قائم

اداکارہ ایشوریا رائے اور انکی بیٹی اسپتال منتقل

کورونا وائرس میں مبتلا بھارتی اداکارہ ایشوریا رائے بچن اور ان کی بیٹی آرادھیا بچن کو اسپتال منتقل…

3 ہفتے
اداکارہ ایشوریا رائے اور انکی بیٹی اسپتال منتقل

امجد صابری کی بیٹی حورین ٹک ٹاک اسٹار بن گئیں

معروف قوال مرحوم امجد صابری کی صاحبزادی حورین صابری ٹک ٹاک اسٹار بن گئی ہیں۔ حورین صابری نے…

3 ہفتے
امجد صابری کی بیٹی حورین ٹک ٹاک اسٹار بن گئیں

تازہ ترین

بھارتی فوج کی سول آبادی پر فائرنگ سے نوجوان لڑکی شہید

بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بلااشتعال فائرنگ سے 18 سالہ لڑکی شہید اور…

2 دن
بھارتی فوج کی سول آبادی پر فائرنگ سے نوجوان لڑکی شہید

مودی گزشتہ سال 5 اگست کو بہت بڑی غلطی کر بیٹھا، عمران…

یوم استحصال کشمیر کے موقع پر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا خصوصی اجلاس جاری ہے۔…

2 دن
مودی گزشتہ سال 5 اگست کو بہت بڑی غلطی کر بیٹھا، عمران خان

مودی سرکار نے بابری مسجد کی جگہ مندر کا سنگ بنیاد رکھ…

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بابری مسجد کی جگہ مندر کا سنگ بنیاد رکھ کر اپنی جماعت بی…

2 دن
مودی سرکار نے بابری مسجد کی جگہ مندر کا سنگ بنیاد رکھ دیا

جسٹس قاضی فائز نے ملک دوبارہ انگریزوں کے حوالے کرنے کا کہہ…

جسٹس قاضی فائز عیسی نے ایک کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے کہ ہمیں اللہ سے زیادہ…

2 دن
جسٹس قاضی فائز نے ملک دوبارہ انگریزوں کے حوالے کرنے کا کہہ دیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے