بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

12-November-2019

بھارتی فلم انڈسٹری نے میکا سنگھ پر پابندی عائد کر دی

Tariq Tariq
276 Views 0 3 مہینے
گلوکار میکا سنگھ کو اپنے ہی ملک میں پابندی کا سامنا
Posted at 15 اگست-2019

ممبئی۔ دودھ کا جلا چھاچھ بھی پھونک پھونک کر پیتا ہے۔ میکا سنگھ کو بخوبی اندازہ تھا کہ پاکستان میں جا کر فن کا مظاہرہ کرنیوالے فنکاروں میں بھارت میں کوئی جگہ نہیں رہتی۔ خاص طور پر کشمیر پر دونوں ممالک میں تناؤ کی صورتحال نے جلتی پر تیل کا کام کیا۔ اب شاید میکا سنگھ کو پاکستان میں فن کا مظاہرہ کر کے وطن واپس جانے کے بعد اس کا بخوبی اندازہ ہو گیا ہے۔

Courtesy FaceBook

کوئی میکا سنگھ کے ساتھ کام نہ کرے

بھارتی فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے افراد کی نمائندہ تنظیم انڈین سینے ورکرز ایسوسی ایشن نے پاکستان میں فن کا مظاہرہ کرنے کی پاداش میں اپنے ہی ملک میں گلوکار میکا سنگھ پر پابندی لگا دی۔ میکا سنگھ نے پچھلے ہفتے کراچی میں شادی کی ایک تقریب میں براہ راست فن کا مظاہرہ کیا تھا۔ اس وقت مقبوضہ کشمیر کا خصوصی درجہ ختم کرنے کے بعد دونوں ممالک میں کشیدگی عروج پر تھی۔

میکا سنگھ کی ویڈیو منظرعام پر آتے ہی انڈین فلم انڈسٹری کی نمائندہ تنظیم نے میکا سنگھ پر پابندی لگا کر ان کا بائیکاٹ کر دیا۔ ایسوسی ایشن کی جانب سے میکا سنگھ کے ساتھ فلم پروڈکشن ہاؤسز، میوزک کمپنیز اور آن لائن میوزک کا بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تنظیم کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ کوئی میکا سنگھ کے ساتھ کام نہ کرے۔ اگر کسی نے ایسا کیا تو اسے قانونی کارروائی کا سامنا کرنا ہو گا۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ جب پاکستان اور بھارت کے درمیان کشمیر پر تناؤ چل رہا تھا تو میکا سنگھ نے قوم کے بجائے پیسوں کو اہمیت دی۔

واضح رہے میکا سنگھ کو سابق صدر پرویز مشرف کے کزن کی بیٹی کی شادی میں فن کا مظاہرہ کرنے کیلئے مدعو کیا گیا تھا اور انہیں اس پرفارمنس کیلئے ایک کروڑ روپے دئیے گئے تھے۔

متعلقہ خبریں

اداکار محسن عباس نے قرآن پر ہاتھ رکھ دیا، بیوی کے الزامات…

اداکار محسن عباس کا کہنا ہے کہ وہ دوسری شادی کرنا چاہتے تھے اور پہلی بیوی فاطمہ سہیل…

4 مہینے

محسن عباس حیدر نے کس لڑکی کے چکر میں بیوی کو مارا

ادکار اور گلوکار محسن عباس حیدر کی اہلیہ فاطمہ سہیل نے الزام لگایا ہے کہ محسن ان کو…

4 مہینے

مار کھانے کے بعد سنی دیول نے 16 برسوں سے شاہ رخ…

بھارتی فلم سٹار سنی دیول اداکار شاہ رخ خان سے گزشتہ 16 برسوں سے بات چیت نہیں کر…

4 مہینے

بھارتی اداکار عامر خان کی بیٹی نے اسلام کی وجہ سے فلمی…

بھارتی فلم سٹار عامر خان کے ساتھ فلم دنگل میں مرکزی کردار نبھانے والی زائرہ وسیم نے اسلام…

4 مہینے

تازہ ترین

سلمان خان کے والد بھی بابری مسجد کے فیصلے پر بول پڑے

بھارتی اداکار سلمان خان کے والد سلیم خان نے بھی بھارتی سپریم کورٹ کے بابری مسجد فیصلے پر…

9 گھنٹے

نواز شریف کو باہر مت جانے دیں، وزراء عمران خان کے سامنے…

وفاقی وزراء کی زیادہ تعداد سابق وزیراعظم نواز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے…

10 گھنٹے
اکیس رکنی کور کمیٹی کے سربراہ وزیراعظم عمران خان ہوں گے

پولیس اور جے یو آئی کارکنوں کے درمیان کرکٹ میچ

جمعیت علمائے اسلام کے اسلام آباد دھرنے پر ملکی تاریخ میں پہلی بار نئی مثالیں سامنے آ رہیں…

11 گھنٹے

موٹر سائیکل چوری کے لیئے محض 13 سیکنڈز چاہیے

پاکستان خاص کر کراچی میں موٹر سائیکل چوری کی واردات روز بروز بڑھ رہی ہے مگر اب ایک…

11 گھنٹے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے