بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

09-April-2020

جیو کے معاہدہ توڑنے کو جوتے کی نوک پر رکھتا ہوں۔ خلیل الرحمان قمر

Tariq Tariq
46 Views 0 1 مہینہ
جیو کے معاہدہ توڑنے کو جوتے کی نوک پر رکھتا ہوں۔ خلیل الرحمان قمر
Posted at 6 مارچ-2020

لاہور۔ گزشتہ دنوں ایک نجی ٹی وی چینل پر معروف فلمی رائٹر خلیل الرحمان قمر اور سماجی کارکن ماروی سرمد کے درمیان تنازع اب سوشل میڈیا اور عوامی حلقوں تک پہنچ گیا ہے۔ جیو انٹرٹینمنٹ نے خلیل الرحمان قمر کے ساتھ اپنے چار ڈراموں اور ایک فلم کا معاہدہ منسوخ کر دیا۔

چند ٹکوں کی خاطردو ٹکے کی عورت سے معافی نہیں مانگوں گا

جیو کی جانب سے معاہدہ توڑنے پر خلیل الرحمان قمر کی جانب سے ایک ٹوئٹ بھی منظرعام پر آ گیا جس میں انہوں نے کہا کہ جیو کے معاہدہ توڑنے کو جوتے کی نوک پر رکھتا ہوں۔ میں اپنے الفاظ پر قائم ہوں چند ٹکوں کی خاطردو ٹکے کی عورت سے معافی نہیں مانگوں گا۔ خلیل الرحمان قمر نے کہا کہ بہت جلد بے حیائی کیخلاف ڈرامہ آن آئر ہو گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں ایک بات واضح کرنا چاہتا ہوں کہ میں صرف پیسوں کیلئے نہیں عوام کیلئے لکھتا ہوں اور آئندہ بھی لکھتا رہوں گا۔ واضح رہے مصنف خلیل الرحمان قمر تین روز قبل نجی ٹی وی چینل کے ایک ٹاک شو میں سماجی کارکن ماروی سرمد کے ساتھ شروع ہونے والے تنازع پر سخت تنقید کی زد میں آ گئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر کئی حلقوں کی جانب سے ان پر معافی کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔ اس انٹرویو کے حوالے خلیل الرحمان قمر کا کہنا ہے کہ میری بیوی نے مجھ سے کہا کہ آپ ایسی بے شرم عورت سے ہار کر آئے تو میں آپ کو گھر داخل نہیں ہونے دوں گی۔ واضح رہے خلیل اور ماروی سرمد تنازع کے بعد نجی چینل نے ٹاک شو میں خاتون سے نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر معافی مانگنے تک انکے ساتھ اپنا معاہدہ منسوخ کر دیا۔

متعلقہ خبریں

عاطف اسلم کی پرسوز اذان سوشل میڈیا پر چھا گئی

لاہور۔ پوپ گلوکار عاطف اسلم قسمت کے دھنی ہیں۔ جب بھی کوئی نئی چیز متعارف کراتے ہیں۔ ان…

4 دن
عاطف اسلم کی پرسوز اذان سوشل میڈیا پر چھا گئی

شاہ رخ نے اپنے ذاتی آفس کو آئسولیشن سینٹر بنا دیا

بھارت میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر بالی وڈ اسٹار شاہ رخ خان اور…

5 دن
شاہ رخ نے اپنے ذاتی آفس کو آئسولیشن سینٹر بنا دیا

اداکارہ نادیہ جمیل کینسر کے عارضے میں مبتلا ہوگئیں

پاکستان کی معروف اداکارہ نادیہ جمیل کینسر کے عارضے میں مبتلا ہوگئی ہیں۔ اداکارہ نادیہ جمیل نے اپنے…

6 دن
اداکارہ نادیہ جمیل کینسر کے عارضے میں مبتلا ہوگئیں

ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کو رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کی پیشکش

ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کو ایک ٹی وی چینل نے رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کی پیشکش کی…

1 ہفتہ
ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کو رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کی پیشکش

تازہ ترین

شعیب اختر کی کرونا فنڈنگ کیلئے پاک بھارت سیریز کی تجویز

راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور شعیب اختر نے کرونا فنڈنگ کیلئے پاک بھارت سیریز کی تجویز دے…

4 گھنٹے
شعیب اختر کی کرونا فنڈنگ کیلئے پاک بھارت سیریز کی تجویز

خیبرپختونخوا میں کورونا سے متاثرہ علاقہ منگاہ 21 روز بعد کھول دیا…

کورونا وائرس سے خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقہ منگاہ کو 21 روز بعد کھول…

4 گھنٹے
خیبرپختونخوا میں کورونا سے متاثرہ علاقہ منگاہ 21 روز بعد کھول دیا گیا

پاکستان میں مقیم تمام غیر ملکیوں کے ویزوں میں توسیع

اسلام آباد۔کرونا پر قابو پانے کیلئے فضائی آپریشن اور سرحدی بندش کی وجہ سے حکومت پاکستان نے تمام…

4 گھنٹے
پاکستان میں مقیم تمام غیر ملکیوں کے ویزوں میں توسیع

کم یونٹ والے بجلی اور گیس کے بل معاف کئے جائیں گے

سندھ حکومت کی جانب سے کورونا وائرس ایمرجنسی ریلیف آرڈیننس کے تحت کم یونٹ والے بجلی اور گیس…

3 گھنٹے
کم یونٹ والے بجلی اور گیس کے بل معاف کئے جائیں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے