بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

05-August-2020

ڈرامہ ارطغرل غازی کے خلاف فتویٰ جاری

Iqra Khan Iqra Khan
58 Views 0 3 ہفتے
ڈرامہ ارطغرل غازی کے خلاف فتویٰ جاری
Google Play
Posted at 15 جولائی-2020

جامعہ دارالعلوم کراچی نے ترکی کے مشہور ڈرامہ ارطغرل غازی سمیت دیگر ڈراموں کو مسلمانوں کیلئے نامناسب قرار دیتے ہوئے فتویٰ جاری کر دیاہے.

فتویٰ میں کہا گیاہے کہ اس طرح کی فلمیں بنانا، دیکھنا اور دکھانا گناہ ہے اور مسلمانوں کو ان سے مکمل پرہیز کرنا لازم ہے۔

ڈرامہ ارطغرل غازی اس وقت پاکستان میں انتہائی مقبول ہے اور نوجوان نسل کی ایک بڑی تعداد ڈرامے کو دیکھنے میں دلچسپی رکھتی ہے۔

یہ ڈرامہ سلطنت عثمانیہ کے قیام کی جدوجہد پر بنایا گیاہے ۔جس میں غازی عثمان کے والد ارطغرل کی جدوجہد کو دکھانے کی کوشش کی گئی ہے ۔

جامعہ دارالعلوم کراچی نے اپنے فتوے میں اسلامی ڈراموں سمیت دیگر ڈراموں کو اسلام کے خلاف سازش کا ایک حصہ قرار دیا ہے۔

فتوے کے مطابق اسلام اور اسلامی شخصیات کو یا ان کے کارناموں کو ڈراموں یا ویڈیو فلموں کے ذریعہ پیش کرنا خود ان ہستیوں کی شان مجروح کرنے کے مترادف ہے کیونکہ ڈراموں میں غلط بیانی اور غلط انتساب تقریباً لازمی ہے۔

فتویٰ میں کہا گیا ہے کہ اس کو اسلامک ڈرامہ کہنا یا اس طرح ڈراموں کی شکل میں بلند پایہ شخصیات کا کردار پیش کرکے اسے اسلام کی خدمت سمجھنا درست نہیں۔

فتوے میں کہا گیا کہ ڈراموں میں اپنی طرف سے حلیہ، لباس اور گفتگو کو منسوب کیا جاتا ہے جو در حقیقت اسلام کی خدمت نہیں بلکہ اسلام کےخلاف سازش کا ایک حصہ ہے، لہٰذا اس طرح کی فلمیں بنانا، دیکھنا اور دکھانا گناہ ہے اور مسلمانوں کو ان سے مکمل پرہیز کرنا لازم ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان ڈرامہ ارطغرل سے متعلق کہہ چکے ہیں کہ ایسے ڈرامے اسلام کے مختلف پہلو دیکھانے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

صبا قمر نے بلال سعید سے شادی کر لی ؟

معروف اداکارہ صبا قمر نے انسٹاگرام میں کی گئی ایک مبہم پوسٹ میں بلال سعید کو قبول ہے…

3 دن
امریکی ریاست کے پولیس چیف نے ٹرمپ کو منہ بند رکھنے کا کہہ دیا

سرکاری رہائش گاہ میں گل پانڑا کی ویڈیو بنانے پر تحقیقاتی کمیٹی…

ڈپٹی کمشنر خیبر کی سرکاری قیام گاہ پر پشتو کی معروف گلوکارہ گل پانڑا کے گانے کی ایک…

2 ہفتے
سرکاری رہائش گاہ میں گل پانڑا کی ویڈیو بنانے پر تحقیقاتی کمیٹی قائم

اداکارہ ایشوریا رائے اور انکی بیٹی اسپتال منتقل

کورونا وائرس میں مبتلا بھارتی اداکارہ ایشوریا رائے بچن اور ان کی بیٹی آرادھیا بچن کو اسپتال منتقل…

3 ہفتے
اداکارہ ایشوریا رائے اور انکی بیٹی اسپتال منتقل

امجد صابری کی بیٹی حورین ٹک ٹاک اسٹار بن گئیں

معروف قوال مرحوم امجد صابری کی صاحبزادی حورین صابری ٹک ٹاک اسٹار بن گئی ہیں۔ حورین صابری نے…

3 ہفتے
امجد صابری کی بیٹی حورین ٹک ٹاک اسٹار بن گئیں

تازہ ترین

بھارتی فوج کی سول آبادی پر فائرنگ سے نوجوان لڑکی شہید

بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بلااشتعال فائرنگ سے 18 سالہ لڑکی شہید اور…

2 گھنٹے
بھارتی فوج کی سول آبادی پر فائرنگ سے نوجوان لڑکی شہید

مودی گزشتہ سال 5 اگست کو بہت بڑی غلطی کر بیٹھا، عمران…

یوم استحصال کشمیر کے موقع پر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا خصوصی اجلاس جاری ہے۔…

3 گھنٹے
مودی گزشتہ سال 5 اگست کو بہت بڑی غلطی کر بیٹھا، عمران خان

مودی سرکار نے بابری مسجد کی جگہ مندر کا سنگ بنیاد رکھ…

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بابری مسجد کی جگہ مندر کا سنگ بنیاد رکھ کر اپنی جماعت بی…

4 گھنٹے
مودی سرکار نے بابری مسجد کی جگہ مندر کا سنگ بنیاد رکھ دیا

جسٹس قاضی فائز نے ملک دوبارہ انگریزوں کے حوالے کرنے کا کہہ…

جسٹس قاضی فائز عیسی نے ایک کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے کہ ہمیں اللہ سے زیادہ…

5 گھنٹے
جسٹس قاضی فائز نے ملک دوبارہ انگریزوں کے حوالے کرنے کا کہہ دیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے