بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

05-June-2020

بھارت کےنامور اداکار رشی کپور انتقال کرگئے

Iqra Khan Iqra Khan
76 Views 0 1 مہینہ
بھارت کےنامور اداکار رشی کپور انتقال کرگئے
News18
Posted at 30 اپریل-2020

بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار رشی کپورکینسر کے باعث انتقال کرگئے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے مایہ ناز اداکار رشی کپور کینسر میں مبتلا تھے اور وہ اس موذی مرض کے باعث 67 سال کی عمرمیں انتقال کرگئے۔ رشی کپور کو گزشتہ روز طبعیت بگڑنے پر ممبئی کے ایچ این ریلائنس اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں انہیں سانس لینے میں تکلیف کا سامنا تھا۔

کینسر کے مرض میں مبتلا ہونے کی تصدیق خود رشی کپور نے کی تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ میری بیماری کا باقاعدہ علاج جاری ہے جس کا طریقہ کار بہت طویل اورپیچیدہ ہے جس کیلئے بہت صبر درکارہے اوربد قسمتی سے مجھ میں صبر کی کمی ہے۔

رشی کپور کے انتقال کی تصدیق ان کے بھائی رندھیر کپور نے کی اور اس دوران رشی کپور کی اہلیہ نیتو سنگھ بھی ان کے ہمراہ تھیں۔ رشی کپور نیویارک میں زیر علاج تھے اور علاج کرانے کے بعد واپس بھارت آئے تھے۔

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے رشی کپور کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رشی کپور ایک زندہ دل انسان تھے اور وہ ٹیلنٹ کا پاور ہاوس تھے۔ وہ بھارت اور فلموں کی ترقی کیلئے ہمیشہ پر عزم تھے۔

رشی کپوربالی ووڈ کے مشہورفلمی ہیرورنبیر کپور کے والد تھے اوربالی ووڈ کے معروف کپورخاندان کا حصہ تھے، جن کے والد راج کپورتھے۔

رشی کپور نے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز 1970 میں فلم میرا نام جوکر سے کیا تھاجس میں انہوں نے اپنے والد کے ہی بچپن کا کردار ادا کیا تھا۔ بعد ازاں انہوں نے پہلی مرتبہ فلم بابی میں مرکزی کردار ادا کیا ۔

رشی کپور نے متعدد مقبول فلموں میں کام کیا جس میں لیلیٰ مجنوں، چاندنی، حنا، بول، یہ وعدہ رہا، ہم کسی سے کم نہیں، بدلتے رشتے، عجوبہ، چاندنی اور دیگر مشہور فلمیں شامل ہیں۔

رشی کپور نے آخری مرتبہ 2018 میں فلم 102 میں اداکار امیتابھ بچن کے ساتھ کام کیا تھا جس کے بعد وہ بیمار ہو گئے تھے۔ رشی کپور نے افلم فیئر، نیشنل فلم ایوارڈز سمیت کئی اعزاز بھی اپنے نام کئے۔

بالی ووڈ سٹار شاہ رخ خان نے ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے رشی کپور کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

اکشے کمار  نے  کہا کہ رشی کپور کا بچھڑنا دل ٹوٹنے جیسا ہے، وہ لیجنڈ، بہترین ساتھی اداکار  اور فیملی کے اچھے دوست تھے ، ایسا لگتا ہے جیسے ہم کسی ڈراونے خواب میں ہیں۔  

بھارتی اداکارہ ارمیلا نے رشی کپور کے انتقال پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کے جیسا اور کوئی نہیں ہو سکتا۔

اداکارہ پریانکا چوپڑا نے کہا کہ یہ ایک عہد کا اختتام ہے، آپ کے جیسا دل اور ٹیلنٹ پھر کبھی نہیں ملے گا۔ 

اجے دیوگن نے بھی اظہار افسوس کرتے ہوئے رشی کپور کے اہل خانہ سے تعذیت کی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بالی ووڈ کے نامور اداکار عرفان خان 53 سال کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔

متعلقہ خبریں

اداکارہ عظمیٰ خان کو عثمان ملک سے تعلقات کا اعتراف مہنگا پڑ…

سیشن کورٹ لاہور نے اداکارہ عظمیٰ خان،ہما خان اور عثمان ملک کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر…

1 گھنٹہ
اداکارہ عظمیٰ خان کو عثمان ملک سے تعلقات کا اعتراف مہنگا پڑ گیا

ملک ریاض کی بیٹیوں کے ساتھ جھگڑا عظمیٰ خان نےغلط فہمی قرار…

اداکارہ عظمیٰ خان نے ملک ریاض کی بیٹیوں کے خلاف مقدمہ واپس لے لیا ہے اور گھر پر…

3 دن
ملک ریاض کی بیٹیوں کے ساتھ جھگڑا عظمیٰ خان نےغلط فہمی قرار دیدیا

صدف سے شادی، تنقید پر شہروز سبزواری بھی بول پڑے

اداکار شہروز سبزواری اور ماڈل صدف کنول کی شادی کی خبر آتے ہی سوشل میڈیا پر صارفین کی…

3 دن
صدف سے شادی، تنقید پر شہروز سبزواری بھی بول پڑے

ملک ریاض سے کوئی ڈیل نہیں کر رہی، انصاف چاہیے، عظمی خان

اداکارہ عظمیٰ خان کا کہنا ہے کہ میں نے ملک ریاض اور اس کی بیٹیوں سے کسی قسم…

6 دن
اداکارہ عظمیٰ خان کو عثمان ملک سے تعلقات کا اعتراف مہنگا پڑ گیا

تازہ ترین

یوکرائن کا پاک فضائیہ کے ری فیولنگ جیٹس جدید بنانے کیلئے 3…

یوکرائن کی کمپنی یوکرا سپیک ایکسپورٹ نے پاک فضائیہ (پی اے ایف) کے ایلوشین ال-78 فضائی ایندھن میں…

3 گھنٹے
یوکرائن کا پاک فضائیہ کے ریفولنگ جیٹس جدید بنانے کیلئے 3 کروڑ کا معاہدہ

گورنر ہاوس میں ڈاکٹر نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا

گورنر ہاوس لاہور میں ڈاکٹر نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ ذرائع کے مطابق گورنر ہاوس…

3 گھنٹے
گورنر ہاوس میں ڈاکٹر نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا

تو نے مجھے رشتہ دینا ہے، شہباز گل کی صحافی سے بدتمیزی

وزیر اعظم عمران خان کے مشیر برائے سیاسی روابط شہباز گل نے نیوز ون کے رپورٹر کے ساتھ…

2 گھنٹے
تو نے مجھے رشتہ دینا ہے، شہباز گل کی صحافی سے بدتمیزی

پاکستان نے سگریٹ برآمدگی سے 62 لاکھ ڈالرز کما لئے

پاکستان نے پہلی بار سگریٹ برآمد کرکے رواں مالی سال کے 11 مہینوں میں کم از کم 62…

2 گھنٹے
پاکستان نے سگریٹ برآمدگی سے 62 لاکھ ڈالرز کما لئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے