بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

03-June-2020

ڈاکٹرعامر لیاقت کی نامناسب مذاق پر معذرت

paktv Avatar
66 Views 0 1 مہینہ
ڈاکٹرعامر لیاقت کی نامناسب مذاق پر معذرت
Express
Posted at 3 مئی-2020

کراچی۔ پرانی کہاوت ہے پہلے تولو پھر بولو۔ پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر عامر لیاقت شایدان ساری چیزوں سے بخوبی واقف بھی ہیں۔ خیر سے نہ صرف ایم این اے، مذہبی سکالر اور ٹی وی اینکر بھی ہیں۔ اب ہر شعبے کے اپنے تقاضے اور لوازمات ہوتے ہیں۔وہ پاکستان کی تاریخ کی بڑی نشریات کی میزبانی کر چکے ہیں۔

نئے چینل کے ساتھ معاہدہ کرنے کے بعد انہیں شاید اپنی ریٹنگ بڑھانے کیلئے ایساانداز اختیار کرنا پڑاورنہ وہ ایسا کم ہی کرتے ہیں۔ اب ڈاکٹر صاحب کواداکار عدنان صدیقی کے ساتھ نامناسب مذاق کا احساس ہو گیا جس پر معذرت بھی کر لی مگر اس سے بحیثیت اینکر انہوں نے جو کام لینا تھا اس میں وہ کامیاب ہو گئے۔

نامناسب مذاق کا احساس ہو گیا جس پر معذرت کر لی

عامر لیاقت کا عدنان صدیقی سے کہنا تھا کہ آپ جس بھی اداکار کے ساتھ کام کرتے ہیں وہ دنیا سے چلا جاتا۔ آپ نے سری دیوی کے ساتھ کام کیا وہ بھی چلی گئیں۔ آپ نے عرفان خان کے ساتھ کام کیا وہ بھی انتقال کر گئے۔ اس مذاق پر عدنان صدیقی نے بھی خفگی کا اظہار کیا۔سوشل میڈیا پر بھی ڈاکٹر عامر لیاقت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ بعد ازاں ویڈیو کلپ وائرل ہونے کے بعد سب سے اپنی جانب سے معافی مانگ لی۔

Courtesy Twitter

ان کی جانب سے ایک ویڈیو پیغام بھی سوشل میڈیا پر جاری کیا گیا ہے جس میں معذرت کی گئی ہے۔ عامر لیاقت نے کہا کہ ”کل شو کے دوران کچھ ایسی باتیں منہ سے نکل گئیں جو لائیو شو میں اکثر ہو جاتی ہیں، اس میں ایسی کوئی بڑی بات نہیں تھی کہ میں فوری غور کرتا بعد ازاں غور کیا تو مجھے بھی لگا کہ یہ بات نہیں ہونی چاہئے تھی، غلط بات ہے“۔

انہوں نے کہا کہ میں معذرت کرتا ہوں، مجھ سے غلطی ہو گئی معاف کر دیں۔ عامر لیاقت نے کہا کہ پڑوسی ملک کے فنکار ہمارے لئے قابل احترام ہیں، ہم نے ان کی عزت کی جن کے بارے میں آگے والی کلپ میں پیار کا اظہار تھا لیکن ظاہر سی بات ہے وہ کلپ نہیں دکھایا گیا، ہمیشہ زخم دکھایا جاتا ہے جس پر مکھی بیٹھتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یاد کھئے معافی مانگنے والا ہمیشہ بڑا ہوتا ہے، اگر کوئی اپنی بات کا احساس کر لے تو دوسروں کو بھی چاہئے کہ اسے تھوڑی گنجائش دے، اس لئے میں معذرت چاہتا ہوں۔

متعلقہ خبریں

ملک ریاض کی بیٹیوں کے ساتھ جھگڑا عظمیٰ خان نےغلط فہمی قرار…

اداکارہ عظمیٰ خان نے ملک ریاض کی بیٹیوں کے خلاف مقدمہ واپس لے لیا ہے اور گھر پر…

8 منٹ
ملک ریاض کی بیٹیوں کے ساتھ جھگڑا عظمیٰ خان نےغلط فہمی قرار دیدیا

صدف سے شادی، تنقید پر شہروز سبزواری بھی بول پڑے

اداکار شہروز سبزواری اور ماڈل صدف کنول کی شادی کی خبر آتے ہی سوشل میڈیا پر صارفین کی…

11 گھنٹے
صدف سے شادی، تنقید پر شہروز سبزواری بھی بول پڑے

ملک ریاض سے کوئی ڈیل نہیں کر رہی، انصاف چاہیے، عظمی خان

اداکارہ عظمیٰ خان کا کہنا ہے کہ میں نے ملک ریاض اور اس کی بیٹیوں سے کسی قسم…

3 دن
ملک ریاض سے کوئی ڈیل نہیں کر رہی، انصاف چاہیے، عظمی خان

عظمیٰ خان اور ملک ریاض کی بیٹی کا معاملہ، آمنہ عثمان کی…

اداکارہ عظمیٰ خان کے معاملے میں آمنہ عثمان کی نئی ویڈیو سامنے آگئی ہے ۔ آمنہ عثمان نے…

5 دن
عظمیٰ خان اور ملک ریاض کی بیٹی کا معاملہ، آمنہ عثمان کی نئی ویڈیو آگئی

تازہ ترین

ملک ریاض کی بیٹیوں کے ساتھ جھگڑا عظمیٰ خان نےغلط فہمی قرار…

اداکارہ عظمیٰ خان نے ملک ریاض کی بیٹیوں کے خلاف مقدمہ واپس لے لیا ہے اور گھر پر…

8 منٹ
ملک ریاض کی بیٹیوں کے ساتھ جھگڑا عظمیٰ خان نےغلط فہمی قرار دیدیا

نیب کی ٹیم شہباز شریف کو گرفتار کئے بغیر واپس چلی گئی

قومی احتساب بیورو(نیب) لاہور  کی ٹیم آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور…

5 گھنٹے
نیب کی ٹیم گرفتاری کیلئے شہباز شریف کی رہائش گاہ پہنچ گئی

قومی بچت اسکیموں پر شرح منافع میں کمی کردی گئی

قومی بچت اسکیموں پر شرح منافع میں کمی کردی گئی ہے۔ شرح منافع 48 سے 90 بیسس پوائنٹس…

6 گھنٹے
قومی بچت اسکیموں پر شرح منافع میں کمی کردی گئی

نویں کلاس کی طالبہ نے آن لائن کلاس چھوٹنے پر خودکشی کرلی

نویں جماعت کی طالبہ نے آن لائن کلاس چھوٹنے پر خود کشی کرلی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق…

7 گھنٹے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے