بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

30-March-2020

کورونا نے بڑے تفریحی ایونٹ پاکستان فیشن ویک کو بھی ملتوی کرا دیا

Tariq Tariq
44 Views 0 2 ہفتے
کورونا نے بڑے تفریحی ایونٹ پاکستان فیشن ویک کو بھی ملتوی کرا دیا
Dawn
Posted at 14 مارچ-2020

کراچی۔ اب تک ملک بھر میں کورونا کے 28کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں جس پر قومی سلامتی کمیٹی کی جانب سے ملک بھر کے تمام تعلیمی ادارے 5 اپریل تک بند کرنے کے اعلان کر دیا گیا جس میں مدارس بھی شامل ہیں۔ کورونا وائرس نے جہاں ہر شعبہ ہائے زندگی کو متاثر کرنا شروع کر دیا ہے۔

فیشن ویک کا انعقاد 9 سے 11 اپریل تک کراچی میں ہونا تھا

وہاں عوامی تفریح کا ایک بڑا ایونٹ پاکستان فیشن ویک 2020 بھی منسوخ کر دیا گیا۔ فیشن پاکستان کونسل کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پاکستان فیشن ویک 2020ء کورونا وائرس کی وجہ منسوخ کرنے کی تصدیق کر دی۔ تین روزہ فیشن ویک کا انعقاد 9 سے 11 اپریل تک کراچی میں ہونا تھا۔

فیشن پاکستان کونسل کی چیئرپرسن مابین خان کا کہنا ہے کہ عالمی وبائی صورتحال کے باعث پاکستان فیشن ویک 2020ء کا دوبارہ انعقاد کرانے کیلئے سال کے آخر میں صورتحال کا جائزہ لینے کے بعدحتمی فیصلہ کریں گے۔ہم نے اپنے ڈیزائنرز اور سپانسرز کو اس فیصلے آگاہ کر دیا ہے۔ وہ ہمارے فیصلے سے متفق ہیں۔ رواں سال کے آخر میں صورتحال کا دوبارہ جائزہ لینے کے بعد نئی تاریخ کا اعلان ہو گا۔

واضح رہے کورونا وائرس 125 ممالک تک پھیل چکا ہے اور دنیا بھر میں ایک لاکھ 38 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ دنیا بھر میں اس وبا سے ہونیوالی اموات پانچ ہزار سے تجاوز کر گئی ہیں۔ صرف چین میں 31 سو افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔

سانحہ کرائسٹ چرچ کی پہلی برسی کورونا وائرس کی وجہ سے منسوخ

ادھر نیوزی لینڈ حکومت نے سانحہ کرائسٹ چرچ کی پہلی برسی کی تقریب کورونا وائرس کی وجہ سے منسوخ کر دی۔ پچھلے سال پندرہ مارچ کو کرائسٹ چرچ کی مسجد النور سمیت دو مساجد پر آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے 28 سالہ دہشت گرد برینٹن ٹیرنٹ نے فائرنگ کر کے 9پاکستانیوں سمیت 50 نمازوں کو نماز جمعہ کی ادائیگی کے دوران شہید اور 48 کو زخمی کر دیا تھا۔

واضح رہے اب تک کورونا وائرس 143 ممالک میں رپورٹ ہو چکا ہے۔ نیوزی لینڈ میں بھی اب تک 6 کیسزرپورٹ ہو چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں

آکشے کمار نے امدادی رقم دینے میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا

بھارتی اداکار اکشے کمار نے کرونا سے لڑنے کے لئے امدادی فنڈز دینے میں سب کو پیچھے چھوڑ…

2 دن
آکشے کمار نے امدادی رقم دینے میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا

کترینہ نے گھر کے کام شروع کر دئیے

ممبئی۔ بالی وڈ کی باربی ڈول سپرسٹار کترینہ کیف کو کورونا وائرس نے گھر کی صفائی ستھرائی پر…

4 دن
کترینہ نے گھر کے کام شروع کر دئیے

معروف افریقی گلوکار مینو دیبینگو کورونا وائرس سے ہلاک ہو گئے

معروف افریقی گلوکار مینو دیبینگو پیرس میں کورونا وائرس سے ہلاک ہوگئے۔ افریقی گلوکار مینو دیبینگو کی عمر…

5 دن
معروف افریقی گلوکار مینو دیبینگو کورونا وائرس سے ہلاک ہو گئے

کورونا کی وجہ سے پاکستانی فنکاروں کا گروپ جاپان میں پھنس گیا

ٹوکیو۔ جاپان میں شوٹنگ کیلئے جانیوالاپاکستانی فنکاروں کا گروپ ٹوکیو میں کورونا وائرس کی وجہ سے پھنس گیا۔…

2 ہفتے
کورونا کی وجہ سے پاکستانی فنکاروں کا گروپ جاپان میں پھنس گیا

تازہ ترین

امریکا میں کورونا وائرس سے 2 لاکھ اموات ہو سکتی ہیں، ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کی وجہ سے 2 لاکھ تک…

5 گھنٹے
امریکا میں کورونا وائرس سے 2 لاکھ اموات ہو سکتی ہیں، ٹرمپ

کینیڈا کی خاتون اول نے کورونا وائرس کو ہرا دیا

کینیڈا کی خاتون اول صوفی ٹروڈو نے کورونا وارس کو شکست دے دی ہے اور وہ مکمل صحتیاب…

4 گھنٹے
کینیڈا کی خاتون اول نے کورونا وائرس کو ہرا دیا

فواد چوہدری پنجاب سے زیادہ سندھ حکومت سے متاثر

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے سندھ…

3 گھنٹے
فواد چوہدری پنجاب سے زیادہ سندھ حکومت سے متاثر

سپریم کورٹ نے قیدیوں کو رہا کرنے سے روک دیا

سپریم کورٹ نے کورونا وائرس کے پھیلاو کے پیش نظرقیدیوں کو ضمانت پر رہا کرنے سے روک دیا۔…

3 گھنٹے
سپریم کورٹ نے قیدیوں کو رہا کرنے سے روک دیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے