بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

21-September-2021

بشریٰ انصاری تنقید پر بھڑک اٹھیں، نازیبا الفاظ کا استعمال

Iqra Khan Iqra Khan
21 Views 0 1 سال
The Express Tribune, Geo
Posted at 1 جولائی-2020

معروف اداکارہ بشریٰ انصاری سوشل میڈیا پر اماں نام سے مقبول لبنیٰ فریاد کی تنقید پر بھڑک اٹھیں۔

لبنی فریاد نے ایک وی لاگ میں بشری انصاری کے ڈرامے زیبائش میں اداکاروں کی اداکاری کا تمسخر اڑایا جس پر بشری انصاری سیخ پا ہوگئیں۔

خیال رہے کہ ڈرامہ سیریل زیبائش بشری انصاری کی تحریر کردہ کہانی ہے جس میں ان سمیت ان کی بھانجی زارا نور، داماد اسد صدیقی اور ان کی بہن اسما عباسی اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں جس کو ناظرین پہلے ہی بشری انصاری کا فیملی ڈرامہ قرار دے چکے ہیں۔

حال ہی میں اس ڈرامے کی ایک قسط میں والد کے انتقال کے سین میں زارا عباسی نے ایسی چیخیں ماری جس پر سوشل میڈیا پر مذاق بنایا گیا۔

یہ سین وائرل ہونے کے بعد لبنیٰ فریاد نے ایک وی لاگ میں زارا عباسی کے چیخیں مارنے والے انداز کی نقل اتاری اور حال میں چلنے والے پاکستانی ڈراموں پر تنقید بھی کی۔

اس بات پر بشری انصاری غصہ میں آ گئیں اور کمنٹ میں سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے چند نازیبا الفاظ بھی استعمال کئے۔

انہوں نے لکھا کہ ہمارے ڈراموں کیلئے کیسا برا وقت آگیا ہے، چھوٹی سوچ کے افراد فنکاروں کی سخت محنت اور تخلیقی کام کے بارے میں فضول باتیں کرنے لگے ہیں۔ اس شعبے کیلئے ان کا معیار کیا ؟

انہوں نے کہا کہ میں سمجھ نہیں سکی کہ آخر لوگ ایسے پینڈو انداز کے شو کیوں دیکھتے ہیں، لوگوں کی عزت اچھالنا گناہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایک گھٹیا کمنٹری ہے، اگر آپ کو کوئی ڈرامہ پسند نہیں تو اسے مت دیکھیں، کسی کی سخت محنت پر گٹر جیسی بات مت کریں، درحقیقت جب لوگوں کے پاس کچھ کرنے کو نہیں ہوتا تو وہ ان سے حسد کرنے لگتے ہیں جو کچھ کررہے ہوتے ہیں۔

بشریٰ انصای نے کہا کہ جہالت ان کے چہروں پر واضح ہے، اللہ عقل دے اور باعزت روزی نصیب کرے، لوگوں کے مستقبل کو تباہ کرکے آمدنی کمانا حرام ہے، یہ ہماری زندگیوں کے کورونا ہیں، اللہ ان کا خاتمہ کرے گا، انشاء اللہ۔

بشریٰ انصاری کے اس کمنٹ پر متعدد صارفین نے ان پر تنقید کی بوچھار کر دی۔جس کے بعد بشری انصاری نے اپنا کمنٹ ڈیلیٹ کردیا لیکن تب تک ان کے کمنٹ کے اسکرین شاٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکے تھے۔

View this post on Instagram

افسوس بہت افسوس

A post shared by Lubna Faryad (@lubnafaryad9) on

بعدازاں اسی پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لبنی فریاد نے افسوس بہت افسوس لکھا۔

متعلقہ خبریں

ماہرہ خان کی ہمشکل کے سوشل میڈیا پر چرچے

خوبرو اداکارہ ماہرہ خان کی ہمشکل کے آج کل سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہو رہے ہیں۔ عالمی…

1 سال

کنول آفتاب کو بدنام کرنے والے شمشیر بھٹی کا جھوٹ بے نقاب

معروف ٹک ٹاک سٹار کنول آفتاب کے شوہر ہونے کا دعویدار شمشیر بھٹی کے وکیل فہیم ملک نے…

1 سال

سوشانت سنگھ خود کشی، اداکارہ جیا خان کی والدہ سلمان خان کیخلاف…

بالی وڈ اداکار سوشانت سنگھ راجپوت نے گزشتہ دنوں اپنےفلیٹ پر خودکشی کرلی تھی ۔ اس پر بالی…

1 سال

سوشانت سنگھ کی موت سے پریشان 4 بچوں نے خودکشی کرلی

بالی وڈ اداکار سوشانت سنگھ کی خودکشی کی خبر سامنے آنے کے بعد ان کے اہل خانہ اور…

1 سال

تازہ ترین

وبا کے دوران قربانی کے بارے میں احکامات

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین اور معروف عالم دین مفتی منیب الرحمان کا کہنا ہے کہ قربانی…

1 سال

سروسز اسپتال لاہورمیں نرسز کی لڑائی میں چھریوں کے وار، متعدد زخمی

اس وقت پورا ملک کورونا وائرس کی وبا کے باعث پریشان نظر آ رہا ہے اور پوری عوام…

1 سال

یونس خان نے میرے گلے پر چاکو رکھ دیا تھا، گرانٹ فلاور…

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور نے یونس خان کے رویے کے بارے میں بڑا…

1 سال

پنجاب حکومت نے آٹے کی قیمت میں بڑی کمی کر دی

پنجاب حکومت نے آٹے کی قیمت میں کمی کر دی ہے۔ پنجاب کابینہ نے گندم کی عبوری پالیسی…

1 سال

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے