بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

30-March-2020

سہیل احمد اور خالد بٹ، فیاض الحسن چوہان پر برس پڑے

Iqra Khan Iqra Khan
64 Views 0 3 ہفتے
امان اللہ کا تعزیتی ریفرنس، سہیل احمد اور خالد بٹ، فیاض الحسن چوہان پر برس پڑے
youtube, National Courier, pakistan tv
Posted at 12 مارچ-2020

پاکستانی معروف اداکار سہیل احمد اور اداکار خالد بٹ نے صوبائی وزیر برائے اطلاعات اور ثقافت فیاض الحسن چوہان کے معروف کامیڈی اداکار امان اللہ کے تعزیتی ریفرنس پر دیئے گئے بیان کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

معروف کامیڈی اداکار امان اللہ کے تعزیتی ریفرنس کی تقریب کے موقع پر صوبائی وزیر برائے اطلاعات اور ثقافت فیاض الحسن چوہان اداکاروں اور فنکاروں کے ساتھ کی گئی اپنی ہی نیکیاں گنواتے رہے۔ انہوں نے کہا کہ جتنا عرصہ میں وزیر کلچر رہا ہوں اس وقت سرکاری طور پر اتنی سرگرمیاں ہوئیں جتنی شائد 20 سال کے عرصہ میں بھی نہیں ہوئیں۔

انہوں نے کہا کہ جتنے بھی مرد وخواتین اداکار ، گلوکار اور فنکار میرے آفس آئے وہ فیض حاصل کئے بغیر نہیں گئے۔ کوئی ایک شخص بھی یہ نہیں کہہ سکتا کہ میں آیا مگر میری مراد پوری نہیں ہوئی اور میں تمام آنے والوں کو کہتا تھا کہ یہ آستانہ عالیہ چوہان شریف ہے یہاں سے فیض ہی ملتا ہے۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ میرے دور میں اتنی ثقافتی سرگرمیاں ہوئی پیں جن کی کوئی انتہا نہیں۔ مجھے جہاں بھی مدد کیلئے یاد کیا گیا میں وہاں پہنچا۔ سالوں سے بہت سارے واجب الادا کے کیسز التوا کا شکار تھے جو میں نے چند گھنٹوں میں حل کرائے۔ اسی طرح امان اللہ صاحب کا بھی مسئلہ حل کرایا۔

بعد ازاں تعزیتی ریفرنس سے گفتگو کرتے ہوئے مشہور اداکار خالد بٹ نے فیاض الحسن چوہان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جس کا ریفرنس ہوتا ہے اسی کے بارے میں بات کی جاتی ہے لیکن یہاں ایسا محسوس ہو رہا تھا کہ کچھ لوگ امان اللہ صاحب کے بارے میں بات کرنے نہیں آئے تھے بلکہ اپنی صفائیاں پیش کرنے آئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ سہیل احمد صاحب ایسے انسان ہیں کہ انہوں نے متعدد لوگوں کی مدد کی مگر انہوں نے آج تک اپنی بڑائی بیان نہیں کی۔ کسی اداکار کو کسی وزیر کے سامنے ہاتھ نہیں پھیلانا چاہئے۔ ایک آرٹسٹ اسی وقت مر جاتا ہے جب وہ کسی کے سامنے ہاتھ پھیلاتا ہے۔ آپ کے اچھے کاموں کے بارے میں دوسروں کو ذکر کرنا چاہئے نا کہ خود تعریف کی جائے۔

معروف اداکار سہیل احمد نے تعزیتی ریفرنس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مردوں سے جانور اپنے پیٹ بھرتے ہیں اور انسان مردوں کیلئے اپنے پیٹ خالی کرتے ہیں۔ اگر یہاں تعزیتی ریفرنس پر کوئی شخص یہ بتائے گا کہ اس نے فنکاروں اور اداکاروں میں کتنے پیسے تقسیم کئے ہیں تو حکمرانو آپ امان اللہ کے ایک شو کی بھی فیس ادا نہیں کر سکے۔

انہوں نے کہا کہ میری اور امان اللہ کی 40 سال کی رفاقت ہے۔ وہ بہت ہی سخی اور امیر آدمی تھے۔ ہم اگر چھوٹے چھوٹے حساب کرنے لگیں گے تو ان کی روح کو ضرور برا لگے گا۔ آپ امان اللہ کے ساتھ حساب کتاب نہ کریں کیونکہ ہماری پوری عوام امان اللہ کی مقروض ہے۔ یہ امان اللہ صاحب کا تعزیتی ریفرنس ہے وزیر صاحب کا نہیں اس لئے یہاں امان االہ صاحب کی ہی باتیں کی جائیں۔

سہیل احمد نے کہا کہ وہ بہت بڑے آدمی تھے، ان کو متعدد حکمرانوں نے خود اٹھ کر گلے لگایا اور داد دی۔ اس لئے اپنا پیٹ خالی کرنے کیلئے ان کی تعریف کرنی چاہئے۔ وہ ایک درویش صفت انسان تھے۔

متعلقہ خبریں

آکشے کمار نے امدادی رقم دینے میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا

بھارتی اداکار اکشے کمار نے کرونا سے لڑنے کے لئے امدادی فنڈز دینے میں سب کو پیچھے چھوڑ…

2 دن
آکشے کمار نے امدادی رقم دینے میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا

کترینہ نے گھر کے کام شروع کر دئیے

ممبئی۔ بالی وڈ کی باربی ڈول سپرسٹار کترینہ کیف کو کورونا وائرس نے گھر کی صفائی ستھرائی پر…

4 دن
کترینہ نے گھر کے کام شروع کر دئیے

معروف افریقی گلوکار مینو دیبینگو کورونا وائرس سے ہلاک ہو گئے

معروف افریقی گلوکار مینو دیبینگو پیرس میں کورونا وائرس سے ہلاک ہوگئے۔ افریقی گلوکار مینو دیبینگو کی عمر…

5 دن
معروف افریقی گلوکار مینو دیبینگو کورونا وائرس سے ہلاک ہو گئے

کورونا کی وجہ سے پاکستانی فنکاروں کا گروپ جاپان میں پھنس گیا

ٹوکیو۔ جاپان میں شوٹنگ کیلئے جانیوالاپاکستانی فنکاروں کا گروپ ٹوکیو میں کورونا وائرس کی وجہ سے پھنس گیا۔…

2 ہفتے
کورونا کی وجہ سے پاکستانی فنکاروں کا گروپ جاپان میں پھنس گیا

تازہ ترین

کینیڈا کی خاتون اول نے کورونا وائرس کو ہرا دیا

کینیڈا کی خاتون اول صوفی ٹروڈو نے کورونا وارس کو شکست دے دی ہے اور وہ مکمل صحتیاب…

5 گھنٹے
کینیڈا کی خاتون اول نے کورونا وائرس کو ہرا دیا

فواد چوہدری پنجاب سے زیادہ سندھ حکومت سے متاثر

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے سندھ…

4 گھنٹے
فواد چوہدری پنجاب سے زیادہ سندھ حکومت سے متاثر

سپریم کورٹ نے قیدیوں کو رہا کرنے سے روک دیا

سپریم کورٹ نے کورونا وائرس کے پھیلاو کے پیش نظرقیدیوں کو ضمانت پر رہا کرنے سے روک دیا۔…

3 گھنٹے
سپریم کورٹ نے قیدیوں کو رہا کرنے سے روک دیا

خوشخبری، حج ضرور ہو گا

دنیا بھر میں کورونا وائرس کے پھیلاو کی وجہ سے حج 2020 متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہو…

10 گھنٹے
خوشخبری، حج ضرور ہو گا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے