بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

21-September-2021

سوشانت سنگھ کی موت سے پریشان 4 بچوں نے خودکشی کرلی

Iqra Khan Iqra Khan
72 Views 0 1 سال
India TV
Posted at 19 جون-2020

بالی وڈ اداکار سوشانت سنگھ کی خودکشی کی خبر سامنے آنے کے بعد ان کے اہل خانہ اور دوستوں کو بھی بڑا صدمہ پہنچا ہے، ان کے مداح بھی بہت غمزدہ ہیں۔ ان کی خودکشی کے صدمے سے مزید 4 لوگوں کی اموات بھی سامنے آ گئی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار سوشانت سنگھ کی خودکشی کی خبر سننے کے بعد ان کے کزن کی اہلیہ یہ صدمہ برداشت نہ کر سکیں اور وہ بھی انتقال کر گئیں جبکہ ان کے 3 مداحوں نے بھی خودکشی کرلی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سوشانت کے کزن کی اہلیہ سدھا دیوی اس صدمے کو برداشت نہیں کر سکیں اور ان کا بھی انتقال ہوگیا۔ سدھا دیوی جگر کے کینسر میں مبتلا تھیں اور سشانت کی خودکشی کا سن کر انہوں نے کھانا پینا چھوڑ دیا تھا اور وہ مسلسل انہیں یاد کرکے رو رہی تھیں۔

دوسری جانب میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشانت کی نوجوان مداح نے بھی اداکار کی خودکشی کی خبر سننے کے بعد خود بھی خودکشی ہی کر لی۔ 17 سالہ لڑکی ڈپریشن میں مبتلا تھی، اس نے ٹی وی پر مسلسل سوشانت کی خودکشی کی خبر سننے کے بعد خود کو بھی پنکھے سے لٹکا کر اپنی جان لے لی۔

خودکشی کرنے والی لڑکی کی والدہ نے پولیس کو بتایا کہ ان کی بیٹی امتحانات میں کامیابی نہ ہونے کی وجہ سے ڈپریشن میں مبتلا تھی اور وہ منع کرنے کے باوجود بھی مسلسل ٹی وی اور سوشل میڈیا پر سوشانت کی خودکشی سے متعلق خبریں پڑھ رہی تھی۔

لڑکی کی والدہ کا کہنا تھا کہ جب میں اپنی بیٹی کے کمرے میں گئی تو اس نے خود کو میری ساڑھی سے پھندا بنا کر لٹکایا ہوا تھا جس کے بعد ہم اسے فوراً اسپتال لے کر گئے مگر وہ اس وقت انتقال کر چکی تھی۔

ایک 15 سالہ لڑکی نیکبار جزیرے کے پورٹ بلیئر میں واقع اپنی چولڈاری رہائش گاہ پر خود کشی کر لی۔ کہا جاتا ہے کہ وہ سوشانت سنگھ راجپوت کے انتقال پر افسردہ تھی۔

اسی طرح سوشانت سنگھ کے مداح بھارتی ریاست اتر پردیش کے علاقے بریلی سے تعلق رکھنے والے دسویں جماعت کے ایک طالب علم نے اداکار کی خودکشی کی خبر سننے کے بعد اپنی بھی جان لے لی۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق لڑکے نے مرنے سے پہلے مبینہ طور پر لکھا تھا کہ اگر وہ یہ کر سکتا ہے تو میں کیوں نہیں کر سکتا۔

ضلع نالندہ کے ضلع چنڈی تھانہ علاقہ کے لودی پور گاوں میں ایک 10 سالہ لڑکا خود کشی سے مر گیا۔ کہا جاتا ہے کہ اس نے اپنی موت سے ایک رات قبل اداکار کی فلم ایم ایس دھونی انٹولڈ اسٹوری دیکھی تھی۔ وہ اپنے والدین سے پوچھ رہا تھا کہ کیا کوئی پھانسی لے کر ہلاک ہوسکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

بشریٰ انصاری تنقید پر بھڑک اٹھیں، نازیبا الفاظ کا استعمال

معروف اداکارہ بشریٰ انصاری سوشل میڈیا پر اماں نام سے مقبول لبنیٰ فریاد کی تنقید پر بھڑک اٹھیں۔…

1 سال

ماہرہ خان کی ہمشکل کے سوشل میڈیا پر چرچے

خوبرو اداکارہ ماہرہ خان کی ہمشکل کے آج کل سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہو رہے ہیں۔ عالمی…

1 سال

کنول آفتاب کو بدنام کرنے والے شمشیر بھٹی کا جھوٹ بے نقاب

معروف ٹک ٹاک سٹار کنول آفتاب کے شوہر ہونے کا دعویدار شمشیر بھٹی کے وکیل فہیم ملک نے…

1 سال

سوشانت سنگھ خود کشی، اداکارہ جیا خان کی والدہ سلمان خان کیخلاف…

بالی وڈ اداکار سوشانت سنگھ راجپوت نے گزشتہ دنوں اپنےفلیٹ پر خودکشی کرلی تھی ۔ اس پر بالی…

1 سال

تازہ ترین

وبا کے دوران قربانی کے بارے میں احکامات

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین اور معروف عالم دین مفتی منیب الرحمان کا کہنا ہے کہ قربانی…

1 سال

سروسز اسپتال لاہورمیں نرسز کی لڑائی میں چھریوں کے وار، متعدد زخمی

اس وقت پورا ملک کورونا وائرس کی وبا کے باعث پریشان نظر آ رہا ہے اور پوری عوام…

1 سال

یونس خان نے میرے گلے پر چاکو رکھ دیا تھا، گرانٹ فلاور…

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور نے یونس خان کے رویے کے بارے میں بڑا…

1 سال

پنجاب حکومت نے آٹے کی قیمت میں بڑی کمی کر دی

پنجاب حکومت نے آٹے کی قیمت میں کمی کر دی ہے۔ پنجاب کابینہ نے گندم کی عبوری پالیسی…

1 سال

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے