بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

24-July-2019

مار کھانے کے بعد سنی دیول نے 16 برسوں سے شاہ رخ سے بات نہیں کی۔

105 Views 0 3 ہفتے
Posted at 1 جولائی-2019

بھارتی فلم سٹار سنی دیول اداکار شاہ رخ خان سے گزشتہ 16 برسوں سے بات چیت نہیں کر رہے جس کی وجہ شاہ رخ نے ایک بار انہیں مارا تھا۔

بھارتی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے ہیرو سنی دیول نے کہا کہ شاہ رخ خان سے بات چیت کرنا تو دور وہ سولہ برسوں سے انہیں ملے بھی نہیں۔ اینکر نے سوال کیا کہ کہیں شاہ رخ ان سے ڈرتے تو نہیں سنی دیول نے کہا کہ ان کی غلطی تھی لہذا انہیں ڈرنا ہی چاہیے۔

سنی دیول نے کہا کہ 1993 میں فلم ‘ڈر’ کی شوٹنگ کے دوران ایک سین میں شاہ رخ نے انہیں مارا جس پر انہیں اعتراض تھا۔ انہوں نے فلم کے پروڈیوسر یس چوپڑا سے کہا کہ فلم میں وہ کمانڈو کا کردار نبھا رہے ہیں تو شاہ رخ انہیں کیسے سامنے سے مار سکتے ہیں اس سے کمانڈو کا کردار پھیکا پڑ جائے گا۔

اس فلم کے بعد سنی دیول نے یس چوپڑا کے ساتھ کھبی کام نہیں کیا مگر فلم نے شاہ رخ کو نئی بلندیوں پر پہنچا دیا جس میں ان کا ڈائیلاگ ‘کککک کرن’ زبان زدعام ہوا۔

متعلقہ خبریں

محسن عباس دنیا نیوز سے فارغ

دنیا نیوز کے معروف پروگرام مذاق رات کے ڈی جے محسن عباس سے دنیا نیوز انتظامیہ نے اظہار…

8 گھنٹے

وعدہ خلافی کرنے پر لڑکی نے لڑکے کا…

لاہور کے قریب رائے ونڈ میں ایک خاتون نے شادی سے انکار پر نوجوان کو گولیاں مار دی…

12 گھنٹے

لاہور شہر کی سڑکوں پر گڑھے نظر نہیں…

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے صوبائی دارالحکومت لاہور کی سڑکوں کو تعمیر و مرمت کی ہدایت کردی، حکام…

13 گھنٹے

گٹر سے روٹی تلاش کرنے والے لوگ

کچھ لوگ گٹر کو صاف خرکے اپنا اور اپنے بچوں کے لیے حلال رزق تلاش کرتے ہیں لیکن…

16 گھنٹے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے