بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

05-August-2020

بارش آتی ہے تو پانی آتا ہے، بختاور بھٹو کا بارش سے تنگ عوام کیلئے پیغام

Iqra Khan Iqra Khan
49 Views 0 1 ہفتہ
بارش آتی ہے تو پانی آتا ہے، بختاور بھٹو کا بارش سے تنگ عوام کیلئے پیغام
Pinterest
Posted at 27 جولائی-2020

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی بہن بختاور بھٹو زرداری نے گزشتہ روز ہونے والی بارش کے پانی کی نکاسی پر سندھ حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے۔

بختاور بھٹو زرداری نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ جب بارش آتی ہے تب پانی آتا ہے، ساری رات سڑکوں کی نگرانی کرنے پر سندھ حکومت کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ آج سب صاف ہو گیا، بدقسمتی سے ہم برساتی مینڈکوں کے مسائل حل نہیں کر سکتے جو بارش ہوتے ہی نکل آتے ہیں۔

انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کراچی سے منتخب ہونے والے پی ٹی آئی وزرا کہاں تھے؟

خیال رہے کہ گزشتہ روز شہر میں بارش ہوئی تھی جس کے باعث سڑکیں اور نشیبی علاقے زیرآب آگئے تھے جب کہ سوشل میڈیا پر بھی سندھ حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے دعویٰ کیا تھا کہ زیادہ تر علاقوں سے پانی نکال لیا گیا ہے، سوشل میڈیا پر پرانی تصاویر شیئرکی جارہی ہیں۔

ادھر شہر میں آج ہونے والی موسلا دھار بارش سے پھر شہر کی اہم شاہراہوں میں پانی جمع ہوگیا ہے جسے نکالنے کا کام جاری ہے۔

دوسری جانب عوام کی جانب سے کراچی کے بیشتر علاقوں میں پانی کھڑا ہونے کی وجہ سے سندھ حکومت اور وفاق دونوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

مودی گزشتہ سال 5 اگست کو بہت بڑی غلطی کر بیٹھا، عمران…

یوم استحصال کشمیر کے موقع پر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا خصوصی اجلاس جاری ہے۔…

3 گھنٹے
مودی گزشتہ سال 5 اگست کو بہت بڑی غلطی کر بیٹھا، عمران خان

ملک کا نیا سیاسی نقشہ جاری، مقبوضہ کشمیرکو پاکستان کا حصہ بنا…

مقبوضہ کشمیرکو پاکستان کے نقشے کا حصہ بنا دیا گيا، وفاقی کابینہ نے پاکستان کے نئے نقشے کی…

1 دن
ملک کا نیا سیاسی نقشہ جاری، مقبوضہ کشمیرکو پاکستان کا حصہ بنا دیا گيا

میں بھی شیخ ہوں، بھاو تاو کرنا پڑتا ہے، شیخ رشید مویشی…

وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید احمد نے قربانی کیلئے دو خوبصورت اونٹ خرید لئے ہیں۔ قربانی کیلئے جانور خریدنے…

5 دن
میں بھی شیخ ہوں، بھاو تاو کرنا پڑتا ہے، شیخ رشید مویشی منڈی پہنچ گئے

کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے 5اگست کویوم استحصال منایا جائے گا

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے 5 اگست کو یوم…

5 دن
کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے 5اگست کویوم استحصال منایا جائے گا

تازہ ترین

بھارتی فوج کی سول آبادی پر فائرنگ سے نوجوان لڑکی شہید

بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بلااشتعال فائرنگ سے 18 سالہ لڑکی شہید اور…

2 گھنٹے
بھارتی فوج کی سول آبادی پر فائرنگ سے نوجوان لڑکی شہید

مودی گزشتہ سال 5 اگست کو بہت بڑی غلطی کر بیٹھا، عمران…

یوم استحصال کشمیر کے موقع پر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا خصوصی اجلاس جاری ہے۔…

3 گھنٹے
مودی گزشتہ سال 5 اگست کو بہت بڑی غلطی کر بیٹھا، عمران خان

مودی سرکار نے بابری مسجد کی جگہ مندر کا سنگ بنیاد رکھ…

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بابری مسجد کی جگہ مندر کا سنگ بنیاد رکھ کر اپنی جماعت بی…

3 گھنٹے
مودی سرکار نے بابری مسجد کی جگہ مندر کا سنگ بنیاد رکھ دیا

جسٹس قاضی فائز نے ملک دوبارہ انگریزوں کے حوالے کرنے کا کہہ…

جسٹس قاضی فائز عیسی نے ایک کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے کہ ہمیں اللہ سے زیادہ…

4 گھنٹے
جسٹس قاضی فائز نے ملک دوبارہ انگریزوں کے حوالے کرنے کا کہہ دیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے