بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

14-July-2020

مسلمانوں کیساتھ جو ہو رہا ہے وہ ہٹلر نے یہودیوں کے ساتھ کیا تھا، وزیراعظم

Iqra Khan Iqra Khan
48 Views 0 3 ہفتے
مسلمانوں کیساتھ جو ہو رہا ہے وہ ہٹلر نے یہودیوں کے ساتھ کیا تھا، وزیراعظم
Dawn
Posted at 26 جون-2020

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بھارت کی 8 لاکھ فوج 80 لاکھ کشمیریوں پر منصوبہ بندی سے ظلم کررہی ہے، بھارت اور آر ایس ایس کی انتہا پسند مودی کی حکومت مقبوضہ کشمیر میں ظلم کر رہی ہے ۔

وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد پہنچے اور اپنے خطاب میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر شدید مذمت کی ۔

وزیراعظم عمران خان مظفرآباد میں تقریب سے خطاب کرتےہوئے کہا کہ میں نے دنیا کو آر ایس ایس اور ان کے مظالم سے آگاہ کیا، یہ مقبوضہ کشمیر میں نسل کشی کی طرف جارہے ہیں، آر ایس ایس والے ہٹلر کی نازی پارٹی کو رول ماڈل سمجھتے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مودی کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی آر ایس ایس کی پیداوار ہے، مودی نے گجرات میں بھی مسلمانوں پر ظلم کیا ،خواتین سے زیادتیاں کی گئیں، بھارت کی 8 لاکھ فوج 80 لاکھ کشمیریوں پر منصوبہ بندی سے ظلم کررہی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ 12 لاکھ کشمیریوں کو آزاد کشمیر میں صحت کارڈ ملے گا، جو ایل او سی پر مشکل زندگی گزار رہے ہیں ان کی مدد کرنے پر فخر ہے۔ احساس پروگرام سے ایک لاکھ 38 ہزار خاندان کو پیسے ملیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مودی ایک عام آدمی نہیں ہے یہ آر ایس ایس کی پیداوار ہے، جو مسلمانوں کے ساتھ ہو رہا ہے وہ ہی ہٹلر نے یہودیوں کے ساتھ کیا تھا، میں نے کہا تھا میں کشمیر کا سفیر بنوں گا، میں نے دنیا کو بتایا کہ آر ایس ایس کون ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان میں اصل میں مسلمانوں کو ٹارگٹ کیا جاتا ہے، مودی اصل میں تباہی ہندوستان کی کر رہا ہے، یہ لوگ مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کو طاقت سے ڈرا رہے ہیں، ان کے ظلم سے کشمیر کی موومنٹ دوبارہ سے اوپر آجاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کے پڑھے لکھے عوام بھی سمجھ رہے ہیں کہ مودی تباہی کی طرف ملک کو لے کر جارہا ہے ، بھارت خوف اور دہشت پھیلا کر ڈرانے کی کوشش کررہا ہے ، بھارت اپنی اس کوشش سے کشمیریوں کو ڈرا نہیں سکتا۔

وزیراعظم نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے مسئلے پر ہر ملک کے سربراہ کو آگاہ کرتا ہوں، ہم نے مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ میں اٹھایا ، پوری دنیا کی میڈیا کی توجہ تھی، کشمیر کا کاز دنیا بھر میں اٹھ رہا تھا کہ ایک صاحب آزادی مارچ لے کر آگئے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مشکل حالات میں بھی آزاد کشمیر کا بجٹ بڑھایا ہے کم نہیں کیا، آزاد کشمیر، فاٹا، بلوچستان اور گلگت بلتستان کا بجٹ بڑھائیں گے ، 5 اگست تک ہم دوبارہ سے کشمیر کا مسئلہ اٹھائیں گے۔

متعلقہ خبریں

شوگر ملز کیخلاف کارروائی کی اجازت، ایسوسی ایشن سے جہانگیر ترین گروپ…

سپریم کورٹ نے حکومت کو شوگر ملز کیخلاف کارروائی کی اجازت دیتے ہوئے سندھ ہائیکورٹ کا حکم امتناع…

58 منٹ
شوگر ملز کیخلاف کارروائی کی اجازت، ایسوسی ایشن سے جہانگیر ترین گروپ باہر

نواز شریف کی طلبی کا اشتہار رائیونڈ رہائشگاہ پر چسپاں کر دیا…

توشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی طلبی کا اشتہار رائیونڈ رہائشگاہ پر چسپاں کر دیا…

19 گھنٹے
نواز شریف کی طلبی کا اشتہار رائیونڈ رہائشگاہ پر چسپاں کر دیا گیا

افغانستان کی بھارت برآمدات واہگہ بارڈر کے ذریعے ہو گی

پاکستان نے افغان مصنوعات کی بھارت برآمدات کے لئے واہگہ بارڈر کھولنے کا اعلان کردیا۔ پاکستان نے افغانستان…

23 گھنٹے
افغانستان کی بھارت برآمدات واہگہ بارڈر کے ذریعے ہو گی

کل سے لوڈ شیڈنگ نہیں ہو گی

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کراچی میں کل سے غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کےخاتمے کا اعلان کردیا۔ گورنرسندھ…

3 دن
کل سے لوڈ شیڈنگ نہیں ہو گی

تازہ ترین

شادی کے منتظر افراد کیلئے خوشخبری، حکومت کا میرج ہال کھولنے کا…

صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے میرج ہال ستمبر کے پہلے ہفتے کھولنے کا اعلان…

5 گھنٹے
شادی کے منتظر افراد کیلئے خوشخبری، حکومت کا میرج ہال کھولنے کا عندیہ

ایران نے بھارت کو چابہار ریل منصوبے سے باہر نکال دیا

ایران کی حکومت نے چابہار ریل منصوبے سے بھارت کو باہر نکال دیا ہے۔ بھارت اور ایران نے…

4 گھنٹے
ایران نے بھارت کو چابہار ریل منصوبے سے باہر نکال دیا

بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کیلئے نیا فیصلہ سنا دیا

بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر پر کرفیو اور کورونا جیسی وائرس کی وجہ سے لاک ڈاون لگانے کے…

3 گھنٹے
بھارت کا کشمیریوں سے زبردستی اراضی ہتھیانے کا منصوبہ بے نقاب

سعودی عرب نے پاکستانی ڈاکٹر کو ایوارڈ سے نواز دیا

سعودی عرب میں مقیم پاکستانی ڈاکٹر ضیا اللہ خان داوڑ کو کورونا وائرس کی ٹیم کے کپتان کی…

2 گھنٹے
سعودی عرب نے پاکستانی ڈاکٹر کو ایوارڈ سے نواز دیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے