بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

20-September-2019

وسیم اختر کی واڈا کے بیان پر وفاقی حکومت سے علیحدگی کی دھمکی

108 Views 0 4 ہفتے
وسیم اختر کی واڈا کے بیان پر وفاقی حکومت سے علیحدگی کی دھمکی
Posted at 24 اگست-2019

کراچی۔ کراچی ایک ایسا میٹروپولیٹن شہر ہے جو پچھلے کئی سال سے مسائلستان بنا ہوا ہے۔ کراچی کے تینوں بڑے سٹیک ہولڈرز نے مسائل حل کرنے کے بجائے ایک دوسرے کیخلاف بیان بازی کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ اب کہنے کو تو ایم کیو ایم پاکستان اور پی ٹی آئی ایک دوسرے کے اتحادی ہیں مگر چند تلخ حقائق بھی ہیں۔

Courtesy Facebook

وزیراعظم کو مخاطب کر کے اپنے وزیر کو لگام لگانے دینے کا بھی کہہ دیا

اگر کسی کو آئینہ دکھایا جائے تو دوسرا برا مانا جاتا ہے۔ اب میئر کراچی وسیم اختر کو ہی لیجئے۔ وفاقی وزیر فیصل واڈا کی جانب سے انہیں کرپٹ کہنے کا برا مان گئے۔ فیصل واڈا کو نہ صرف کھری کھری سنا ڈالیں بلکہ وفاقی حکومت سے علیحدگی کی دھمکی بھی دے ڈالی۔ وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے اپنے وزیر کو لگام لگانے دینے کا بھی کہہ دیا۔

فیصل واڈا اس وقت سے میئر کراچی پر کرپشن کے نشتر برسا رہے ہیں جب وہ اتحادی بھی نہیں بنے تھے۔ وسیم اختر کا یہ کہنا کہ فیصل واڈا کو سیاست نہیں آتی۔ وہ ان گائیڈڈ میزائل ہیں۔ سیاست میں ایم این اے اور پھر وفاقی وزیر انسان ویسے ہی نہیں بن جاتا۔

فاروق ستار بھی پانچ ارب کا حساب مانگتے رہے ہیں

البتہ فیصل واڈا کا آئینہ دکھانے پر وسیم اختر برا کیوں مان گئے حالانکہ ان کی اپنی جماعت کے سابق کنوینر فاروق ستار بھی ان سے پانچ ارب کا حساب مانگتے رہے ہیں۔ حساب مانگنا کوئی بری بات نہیں۔ پارلیمانی سیاست میں جوابدہی کا عمل ہے اس کی سب سے بڑی خوبصورتی ہے۔

بہرحال وسیم اختر میئر کراچی ہیں۔ میٹروپولیٹن کا شہر کا میئر ہونا کوئی معمولی بات نہیں۔ البتہ ان کے منہ سے اختیارات کا رونا رونا درست نہیں ہے۔ اگر وہ واقعی بے اختیار ہیں تو انہیں پہلی فرصت میں مستعفی ہو جانا چاہئے۔ اختیار کبھی لینے سے نہیں ملتا بلکہ یہ استعمال کرنے سے آتا ہے۔

اگر انہیں اپنا اختیار استعمال کرنا نہیں آتا وہ الگ بات ہے۔ البتہ عبد اللہ شاہ غازی کے مزار پر حاضری کے موقع پر ان کا میڈیا سے یہ کہنا درست ہے کہ کراچی کے عوام بڑی مشکل میں ہیں مگر حیران کن بات یہ ہے کہ کراچی کے مسائل کا انہیں اس وقت خیال نہیں آیا جب شہر قائد کے عوام واقعی مشکل میں تھے۔

اب تو خیر اللہ بھلا کرے سیکیورٹی فورسز اور پاک آرمی کا جنہوں نے کراچی کا امن بحال کرایا۔ اس کا اعتراف میئر کراچی نے اپنی زبان سے مزار عبد اللہ شاہ غازی پر بھی کیا۔

متعلقہ خبریں

خورشید شاہ کو بھی جیل راس نہ آئی

پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کو جیل گئے ابھی 2 دن بھی نہیں ہوئے کہ ان کا…

5 گھنٹے

سابق ڈی جی پارکس کے گھر سے خزانہ نکل آیا

کراچی کے سابق ڈائریکٹر جنرل پارکس لیاقت قائم خان کے گھر سے کروڑوں روپے مالیت کا خزانہ نکل…

7 گھنٹے

فضل الرحمان دھرنا نہیں دیں گے۔ وزیر داخلہ کی پیش گوئی

کوئٹہ۔ وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈیئر (ر) اعجاز شاہ نے کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ…

10 گھنٹے
فضل الرحمان دھرنا نہیں دیں گے۔ وزیر داخلہ کی پیش گوئی

وفاقی کابینہ میں تبدیلی کی زد میں کون آنیوالا ہے

اسلام آباد۔ وفاقی کابینہ میں تبدیلی کی آوازیں ایک مرتبہ پھر آنے لگی ہیں۔ وزیراعظم کے دورہ امریکہ…

11 گھنٹے
وفاقی کابینہ میں تبدیلی کی زد میں کون آنیوالا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے