بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

26-August-2020

کل سے لوڈ شیڈنگ نہیں ہو گی

Mustanirah Kiran Mustanirah Kiran
91 Views 0 2 مہینے
کل سے لوڈ شیڈنگ نہیں ہو گی
Express news
Posted at 11 جولائی-2020

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کراچی میں کل سے غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کےخاتمے کا اعلان کردیا۔

گورنرسندھ عمران اسماعیل کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا تھا کہ کےالیکٹرک کیلئے فرنس آئل اور گیس کی سپلائی بڑھا دی ہے، کے ای کو 290 ملین مکعب فٹ گیس دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ بن قاسم پاور پلانٹ کے تمام یونٹس کو چلایا جائے گا، کراچی میں کل سے غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی اور شہر کے تین چوتھائی حصے کو مسلسل بجلی فراہم کی جائے گی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ کے الیکٹرک نجی ادارے کے پاس ہے، کراچی کے نہیں، بجلی بحران میں غلطی کس کی تھی اورغیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا ذمہ دار کون ہے فیصلہ نیپرا کرے گا، اگر کے ای کا رویہ درست نہیں ہوا تو وفاق کے ای کو اپنی تحویل میں لے سکتا ہے۔

اسدعمر نے کہا کہ کراچی کی پیک ڈیمانڈ 3500 سے 3600 میگا واٹ ہے، کراچی میں آئندہ سال 18 فیصد بجلی کا اضافہ کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ 2 سال کے دوران بجلی کی فراہمی میں 1300 میگاواٹ بجلی کا اضافہ کیاجائےگا، کے الیکٹرک 3 سال میں 2100 میگا واٹ بجلی سسٹم میں ڈالنے کے منصوبہ پر کام کرے۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ کراچی کے مسائل کو حل کریں گے، کراچی میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے معاملے کو حل کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج بجلی کی لوڈ شیڈنگ سےمتعلق اجلاس بلایا گیاتھا، کل سے کراچی میں غیر اعلانیہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ ختم ہوجائے گا۔

متعلقہ خبریں

مودی گزشتہ سال 5 اگست کو بہت بڑی غلطی کر بیٹھا، عمران…

یوم استحصال کشمیر کے موقع پر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا خصوصی اجلاس جاری ہے۔…

3 ہفتے
مودی گزشتہ سال 5 اگست کو بہت بڑی غلطی کر بیٹھا، عمران خان

ملک کا نیا سیاسی نقشہ جاری، مقبوضہ کشمیرکو پاکستان کا حصہ بنا…

مقبوضہ کشمیرکو پاکستان کے نقشے کا حصہ بنا دیا گيا، وفاقی کابینہ نے پاکستان کے نئے نقشے کی…

3 ہفتے
ملک کا نیا سیاسی نقشہ جاری، مقبوضہ کشمیرکو پاکستان کا حصہ بنا دیا گيا

میں بھی شیخ ہوں، بھاو تاو کرنا پڑتا ہے، شیخ رشید مویشی…

وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید احمد نے قربانی کیلئے دو خوبصورت اونٹ خرید لئے ہیں۔ قربانی کیلئے جانور خریدنے…

4 ہفتے
میں بھی شیخ ہوں، بھاو تاو کرنا پڑتا ہے، شیخ رشید مویشی منڈی پہنچ گئے

کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے 5اگست کویوم استحصال منایا جائے گا

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے 5 اگست کو یوم…

4 ہفتے
کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے 5اگست کویوم استحصال منایا جائے گا

تازہ ترین

بھارتی فوج کی سول آبادی پر فائرنگ سے نوجوان لڑکی شہید

بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بلااشتعال فائرنگ سے 18 سالہ لڑکی شہید اور…

3 ہفتے
بھارتی فوج کی سول آبادی پر فائرنگ سے نوجوان لڑکی شہید

مودی گزشتہ سال 5 اگست کو بہت بڑی غلطی کر بیٹھا، عمران…

یوم استحصال کشمیر کے موقع پر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا خصوصی اجلاس جاری ہے۔…

3 ہفتے
مودی گزشتہ سال 5 اگست کو بہت بڑی غلطی کر بیٹھا، عمران خان

مودی سرکار نے بابری مسجد کی جگہ مندر کا سنگ بنیاد رکھ…

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بابری مسجد کی جگہ مندر کا سنگ بنیاد رکھ کر اپنی جماعت بی…

3 ہفتے
مودی سرکار نے بابری مسجد کی جگہ مندر کا سنگ بنیاد رکھ دیا

جسٹس قاضی فائز نے ملک دوبارہ انگریزوں کے حوالے کرنے کا کہہ…

جسٹس قاضی فائز عیسی نے ایک کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے کہ ہمیں اللہ سے زیادہ…

3 ہفتے
جسٹس قاضی فائز نے ملک دوبارہ انگریزوں کے حوالے کرنے کا کہہ دیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے