بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

21-September-2021

اسٹاک ایکسچینج پر حملہ بھارت کی طرف سے کیا گیا، وزیراعظم

Iqra Khan Iqra Khan
35 Views 0 1 سال
Dawn
Posted at 30 جون-2020

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہمیں کوئی شبہ نہیں کہ کراچی میں اسٹاک ایکسچینج پر حملہ بھارت کی طرف سے کیا گیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بہت افواہیں تھیں کہ کچھ بھی ہو سکتا ہے، بجٹ سے ایک رات پہلے ٹی وی پر ایسا لگتا تھا کہ حکومت گئی تاہم پارٹی اور اتحادیوں نے جس جذبہ سے یہ بجٹ پاس کرایا ان کا شکر گزار ہوں، بالخصوص پاکستان تحریک انصاف کی خواتین پارلیمنٹرین کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اپنے ہیروز سب انسپکٹر افتخار، خدا یار اور حسن علی کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، حسن علی کی بہن بھی ان کی شہادت کا سن کر انتقال کر گئیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں کوئی شبہ نہیں کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملہ بھارت کی طرف سے ہوا ہے، بھارت نے عدم استحکام کا شکار کرنے کا منصوبہ بنایا تھا اور یہ ممبئی حملوں جیسا حملہ تھا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ہم دہشت گردی کے4 منصوبے ناکام بنا چکے ہیں، اسلام آباد کے قریب دہشت گردی کے 2 منصوبے تھے، دہشت گرد بہت زیادہ اسلحہ بارود لے کر آئے تھے تاہم ہماری سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے ان کو ناکام بنا دیا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان کی معاشی ٹیم نے مشکل حالات میں بہترین بجٹ پیش کیا، حکومت نے 5000 ارب روپے جمع کرنا تھا، معاشی ٹیم کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ یہ پہلی دفعہ ہوا کہ پورا ملک لاک ڈاون کرنا پڑا، ہمیں بھی مکمل لاک ڈاون کا کہا گیا تھا لیکن ہم نے زیادہ سخت لاک ڈاون نہیں کیا، اگر مجھ سے پوچھا جاتا تو میں کبھی سخت لاک ڈاون نہیں کرنے دیتا، لاک ڈاون کی وجہ سے لوگ اتنے بھوکے تھے کہ وہ گاڑی پر حملہ کردیتے تھے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سیاحتی علاقے کے لوگ روزگار سے تنگ ہیں، ہمارے جیسے لوگوں اور سرکاری تنخواہیں لینے والوں کو تو فرق نہیں پڑتا، دیہاڑی داروں کو فرق پڑتا، 12 ہزار روپے جو دیے وہ تو خرچ ہوگئے ہوں گے، ہم لوگوں کی مزید مدد کرنے کا پلان بنا رہے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاور سیکٹر ہمارے ملک کیلئے عذاب بنا ہوا ہے، پاور سیکٹر کے کرائسز 10 سال کے ہیں، پاور سیکٹر میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کی جائیں گے، ان اداروں کے اندر مافیاز بیٹھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کے 11 سال میں 10 چیفز کو تبدیل کیا گیا، اسٹیل ملز پی آئی اے ریلوے پاور سیکٹر نقصان میں جارہا ہے، جب سے حکومت میں آئے ہیں بند اسٹیل ملز کو 34 ارب روپے تنخواہوں کی مد میں دے چکے ہیں، ان اداروں میں مافیاز ہیں تاہم ہمیں ریفارمز کرنا ہوں گے، یہ لوگ چاہے احتجاج کریں چاہے دھرنے دیں کوئی فرق نہیں پڑتا۔

متعلقہ خبریں

چھ لیگی اراکین کی عثمان بزدار سے ملاقات، ن لیگ کا کارروائی…

مسلم لیگ ن نے وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کرنے والے ارکان کے خلاف کارروائی پر غور شروع کردیا…

1 سال

عوام ن لیگ کو پی ٹی آئی سے زیادہ پسند کرتے ہیں

الیکشن کے بعد سے پہلی مرتبہ عوامی پسندیدگی میں مسلم لیگ ن پاکستان تحریک انصاف سے آگے نکل…

1 سال

ملک بھر کے بزرگ پنشنرز کیلئے بڑی خوشخبری آ گئی

وفاقی حکومت نے ملک بھر کے بزرگ پنشنرز کی پنشن میں اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ وزیراعظم…

1 سال

قومی اسمبلی میدان جنگ بن گئی، پی پی رہنما کاعلی زیدی کو…

قومی اسمبلی کا ہال میدان جنگ بن گیا جب قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران وفاقی وزیرعلی زیدی…

1 سال

تازہ ترین

وبا کے دوران قربانی کے بارے میں احکامات

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین اور معروف عالم دین مفتی منیب الرحمان کا کہنا ہے کہ قربانی…

1 سال

سروسز اسپتال لاہورمیں نرسز کی لڑائی میں چھریوں کے وار، متعدد زخمی

اس وقت پورا ملک کورونا وائرس کی وبا کے باعث پریشان نظر آ رہا ہے اور پوری عوام…

1 سال

یونس خان نے میرے گلے پر چاکو رکھ دیا تھا، گرانٹ فلاور…

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور نے یونس خان کے رویے کے بارے میں بڑا…

1 سال

پنجاب حکومت نے آٹے کی قیمت میں بڑی کمی کر دی

پنجاب حکومت نے آٹے کی قیمت میں کمی کر دی ہے۔ پنجاب کابینہ نے گندم کی عبوری پالیسی…

1 سال

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے