بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

14-July-2020

وزیراعظم نے اسامہ بن لادن کو شہید قرار دے دیا

Iqra Khan Iqra Khan
71 Views 0 3 ہفتے
امریکی ریاست کے پولیس چیف نے ٹرمپ کو منہ بند رکھنے کا کہہ دیاوزیراعظم نے اسامہ بن لادن کو شہید قرار دے دیا
Biography, Dawn
Posted at 25 جون-2020

وزیراعظم عمران خان نے القاعدہ کے سابق سربراہ اسامہ بن لادن کو شہید قرار دے دیا ہے۔

قومی اسمبلی میں خطاب کے دوران وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اس حکومت کی سب سے بڑی کامیابی فارن پالیسی ہے۔ ماضی میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جس طرح امریکہ کا ساتھ دیا اور ملک کو جو ذلت اٹھانی پڑی۔

انہوں نے کہا کہ میں نہیں سمجھتا کوئی ملک دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ساتھ بھی دے اور وہ برا بھلا بھی ہمیں کہیں۔ افغانستان میں ناکامی کی ذمہ داری پاکستان پر ڈالی گئی، اسامہ بن لادن کو ایبٹ آباد میں مار دیا، شہید کردیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اس کے بعد ساری دنیا نے ہمیں گالی نکالی اور ہمیں برا بھلا کہا ۔ ہمارا اتحادی ہمارے ملک میں آ کر کسی کو مار رہا ہے اور ہمیں نہیں بتا یا۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 70 ہزار پاکستانی ان کی جنگ میں مر چکے ۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ڈرون حملے ہوئے اورپاکستانی حکومت کہہ رہی تھی کہ ہم مذمت کر رہے ہیں۔اس وقت ایک امریکی سینیٹرنے ایڈمرل مولن سے سوال کیا کہ جب پاکستان مذمت کرتا ہے تو آپ ڈرون حملے کیوں کرتے ہیں ؟ جواب میں ایڈمرل مولن نے کہا کہ پاکستانی حکومت کی اجازت سے ڈرون حملے کر رہے ہیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کو شہید قرار دینے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسامہ بن لادن کو شہید قرار دے کر عمران خان نیشنل سیکیورٹی تھریٹ بن چکے ہیں، عمران خان نوجوان نسل کو کیا سبق دینا چاہتے ہیں؟

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی اور سابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے اسامہ بن لادن کو شہید قرار دے دیا ، وہ شخص اس سرزمین پر دہشت گردی پھیلانے والا ہے۔

متعلقہ خبریں

شوگر ملز کیخلاف کارروائی کی اجازت، ایسوسی ایشن سے جہانگیر ترین گروپ…

سپریم کورٹ نے حکومت کو شوگر ملز کیخلاف کارروائی کی اجازت دیتے ہوئے سندھ ہائیکورٹ کا حکم امتناع…

1 گھنٹہ
شوگر ملز کیخلاف کارروائی کی اجازت، ایسوسی ایشن سے جہانگیر ترین گروپ باہر

نواز شریف کی طلبی کا اشتہار رائیونڈ رہائشگاہ پر چسپاں کر دیا…

توشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی طلبی کا اشتہار رائیونڈ رہائشگاہ پر چسپاں کر دیا…

19 گھنٹے
نواز شریف کی طلبی کا اشتہار رائیونڈ رہائشگاہ پر چسپاں کر دیا گیا

افغانستان کی بھارت برآمدات واہگہ بارڈر کے ذریعے ہو گی

پاکستان نے افغان مصنوعات کی بھارت برآمدات کے لئے واہگہ بارڈر کھولنے کا اعلان کردیا۔ پاکستان نے افغانستان…

23 گھنٹے
افغانستان کی بھارت برآمدات واہگہ بارڈر کے ذریعے ہو گی

کل سے لوڈ شیڈنگ نہیں ہو گی

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کراچی میں کل سے غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کےخاتمے کا اعلان کردیا۔ گورنرسندھ…

3 دن
کل سے لوڈ شیڈنگ نہیں ہو گی

تازہ ترین

شادی کے منتظر افراد کیلئے خوشخبری، حکومت کا میرج ہال کھولنے کا…

صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے میرج ہال ستمبر کے پہلے ہفتے کھولنے کا اعلان…

5 گھنٹے
شادی کے منتظر افراد کیلئے خوشخبری، حکومت کا میرج ہال کھولنے کا عندیہ

ایران نے بھارت کو چابہار ریل منصوبے سے باہر نکال دیا

ایران کی حکومت نے چابہار ریل منصوبے سے بھارت کو باہر نکال دیا ہے۔ بھارت اور ایران نے…

4 گھنٹے
ایران نے بھارت کو چابہار ریل منصوبے سے باہر نکال دیا

بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کیلئے نیا فیصلہ سنا دیا

بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر پر کرفیو اور کورونا جیسی وائرس کی وجہ سے لاک ڈاون لگانے کے…

3 گھنٹے
بھارت کا کشمیریوں سے زبردستی اراضی ہتھیانے کا منصوبہ بے نقاب

سعودی عرب نے پاکستانی ڈاکٹر کو ایوارڈ سے نواز دیا

سعودی عرب میں مقیم پاکستانی ڈاکٹر ضیا اللہ خان داوڑ کو کورونا وائرس کی ٹیم کے کپتان کی…

2 گھنٹے
سعودی عرب نے پاکستانی ڈاکٹر کو ایوارڈ سے نواز دیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے