بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

24-February-2020

ایم کیو ایم نے حکومتی وفد کے سامنے 4 مطالبات رکھ دئیے

Sana Ullah Sana Ullah
57 Views 0 1 مہینہ
Hum news
Posted at 18 جنوری-2020

تحریک انصاف کی جانب سے اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ کو دوبارہ کابینہ میں شمولیت کی دعوت دیدی گئی

عمران خان کی ہدایات پر جہانگیر ترین کراچی میں ایم کیو ایم کے رہنماوں کے پاس پہنچے تو ان کے ہمراہ وفاقی دفاع پرویز خٹک، وفاقی وزیر اسد عمر،ایم پی اے فردوس شمیم نقوی اور حلیم عادل شیخ بھی تھے

دوسری جانب ایم کیو ایم کے وفد کی قیادت سربراہ ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی کر رہے تھے

ایم کیو ایم کے وفد میں کنور نوید جمیل،عامر خان، فیصل سبزواری، نسرین جلیل،امین الحق، اور محمد حسین شامل تھے

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر خان ترین نے خالد مقبول صدیق کو پیشکش کی کہ کابینہ میں واپس آجائیں

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہمارے لئے عوامی مسائل سب سے پہلے ہیں ہم پر عوام کا بہت دباو ہے

سربراہ ایم کیو ایم خالد مقبول نے کہا کہ کراچی میں ایم کیو ایم کے دفاتر کو کھولا جائے،کابینہ میں شمولیت مسئلہ نہیں عوامی دباو مسئلہ ہے

مرکزی رہنما پاکستان تحریک انصاف اور وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا کہ ہم آپ کے پاس مسائل کے حل کے لئے آئے ہیں

پرویز خٹک نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے آپ کے پاس ہمیں خصوصی طور پر بھیجا ہے

واضح رہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے حکومتی وفد کے سامنے 4 مطالبے رکھ دئیے

مطالبات میں سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد میں یونیورسٹی کا قیام، کراچی کیلئے 162 ارب کے پیکیج،حیدرآباد کے لیے ترقیاتی بجٹ اور متحدہ قومی موومنٹ کے بند دفاتر کھولنا شامل ہیں

متعلقہ خبریں

کے پی کے اسمبلی کی تمام قائمہ کمیٹیاں تحلیل

پشاور۔ خیبرپختونخواہ اسمبلی میں اپوزیشن کے شدید شور شرابے کے باوجود تمام قائمہ کمیٹیاں تحلیل کر دی گئیں۔…

1 گھنٹہ
کے پی کے اسمبلی کی تمام قائمہ کمیٹیاں تحلیل

عمران خان زبان سے ملکی معیشت چلا رہے ہیں،شہباز شریف

مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا ہے کہ…

1 گھنٹہ
عمران خان زبان سے ملکی معیشت چلا رہے ہیں،شہباز شریف

تمہی نے درد دیا کیا تمہیں دوا دو گے

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ شہباز شریف پارلیمان سے…

6 گھنٹے
تمہی نے درد دیا کیا تمہیں دوا دو گے

شریف خاندان کا پاکستان کی سیاست سے دل بھر چکا ہے، فواد…

وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری کا کہنا ہے کہ شریف فیملی کا پاکستان کی سیاست…

2 دن
شریف خاندان کا پاکستان کی سیاست سے دل بھر چکا ہے، فواد چودھری

تازہ ترین

نئی دہلی میں ٹرمپ کی آمد پر متنازعہ شہریت قانون کیخلاف احتجاج…

نئی دہلی۔ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں امریکی صدر ٹرمپ کی موجودگی کے دوران بھارتی متنازع شہریت قانون…

5 گھنٹے
نئی دہلی میں ٹرمپ کی آمد پر متنازعہ شہریت قانون کیخلاف احتجاج بے قابو

ٹرمپ کو بھارت میں کھانے کے لالے کیوں پڑ گئے؟

گجرات۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پہلی مرتبہ تین روزہ دورے پر بھارت پہنچ چکے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ کو…

4 گھنٹے
ٹرمپ کو بھارت میں کھانے کے لالے کیوں پڑ گئے؟

والدین وکیل بیٹے سے جان کے تحفظ کیلئے سندھ ہائیکورٹ پہنچ گئے

کراچی۔ بوڑھے والدین وکیل بیٹے سے اپنی جان کے تحفظ کیلئے سندھ ہائیکورٹ پہنچ گئے۔ سندھ ہائیکورٹ میں…

3 گھنٹے

نوازشریف کے ذاتی معالج نے آج دل کے آپریشن کی تردید کر…

لندن۔ ئی نوازشریف کے آج دل کے آپریشن کی ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے تردید کر…

2 گھنٹے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے