بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

28-May-2020

طبی عملے کی تنخواہیں کاٹنے کا فیصلہ واپس لے لیا گیا

Iqra Khan Iqra Khan
62 Views 0 4 ہفتے
پنجاب میں بھی لاک ڈاون‌ نرم، بورڈ کے امتحانات کو ختم کر دیا گیا
Daily Times
Posted at 30 اپریل-2020

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کورونا ریلیف فنڈ کیلئے ڈاکٹروں کی تنخواہ نہ کاٹنے کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ہدایت کی ہےکہ ڈاکٹرز ہمارے فرنٹ لائن سپاہی ہیں ان کی تنخواہیں نہ کاٹی جائے، ہم کورونا وائرس کے مریضوں کا علاج کرنے والے ڈاکٹروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ صحت پنجاب نے ڈاکٹرز کو ایک ماہ کی اضافی تنخواہ دینے کی فائل محکمہ خزانہ کو ارسال کردی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹروں کو ایک ماہ کی اضافی تنخواہ کا معاملہ زیر غور ہے لیکن کن ڈاکٹرز، نرسز اور طبی عملے کو ایک ماہ کی اضافی تنخواہ دینی ہے اس کا جلد فیصلہ کرلیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پنجاب میں دیگر سرکاری افسران سمیت ڈاکٹرز کی تنخواہیں بھی کورونا فنڈ میں کاٹ لی گئی تھیں۔ کورونا فنڈ کی مد میں ڈاکٹرز کی 2 دن کی تنخواہ کاٹی گئی تھی۔

اس حوالے سے ڈاکٹرز کا طنزیہ کہنا ہے کہ حکومت نے ہماری تنخواہ کاٹ کر کورونا مریضوں کیلئے کام کرنے پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔

یاد رہےکہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے چند روز قبل کورونا مریضوں کا علان کرنے والے طبی عملے کو ایک ماہ کی اضافی تنخواہ دینے کا اعلان کیا تھا۔

دوسری جانب حکومت کی جانب سے وکلا کو گرانٹ کے 10 کروڑ روپے دے دیئے گئے۔

پنجاب حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہائیکورٹ بار کو گرانٹ ان وکلا کیلئے دی گئی ہے جو لاک ڈاون کے باعث مالی مشکلات سے دوچار ہیں۔

ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج کیلئے تعینات ڈاکٹرز کیلئے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار پہلے اضافی تنخواہ دینے کا اعلان کر چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں

غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا تو دوبارہ لاک ڈاون ہو جائے…

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ اگر غیر ذمہ…

2 دن
غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا تو دوبارہ لاک ڈاون ہو جائے گا

شوگر انکوائری کمیشن کی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کر دی گئی

شوگر انکوائری کمیشن کے سربراہ اور ڈائریکٹڑ جنرل وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ڈی جی ایف آئی اے) واجد ضیا…

7 دن
شوگر انکوائری کمیشن کی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کر دی گئی

سینیٹ الیکشن وزیراعظم انتخاب کی طرز پر کرانے کی تجویز

اسلام آباد۔ حکومت نے انتخابی اصلاحات سے متعلق بل کا مسودہ تیار کر لیا۔ اس کے تحت اوورسیز…

1 ہفتہ
سینیٹ الیکشن وزیراعظم انتخاب کی طرز پر کرانے کی تجویز

وزیراعظم سٹیزن پورٹل ناکام، وزیراعظم کا تحقیقات کا حکم

وزیراعظم سٹیزن پورٹل ناکام ہو گئی، شہریوں نے پورٹل کارکردگی پر شکایات کے ڈھیر لگا دیئے جس پر…

1 ہفتہ
وزیراعظم سٹیزن پورٹل ناکام، وزیر اعظم کا تحقیقات کا حکم

تازہ ترین

ملک ریاض کی بیٹی کا شوہر سے تعلقات کے الزام پر اداکارہ…

معروف اداکارہ عظمیٰ خان اور ان کی بہن ہما خان حال ہی میں ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن…

8 گھنٹے
ملک ریاض کی بیٹی کا شوہر سے تعلقات کے الزام پر اداکارہ عظمیٰ خان پر تشدد

پٹرول کی قیمت میں مزید کمی متوقع

کورونا وائرس کے پھیلاو کے بعد گزشتہ کچھ عرصہ سے تیل کی کھپت میں کمی کے باعث عالمی…

11 گھنٹے
پٹرول کی قیمت میں مزید کمی متوقع

امریکی اخبار نے مودی سرکار کی پالیسیوں کو ناکام قرار دیدیا

بھارت میں کورونا وارس کے پھیلاو کے پیش نظر کئے گئے لاک ڈاون کے باعث بھی کیسز اور…

12 گھنٹے
امریکی اخبار نے مودی سرکار کی پالیسیوں کو ناکام قرار دیدیا

متنازع علاقے میں آنے پر چینی فوج نے بھارتی اہلکاروں کی درگت…

چینی فوج نے متنازع علاقے میں داخل ہونے پر بھارتی اہلکاروں کی درگت بنا ڈالی۔ بھارت نے چین…

13 گھنٹے
متنازع علاقے میں آنے پر چینی فوج نے بھارتی اہلکاروں کی درگت بنا ڈالی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے