بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

10-December-2019

اسٹیٹس کو چیلنج کریں گے تو مزاحمت تو سامنے آئے گی۔ فردوس عاشق اعوان

Tariq Tariq
373 Views 0 5 مہینے
اسٹیٹس کو چیلنج کریں گے تو مزاحمت تو سامنے آئے گی۔ فردوس عاشق اعوان
Posted at 13 جولائی-2019

اسلام آباد۔ بیس ہزار میں سے 600 دکاندار صرف ٹیکس فائل کرتے ہیں۔ قرضوں سے معیشت کو نہیں چلایا جا سکتا۔ جو تاجر کسی سیاسی جماعت کو آکسیجن دینا چاہتے ہیں۔ ان کو مفت مشورہ ہے کہ باز رہیں۔ تاجر برادری کو ہڑتالوں کے بجائے مذاکرات کرنے چاہئیں جو سیاسی ایجنڈے کو آگے لیکر چلنا چاہتے ہیں۔ ان کیلئے علیحدہ ترجیحات ہوں گی۔

Courtesy Dunya

جج ارشد ملک کو کام سے روک دیا گیا ہے

ان خیالات کا اظہار معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان وفاقی نے اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ جج ارشد ملک کو کام سے روک دیا گیا ہے۔ عدالت میں ثبوت مانگے جائیں تو یہ لوگ راہ فرار اختیار کر لیتے ہیں۔ عدالتوں سے سزا یافتہ لوگوں کی براہ راست تقریریں دکھائی جاتی ہیں۔

وزارت اطلاعات نے کسی صحافی کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بند نہیں کیا

وزارت اطلاعات نے کسی صحافی کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بند نہیں کیا۔ ملک کے سیاسی حالات میں اہم چیزیں رونما ہو رہی ہیں۔ اسٹیٹس کو کے بینفشری رکاوٹیں ڈال رہے ہیں۔ تاجروں سے بات چیت کرنے میں کوئی حرج نہیں۔ ایک تاجر پیشہ جماعت نے ہمیشہ سیاست کو تجارت سمجھ کر کیا۔ اصلی تاجر حکومت کے پارٹنر ہیں۔ تاجر برادری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔

شاہد خاقان عباسی طفیلی وزیراعظم تھے

انہوں نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ شاہ کے وفادار ہیں۔ وہ طفیلی وزیراعظم تھے۔ ان کی وجہ سے ملکی معیشت کو جھٹکے لگے۔ ان کے پاس اپنا کوئی مینڈیٹ نہیں۔ انہوں نے ڈیڑھ سال کے دوران 19 غیر ملکی دورے کئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ حکومت کا وزیر دفاع بیرون ملک نوکری کرتا تھا۔

بلاول سندھ میں دم توڑتے بچوں پر توجہ دیں

خواجہ محمد آصف کی غیر ملکی کمپنی میں ملازمت کی تحقیقات ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ بلاول سندھ میں دم توڑتے بچوں پر توجہ دیں۔ گھوٹکی الیکشن کے دوران سندھ انتظامیہ مداخلت سے باز رہے۔ ورکرز کنونشن میں آستینیں چڑھا کر چوری کر کے سینہ زور کرتے ہیں۔ غیر ملکی قرضہ لیکر شاہ خرچیاں کی گئیں۔ ملکی ٹیکس دہندگان کا پیسہ پانی کی طرح بہایا گیا۔

متعلقہ خبریں

موٹروے پر موٹرسائیکل چلانے کی اجازت مل گئی

موٹرسائیکل چلانے والے شہریوں کےلئے خوشخبری، اسلام آباد ہائی کورٹ نے موٹروے پر 600سی سی موٹربائکس چلانے کے…

10 گھنٹے

شہباز شریف کو اورنج لائن ٹرین کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی…

اورنج لائن ٹرین کی افتتاحی تقریب میں مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز…

18 گھنٹے
شہباز شریف کو اورنج لائن ٹرین کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی دعوت

چیف الیکشن کمشنر کا فیصلہ بدھ تک ہو جائے گا ، پرویز…

وزیر دفاع پرویز خٹک کہتے ہیں کہ چیف الیکشن کمشنر اور ارکان کے فیصلے بدھ تک ہو جائے…

2 دن

بابا پاس جانا ہے، مریم نواز نےانگلینڈ جانے کی درخواست دیدی

مریم نواز نے ایگزٹ کنٹرول لسٹ(ای سی ایل) سے نام نکالنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر…

3 دن
بابا پاس جانا ہے، مریم نواز نےانگلینڈ جانے کی درخواست دیدی

تازہ ترین

کشمیر پر حمایتی پوسٹس، جماعت اسلامی کا فیس بک پیج بلاک

سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک نے جماعت اسلامی کراچی کا آفیشل پیج بلاک کر دیا ہے۔ جماعت…

5 گھنٹے
کشمیر پر حمایتی پوسٹس، جماعت اسلامی کا فیس بک پیج بلاک

پاکستان کی قطر کو ورلڈ کپ کے لیے فٹ بال پلانٹ لگانے…

پاکستان حکومت نے قطر کو دوہا فٹ بال ورلڈ کپ 2022 کے لیے فٹ بال سمیت دیگر سپورٹس…

5 گھنٹے
پاکستان کی قطر کو ورلڈ کپ کے لیے فٹ بال پلانٹ لگانے کی پیشکش

مکی آرتھر نے پاکستان ٹیم کی خامیاں اور طاقت بتائی ہیں، سری…

سری لنکن ٹیم کے کپتان ڈی مووتھ کرونا رتنے کا کہنا ہے کہ مکی آرتھر پہلے پاکستان کے…

4 گھنٹے
مکی آرتھر نے پاکستان ٹیم کی خامیاں اور طاقت بتائی ہیں، سری لنکن کپتان

ٹڈی حملے سے پی آئی اے طیارے کی ناک خراب ہو گئی

ٹڈیوں کے حملے سے پاکستان ایئر لائن (پی آئی اے) طیارے کی ناک اور ونڈ سکرین خراب ہو…

4 گھنٹے
ٹڈی حملے سے پی آئی اے طیارے کی ناک خراب ہو گئی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے