بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

06-August-2020

معاون خصوصی تانیہ ایدروس اور مشیر صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے استعفیٰ دیدیا

Iqra Khan Iqra Khan
84 Views 0 1 ہفتہ
معاون خصوصی تانیہ ایدروس اور مشیر صحٹ ڈاکٹر مرزا نے استعفیٰ دیدیا
Mashable Pakistan، The Nation
Posted at 29 جولائی-2020

وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے ڈیجیٹل پاکستان تانیہ ایدروس نے استعفی دے دیا۔

وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے ڈیجیٹل پاکستان تانیہ ایدروس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں کہا کہ میری دہری شہریت کے باعث ریاست پر تنقید کی جارہی ہے جس سے ڈیجٹل پاکستان کا مقصد ماند پڑرہا ہے۔

تانیہ ایدروس نے کہا کہ عوام کے وسیع تر مفاد میں بطور معاون خصوصی وزیراعظم کے عہدے سے مستعفیٰ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپنا استعفیٰ جمع کروادیا ہے تاہم ملک کی خدمت اور وزیراعظم عمران خان کے وژن کو اپنی قابلیت کے مطابق جاری رکھوں گی۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کے مشیر صحت ڈاکٹر ظفرمرزا نے بھی اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے۔

مشیر صحت ڈاکٹر ظفرمرزا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہاہے کہ میں نے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ میں وزیراعظم عمران خان کے کہنے پر ڈبلیو ایچ او چھوڑ کر پاکستان آیا تھا۔مشیر صحت کے طور پر پاکستان کی خدمت کرنا میرے لئے اعزاز ہے ۔پوری ایمانداری اور محنت سے کام کیا۔

ڈاکٹڑ ظفر مرزا نے کہا کہمیں نے عہدے سے اس وقت استعفیٰ دیا جب پاکستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں کم ترین سطح پر آچکی ہے۔ معاون خصوصی نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم کو ارسال کردیاہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں ادویات کی قیمتوں میں اضافے پر ڈاکٹر ظفر مرزا پر سوالات اٹھنا شروع ہو گئے تھے جس پر وزیراعظم عمران خان نے انکوائری کروائی تھی۔

متعلقہ خبریں

مودی گزشتہ سال 5 اگست کو بہت بڑی غلطی کر بیٹھا، عمران…

یوم استحصال کشمیر کے موقع پر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا خصوصی اجلاس جاری ہے۔…

7 گھنٹے
مودی گزشتہ سال 5 اگست کو بہت بڑی غلطی کر بیٹھا، عمران خان

ملک کا نیا سیاسی نقشہ جاری، مقبوضہ کشمیرکو پاکستان کا حصہ بنا…

مقبوضہ کشمیرکو پاکستان کے نقشے کا حصہ بنا دیا گيا، وفاقی کابینہ نے پاکستان کے نئے نقشے کی…

1 دن
ملک کا نیا سیاسی نقشہ جاری، مقبوضہ کشمیرکو پاکستان کا حصہ بنا دیا گيا

میں بھی شیخ ہوں، بھاو تاو کرنا پڑتا ہے، شیخ رشید مویشی…

وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید احمد نے قربانی کیلئے دو خوبصورت اونٹ خرید لئے ہیں۔ قربانی کیلئے جانور خریدنے…

5 دن
میں بھی شیخ ہوں، بھاو تاو کرنا پڑتا ہے، شیخ رشید مویشی منڈی پہنچ گئے

کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے 5اگست کویوم استحصال منایا جائے گا

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے 5 اگست کو یوم…

5 دن
کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے 5اگست کویوم استحصال منایا جائے گا

تازہ ترین

بھارتی فوج کی سول آبادی پر فائرنگ سے نوجوان لڑکی شہید

بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بلااشتعال فائرنگ سے 18 سالہ لڑکی شہید اور…

6 گھنٹے
بھارتی فوج کی سول آبادی پر فائرنگ سے نوجوان لڑکی شہید

مودی گزشتہ سال 5 اگست کو بہت بڑی غلطی کر بیٹھا، عمران…

یوم استحصال کشمیر کے موقع پر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا خصوصی اجلاس جاری ہے۔…

7 گھنٹے
مودی گزشتہ سال 5 اگست کو بہت بڑی غلطی کر بیٹھا، عمران خان

مودی سرکار نے بابری مسجد کی جگہ مندر کا سنگ بنیاد رکھ…

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بابری مسجد کی جگہ مندر کا سنگ بنیاد رکھ کر اپنی جماعت بی…

7 گھنٹے
مودی سرکار نے بابری مسجد کی جگہ مندر کا سنگ بنیاد رکھ دیا

جسٹس قاضی فائز نے ملک دوبارہ انگریزوں کے حوالے کرنے کا کہہ…

جسٹس قاضی فائز عیسی نے ایک کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے کہ ہمیں اللہ سے زیادہ…

8 گھنٹے
جسٹس قاضی فائز نے ملک دوبارہ انگریزوں کے حوالے کرنے کا کہہ دیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے