بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

03-June-2020

سندھ کابینہ کا تنخواہیں نہ لینے کا اعلان

Iqra Khan Iqra Khan
59 Views 0 1 مہینہ
سندھ کابینہ کا تنخواہیں نہ لینے کا اعلان
Daily Times
Posted at 27 اپریل-2020

کورونا وائرس کی وجہ سے درپیش معاشی مشکلات کے باعث سندھ کابینہ کے ارکان نے جون 2020 تک تنخواہیں نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث معاشی مشکلات درپیش ہیں جس پر سندھ کابینہ کے ارکان نے جون 2020 تک تنخواہیں نہ لینے کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی وزرا اورمشیران نے فیصلہ سندھ کابینہ کے اجلاس میں کیا۔

صوبائی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراطلاعات سندھ ناصرحسین نے کہا کہ ملک میں جاری کورونا وائرس کی صورتحال کے مدنظر تمام صوبائی وزرا نےفیصلہ کیا ہے کہ ہم 30 جون تک تنخواہیں نہیں لیں گے۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہم نے ان افراد کے خلاف بھی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے جو ذخیرہ اندوزی میں ملوث ہوں گے۔

واضح رہے کہ کابینہ اور ارکان سندھ اسمبلی ایک ماہ کی تنخواہ کورونا ایمرجنسی فنڈ میں بھی دے چکے ہیں۔

یاد رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے لاک ڈاون جاری ہے جس کے باعث معاشی سرگرمیاں بھی معطل ہیں۔

خیال رہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 13 ہزار 7سو سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ 286 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد پنجاب میں 5526، سندھ میں 4956، خیبرپختونخوا میں 1864، بلوچستان میں 781، گلگت بلتستان میں 318، اسلام آباد میں 245 اور آزاد کشمیر میں 59 ہے۔

دنیا بھر میں کورونا کے کیسز کی تعداد 29 لاکھ 95 ہزار سے زائد ہوگئی ہے جبکہ 2 لاکھ 7ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور 8 لاکھ 81 ہزار سے زائد افراد صحتیاب ہو چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں

نیب کی ٹیم شہباز شریف کو گرفتار کئے بغیر واپس چلی گئی

قومی احتساب بیورو(نیب) لاہور  کی ٹیم آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور…

5 گھنٹے
نیب کی ٹیم گرفتاری کیلئے شہباز شریف کی رہائش گاہ پہنچ گئی

وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے استعفیٰ دیدیا

وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے۔ انہوں نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم کو…

1 دن
وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے استعفیٰ دیدیا

غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا تو دوبارہ لاک ڈاون ہو جائے…

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ اگر غیر ذمہ…

1 ہفتہ
غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا تو دوبارہ لاک ڈاون ہو جائے گا

شوگر انکوائری کمیشن کی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کر دی گئی

شوگر انکوائری کمیشن کے سربراہ اور ڈائریکٹڑ جنرل وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ڈی جی ایف آئی اے) واجد ضیا…

2 ہفتے
شوگر انکوائری کمیشن کی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کر دی گئی

تازہ ترین

ملک ریاض کی بیٹیوں کے ساتھ جھگڑا عظمیٰ خان نےغلط فہمی قرار…

اداکارہ عظمیٰ خان نے ملک ریاض کی بیٹیوں کے خلاف مقدمہ واپس لے لیا ہے اور گھر پر…

18 منٹ
ملک ریاض کی بیٹیوں کے ساتھ جھگڑا عظمیٰ خان نےغلط فہمی قرار دیدیا

نیب کی ٹیم شہباز شریف کو گرفتار کئے بغیر واپس چلی گئی

قومی احتساب بیورو(نیب) لاہور  کی ٹیم آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور…

5 گھنٹے
نیب کی ٹیم گرفتاری کیلئے شہباز شریف کی رہائش گاہ پہنچ گئی

قومی بچت اسکیموں پر شرح منافع میں کمی کردی گئی

قومی بچت اسکیموں پر شرح منافع میں کمی کردی گئی ہے۔ شرح منافع 48 سے 90 بیسس پوائنٹس…

6 گھنٹے
قومی بچت اسکیموں پر شرح منافع میں کمی کردی گئی

نویں کلاس کی طالبہ نے آن لائن کلاس چھوٹنے پر خودکشی کرلی

نویں جماعت کی طالبہ نے آن لائن کلاس چھوٹنے پر خود کشی کرلی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق…

7 گھنٹے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے