بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

09-April-2020

شاہد خاقان عباسی نے کہہ دیا کہ ان ہاؤس تبدیلی سے بھی نظام نہیں چلے گا

Tariq Tariq
43 Views 0 2 مہینے
شاہد خاقان عباسی نے کہہ دیا کہ ان ہاؤس تبدیلی سے بھی نظام نہیں چلے گا
Dunya News
Posted at 13 فروری-2020

اسلام آباد۔ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے آئے تو حالات حاضرہ پر خاصی تلخ گفتگو کی۔ ان کا کہنا ہے کہ اب ان ہاؤس تبدیلی سے بھی نظام نہیں چلے گا۔ موجودہ مسائل کا واحد حل نئے انتخابات ہیں۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ان ہاؤس تبدیلی سے کھچڑی پکے گی۔ روایتی نہیں بلکہ حقیقی معنوں میں شفاف انتخابات ہی مسائل کا حل ہوں گے۔ موجودہ حکمران نااہل اور سلیکٹڈ ہیں۔ان کی وجہ سے ملکی معیشت بیٹھ گئی ہے۔ یہ بھی دعویٰ کیا کہ سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کے علاوہ ملکی معیشت کو کوئی نہیں سنبھال سکتا۔

نیب کے نئے ریفرنس کا واحد مقصد دباؤ میں لانا ہے

مجھ پر نیب کے نئے ریفرنس کا واحد مقصد دباؤ میں لانا ہے۔ پہلا ریفرنس 46 ارب کا تھا۔ اب تیرہ کروڑ کا ہے۔ وزیر کا ایم ڈی پی ایس او کی تقرری سے کوئی لینا دینا نہیں ہوتا۔ نیب آرڈیننس کے مطابق تقرری میں طریقہ کار کی غلطی کی بنیاد پر ریفرنس دائر نہیں ہو سکتا۔

نیب آرڈیننس کے تحت راجہ پرویز اشرف کی رہائی بھی عمل میں آ چکی ہے۔ نوازشریف سمیت کسی لیگی رہنما پر کرپشن کا کوئی کیس بنایا نہیں جا سکا۔ انہیں بیٹے سے پیسے لینے پر نا اہل قرار دیا گیا۔ 18 ماہ میں مہنگائی کا گراف اتنا بڑھ گیا ہے کہ اب غریبوں کیلئے چولہا جلانا مشکل ہو گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

شیخ رشید کی عمران خان اور ترین کے تعلقات میں اونچ نیچ…

اسلام آباد۔ ایف آئی اے کی آٹا اور چینی رپورٹ آنے کے بعد نہ صرف وفاقی کابینہ میں…

7 گھنٹے
شیخ رشید کی عمران خان اور جہانگیر ترین کے تعلقات میں اونچ نیچ کی تصدیق

فخرامام نے وفاقی وزیر غذائی تحفظ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

سید فخر امام نے وفاقی وزیر غذائی تحفظ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے جبکہ ایم کیو…

1 دن
فخرامام نے وفاقی وزیر غذائی تحفظ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

وزیرخوراک پنجاب سمیع اللہ چوہدری اپنے عہدے سےمستعفی ہو گئے

آٹا و چینی بحران کی تحقیقاتی رپورٹ جاری ہونے کے بعد وزیر خوراک پنجاب سمیع اللہ چوہدری نے…

2 دن
وزیرخوراک پنجاب سمیع اللہ چوہدری اپنے عہدے سےمستعفی ہو گئے

کابینہ میں تبدیلی، خسرو بختیار کا قلمدان تبدیل، خالد مقبول کا استعفیٰ…

وزیراعظم عمران خان نے کابینہ میں ردو بدل کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے تحفظ خوراک اور تحقیق خسرو…

2 دن
خسرو بختیار کا قلمدان تبدیل اور خالد مقبول کا استعفیٰ منظور

تازہ ترین

پاکستان کا بڑا اعزاز، کرونا کا علاج دریافت کرنیوالے ممالک میں شامل

اسلام آباد۔ پاکستان کا ایک اور بڑا اعزاز، امریکی ادارہ صحت نے کرونا کا علاج دریافت کرنیوالے ممالک…

2 گھنٹے
پاکستان کا بڑا اعزاز، کرونا کا علاج دریافت کرنیوالے ممالک میں شامل

ڈبلیو ایچ او کا لاک ڈاؤن میں نرمی نہ کرنے کا مشورہ…

کوپن ہیگن۔کرونا وائرس دنیا کے 209 ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے چکا ہے۔ ان میں سے زیادہ…

3 گھنٹے
ڈبلیو ایچ او کا لاک ڈاؤن میں نرمی نہ کرنے کا مشورہ مگر کیوں۔۔۔۔

پابندی اور لاک ڈاؤن کے باوجود پتنگ بازی شہریوں کیلئے زحمت بن…

شہر قائد میں پتنگ بازی پر پابندی اور کرونا لاک ڈاؤن کے دوران بھی شہریوں میں پتنگ بازی…

4 گھنٹے
پابندی اور لاک ڈاؤن کے باوجود پتنگ بازی شہریوں کیلئے زحمت بن گئی

احساس پروگرام سے1 کروڑ 20لاکھ افراد کو ریلیف دے رہے ہیں۔ وزیراعظم

اسلام آباد۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ احساس پروگرام کے تحت غریب اور دیہاڑی دار طبقے…

4 گھنٹے
احساس پروگرام کے تحت1 کروڑ 20 لاکھ عوام کو ریلیف دے رہے ہیں۔ وزیراعظم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے