بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

24-August-2019

شہباز شریف نے سابق وزیراعظم کی گرفتاری عمران خان کیلئے مہنگا سودا کیوں قرار دی

149 Views 0 1 مہینہ
Posted at 18 جولائی-2019

لاہور۔ آج اپوزیشن رہنما شہباز شریف اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی لاہور میں مشترکہ پریس کانفرنس شیڈول تھی جس میں ملکی معاشی صورتحال اور مسلم لیگی رہنماؤں کیخلاف نیب کی کارروائیوں پر گفتگو کی جانی تھی مگر نیب لاہور کی جانب سے سابق وزیراعظم کی لاہور ٹول پلازہ کے قریب گرفتاری پر مسلم لیگی قیادت نے سخت ردعمل ظاہر کیا۔

مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف نے شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری کو وزیراعظم عمران حان اور نیب کی ملی بھگت قرار دے دیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ گرفتاری عمران حان کو مہنگی پڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ نیازی صاحب نے ملک میں مہنگائی کا جو طوفان برپا کیا ہے۔ ہم انہیں روٹی مہنگی کرنے، آئی ایم ایف کے پاس جانے، لاکھوں افراد کو بے روزگار کرنے پر این آر او نہیں دیں گے۔

زلزلہ فنڈز میں خوردبرد کا بے بنیاد الزام عائد کرایا

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نیازی نے ان پر زلزلہ زدگان کے فنڈز میں خوردبرد کا بے بنیاد الزام عائد کرایا ہے۔ برطانوی ادارے نے مجھے بے قصور قرار دے دیا ہے۔ میں نے اپنی لیگل ٹیم برطانیہ بھجوائی ہے۔ میں عمران حان نیازی کیخلاف لندن کی عدالت میں مقدمہ دائر کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ میرے داماد علی عمران کو مفرور اور بھگوڑا قرار دینا پی ٹی آئی کا پرانا وطیرہ ہے۔

شاہد خاقان کی گرفتاری بھونڈے انتقام کی بدترین مثال

اس نے زلزلہ زدگان کی کوئی رقم وصول نہیں کی۔ اس کیخلاف تمام الزامات بے بنیاد ہیں۔ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری ذاتی اور بھونڈے انتقام کی بدترین مثال ہے۔ سابق وزیراعظم نے جب نیب افسران سے اپنی گرفتاری کے متعلق پوچھا تو وہ ایک دوسرے کے منہ تھکنے لگے۔ جس پر ڈی جی نیب نے انہیں واٹس ایپ میسیج دکھایا۔ اس پر شاہد خاقان عباسی نے اپنے وارنٹ آرڈر کے بارے میں استفسار کیا؟ جس پر انہیں فوٹو کاپی دکھا دی گئی۔

گیارہ ماہ میں ملکی معیشت کا جنازہ نکال دیا گیا

اسی طرح مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ کو بھی انتہائی بھونڈے انداز میں گرفتار کیا گیا۔ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عمران خان نیازی ہمارے بجلی کے منصوبوں کا کریڈٹ خود لے رہے ہیں۔ میاں محمد نواز شریف کی وجہ سے آج ملک میں اضافی بجلی پیدا ہو رہی ہے۔ گزشتہ گیارہ ماہ میں ملکی معیشت کا جنازہ نکال دیا گیا ہے۔ آج بجلی پیدا کرنیوالے تمام منصوبوں کو پس پشت ڈالا جا رہا ہے۔

آج ایل این جی گیس کی وجہ سے ہی لوڈشیڈنگ نہیں

پانچ ہزار میگاواٹ بجلی کے منصوبے نہ لگائے جاتے تو عوام آج بھی سخت گرمی میں لوڈشیڈنگ جھیل رہے ہوتے۔ آج ملک بھر میں ایل این جی گیس کی وجہ سے ہی لوڈشیڈنگ نہیں ہے۔ اس کا کریڈٹ شاہد خاقان عباسی کو جاتا ہے مگر مسلم لیگ ن کی حکومت نے زبردست محنت سے ملک کے بڑے مسائل حل کئے وہ آج انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بن رہی ہے۔

شاہد خاقان عباسی کا قصور صرف یہ ہے کہ وہ نواز شریف کا وفادار ساتھی ہے

شاہد خاقان عباسی کا قصور صرف یہ ہے کہ وہ نواز شریف کا وفادار ساتھی ہے۔ دوسری جانب شہباز شریف کی پریس کانفرنس کا پی ٹی آئی حکومت کی وفاقی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کرارا جواب دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ شاہد خاقان عباسی چوری کھانے والے مجنوں نہ بنیں۔

پی ٹی آئی کی حکومت قانون اور اداروں کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے اور اس کا شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جنہوں نے قانون کو کنٹرول کرنے کی کوشش کی آج خود قانون کے شکنجے میں آئے ہوئے ہیں۔ اپوزیشن لیڈر نے اپنے دس سالہ دور میں جو بویا آج وہی کاٹ رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

وسیم اختر کی واڈا کے بیان پر وفاقی…

کراچی۔ کراچی ایک ایسا میٹروپولیٹن شہر ہے جو پچھلے کئی سال سے مسائلستان بنا ہوا ہے۔ کراچی کے…

3 گھنٹے
وسیم اختر کی واڈا کے بیان پر وفاقی حکومت سے علیحدگی کی دھمکی

ایک ہفتے کے دوران سٹاک مارکیٹ 2585 پوائنٹس…

کراچی۔ وفاقی بجٹ کی منظوری اور آئی ایم ایف پروگرام میں جانے کے بعد روپے کی قدر میں…

4 گھنٹے
ایک ہفتے کے دوران مارکیٹ 2585 پوائنٹس بڑھ گئی

بے نامی جائیدادوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا بڑا…

اسلام آباد۔ بدترین معاشی بحران سے نمٹنے کیلئے وفاقی حکومت نے ٹیکس نیٹ کا دائرہ 55 سو ارب…

6 گھنٹے
بے نامی جائیدادوں کیخلاف کریک ڈاؤن کابڑا فیصلہ

مودی تم سری نگر میں جلسہ کر کے…

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول نے اسکردو میں جلسہ کرتے ہوئے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو چیلنج…

2 دن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے