بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

20-August-2019

سرکاری خزانے کو ٹیکہ لگانے والے سابق حکمرانوں سے اربوں کی وصولی کا فیصلہ

134 Views 0 1 مہینہ
سرکاری خزانے کو ٹیکہ لگانے والے سابق حکمرانوں سے اربوں کی وصولی کا فیصلہ
Posted at 16 جولائی-2019

اسلام آباد۔ پی ٹی آئی کی حکومت کرپشن پر قدغن لگانے اور لوگوں کو انصاف دلانے کے نام پر قائم ہوئی۔ اب جوں جوں سابق حکمرانوں کی بے ضابطگیوں اور کرپشن کے کیسز سامنے آ رہے ہیں۔ اس پر نیب تو متحرک تھی ہی۔ اب وفاقی کابینہ بھی حرکت میں آ گئی ہے۔

Courtesy Dunya

اسلام آباد میں پلاسٹک بیگز کے استعمال پر پابندی

وفاقی حکومت نے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے ادوار میں سابق حکمرانوں کی سرکاری خزانے کو ٹیکہ لگانے پر اربوں روپے واپس وصول کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی کابینہ کا اجلاس آج وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

ثقافت ڈویژن وزارت تعلیم کو منتقل کرنے کی منظوری

کابینہ نے اسلام آباد میں پلاسٹک بیگز کے استعمال پر پابندی، توصیف ایچ فاروق کو چیئرمین نیپرا اور ثقافت ڈویژن کو وزارت اطلاعات سے واپس لیکر وزارت تعلیم کو منتقل کرنے کی منظوری بھی دی۔ سرکاری عمارتوں کے مستقبل سے متعلق ایجنڈا فی الحال موخر کر دیا گیا۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں سابق سربراہان مملکت کے کیمپ آفس، سیکیورٹی اور بیرون ملک دوروں پر سرکاری اخراجات کی تفصیلات بھی پیش کی گئیں۔ ان تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف نے کیمپ آفس اور بیرون ملک میڈیکل اخراجات کی مد میں چار ارب 31 کروڑ 83 لاکھ سرکاری خزانے سے خرچ کئے گئے۔ سابق صدر آصف زرداری نے تین ارب 16 کروڑ 41 لاکھ خرچ کئے۔

متعلقہ خبریں

مسلہ کشمیر، حکومتی اقدام پر ن لیگ کے…

پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر مشاہد اللہ نے وزیراعظم عمران خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ…

2 گھنٹے

شہباز شریف کو کالم نویسی مبارک

طارق منیر بٹ لاہور۔ پرانی کہتاوت ہے کہ جس کا کام اسی کو ساجھے مگر آج کی تیز…

7 گھنٹے
شہباز شریف کالم نویسی مبارک

عدنان گیلانی کی تقرری میں شاہد خاقان کا…

اسلام آباد۔ سابق حکمران شاہد خاقان عباسی من پسند افسران کو کیسے نوازتے رہے۔ اس کا بھانڈا اب…

9 گھنٹے
عدنان گیلانی کی تقرری میں شاہد خاقان کا کیا مفاد تھا

جج ویڈیو اسکینڈل میں شہباز شریف نے سارا…

لاہور۔ ملکی سیاست کا درجہ ایک مرتبہ پھر بڑھتا ہوا دکھائی دیتا ہے۔ سیاسی اسیران کیخلاف نیب کا…

11 گھنٹے
جج ویڈیو اسکینڈل میں شہباز شریف نے سارا ملبہ مریم نواز پر گرا دیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے