سلیکٹڈ وزیراعظم حالات ٹھیک نہیں کر سکتے۔ شاہد خاقان کا ورکرز کنونشن سے خطاب
Tariq
370 Views 0 5 مہینے
Posted at 8 جولائی-2019
اٹک۔ وفاقی بجٹ کی منظوری کے بعد اپوزیشن جماعت مسلم لیگ کو بخوبی اندازہ ہو گیا ہے کہ اب ان کی بچت مزاحمت کرنے میں ہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ نائب صدر مریم نواز آج ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لیکر عوام میں نکلی ہیں تو پارٹی صدر شہباز شریف سمیت تمام رہنماؤں نے ان کی مخالفت نہیں کی حالانکہ کچھ دن پہلے تک ایسے ممکن دکھائی نہیں دیتا تھا۔
Courtesy Twitter
وفاقی حکومت پر خوب گرجے اور برسے
احتساب کورٹ کے جج کی ویڈیو سامنے لانے اور منڈی بہاؤ الدین کا کامیاب جلسہ کرنے کے بعد مریم نواز کی پارٹی پر گرفت مزید مضبوط ہو گئی۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ ساری صورتحال پر عدلیہ اور اسٹیبلشمنٹ کیا رویہ اختیار کرتی ہے۔ آج اٹک میں مسلم لیگ ن کا ورکرز کنونشن بھی ہوا۔ اس کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی وفاقی حکومت پر خوب گرجے اور برسے۔
جتنے بھی زندہ وزیراعظم ہیں سب پر نیب کیسز ہیں
ان کا کہنا ہے کہ دس ماہ میں بجلی،گیس، پٹرول سمیت ہر چیز مہنگی کر دی گئی۔ دعویٰ سے کہتا ہوں لوگ نئے پاکستان کو بھول گئے اور اب پرانے کو ڈھونڈ دے رہے ہیں۔ پہلے بھی کہا تھا اب پھر کہہ رہا ہوں کہ سلیکٹڈ وزیراعظم حالات ٹھیک نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ جتنے بھی زندہ وزیراعظم ہیں سب پر نیب کیسز ہیں۔
نوازشریف آئین کی پاسداری کیلئے سب سے آگے کھڑے ہیں
کیا سبھی کرپٹ تھے۔ نوازشریف آئین کی پاسداری کیلئے سب سے آگے کھڑے ہیں۔ ملک میں انصاف نہیں ہو گا تو پھر کچھ نہیں بچے گا۔ آج بھی وقت ہے ملک کو آئین کے مطابق چلائیں جس ملک کا آئین دب جائے وہ نہیں چلتا۔ ایک دور میں ہم ملک کو ایشین ٹائیگر بنانے کا دعویٰ کرتے تھے مگر آج تمام ایشین ملک ترقی کر رہے ہیں اور ہم پیچھے جا رہے ہیں۔
بجلی اور گیس مہنگی کر کے غریبوں پر زندگی تنگ کر دی گئی۔ موجودہ بے روزگاری ابھی تو ابتدا ہے۔ عمران خان جتنی مرضی تختیاں لگا لیں۔ وہ ہمارے منصوبے ختم نہیں کر سکتے۔ موجودہ حکومت کا ٹریک ریکارڈ اٹھا کر دیکھ لیں جس کرپٹ نے جان بچانی ہو وہ پی ٹی آئی میں چلا جاتا ہے۔