بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

20-August-2019

سابق وزیراعظم کا ایل این جی کیس خود لڑنے کا فیصلہ

124 Views 0 3 ہفتے
Posted at 1 اگست-2019

سلام آباد۔ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ایل این جی کیس میں نیب کی زیر حراست ہیں۔ گرفتاری سے قبل وہ کئی انٹرویوز میں کہہ چکے تھے کہ جیل جانے سے نہیں ڈرتا اگر مجھ پر کیس بنا تو وکیل کی خدمات نہیں لوں گا بلکہ اپنا کیس خود لڑوں گا۔ ایل این جی کیس میں کرپشن نہیں کی۔

۔ آج نیب اسلام آباد نے سابق وزیراعظم کی ریمانڈ کی مدت ختم ہونے پر انہیں احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کے روبرو پیش کیا گیا۔ نیب کی جانب سے استدعا کی گئی کہ شاہد خاقان عباسی سے مزید تفتیش کرنی ہے۔ انہیں مزید چودہ روز کیلئے نیب کی تحویل میں دیا جائے۔ اس پر فاضل جج محمد بشیر نے شاہد خاقان عباسی سے مکالمے کے دوران کہا کہ آپ اپنا وکیل کر لیں جو ریمانڈ کی مخالفت کر سکے۔

اس پر شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ میں وکالت خود کروں گا۔ میں خود اس وقت وزیر تھا۔ اس لئے ایل این جی کیس کو بہتر سمجھتا ہوں اور نیب کو بھی سمجھتا ہوں۔ اس پر احتساب کورٹ نے ان کے جسمانی ریمانڈ میں 15 اگست تک توسیع کر دی۔ اس پر نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ 15 اگست کو سرکاری تعطیل ہے۔

فاضل جج محمد بشیر نے ریمارکس دئیے کہ کوئی بات نہیں چھٹی والے دن بھی آ جائیں گے۔ اس پر فاضل جج نے کہا کہ آپ بتائیں کہ 15 یا 16 تاریخ رکھیں۔ شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ کوئی بھی تاریخ رکھ لیں مجھے کوئی مسئلہ نہیں۔ اس پر فاضل جج نے کہا کہ 15 اگست ہی ٹھیک ہے۔

واضح رہے شاہد خاقان عباسی پر الزام ہے کہ بطور وزیر پٹرولیم من پسند کمپنی کو 15 برس کیلئے ایل این جی ٹرمینل کا ٹھیکہ دیا۔ اس سے قومی خزانے کو اربوں کا نقصان پہنچا۔ شاہد خاقان عباسی کو نیب ر نے 18 جولائی کو لاہور سے گرفتار کیا تھا۔ بعد ازاں انہیں جسمانی ریمانڈ پر احتساب عدالت میں پیش کیا گیا۔

متعلقہ خبریں

مسلہ کشمیر، حکومتی اقدام پر ن لیگ کے…

پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر مشاہد اللہ نے وزیراعظم عمران خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ…

2 گھنٹے

شہباز شریف کو کالم نویسی مبارک

طارق منیر بٹ لاہور۔ پرانی کہتاوت ہے کہ جس کا کام اسی کو ساجھے مگر آج کی تیز…

7 گھنٹے
شہباز شریف کالم نویسی مبارک

عدنان گیلانی کی تقرری میں شاہد خاقان کا…

اسلام آباد۔ سابق حکمران شاہد خاقان عباسی من پسند افسران کو کیسے نوازتے رہے۔ اس کا بھانڈا اب…

9 گھنٹے
عدنان گیلانی کی تقرری میں شاہد خاقان کا کیا مفاد تھا

جج ویڈیو اسکینڈل میں شہباز شریف نے سارا…

لاہور۔ ملکی سیاست کا درجہ ایک مرتبہ پھر بڑھتا ہوا دکھائی دیتا ہے۔ سیاسی اسیران کیخلاف نیب کا…

11 گھنٹے
جج ویڈیو اسکینڈل میں شہباز شریف نے سارا ملبہ مریم نواز پر گرا دیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے