بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

20-September-2019

قائمہ کمیٹی نے سول پروسیجر ترمیمی بل منظور کر لیا

107 Views 0 4 ہفتے
قائمہ کمیٹی نے سول پروسیجر ترمیمی بل منظور کر لیا
Posted at 21 اگست-2019

اسلام آباد۔ بہت دیر کر دی مہربان آتے آتے۔ پی ٹی آئی حکومت کو قائم ہوئے ایک سال سے زائد عرصہ گزر چکا ہے۔ اس عرصے کے دوران حکومت ایک بھی بل پاس کرانے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔ اب قائمہ کمیٹی نے سول پروسیجر ترمیمی بل منظور کر لیا ہے جس کی تین اپوزیشن ارکان نے بھی حمایت کر دی۔ اب دیوانی اور سول مقدمات کے فیصلے سال، ڈیڑھ سال میں ہوا کریں گے۔

Courtesy Facebook

پاکستان کے قوانین وزارت قانون کی ویب سائٹ پر موجود

اس فیصلے کا اعلان وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم اور وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق ایوان نے ایک پریس کانفرنس میں کیا۔ وزیر قانون نے کہا ہے کہ پاکستان کے قوانین اب وزارت قانون کی ویب سائٹ پر موجود ہیں۔ اس کی باقاعدہ ایپلی کیشن بھی تیار کر لی گئی جس کا عنقریب وزیراعظم افتتاح کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 844 قوانین ایپ پر اپ لوڈ کر دئیے ہیں۔

کسی بھی شخص کو وراثتی سرٹیفکیٹ کیلئے اب پانچ سے چھ سال انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔ اب وراثتی سرٹیفکیٹ حاصل کرنا 15 دنوں میں ممکن ہو گا۔ وزیر قانون نے کچھ ماہ قبل بھی عندیہ دیا تھا کہ ان کے بیک ڈور اپوزیشن رہنماؤں کے ساتھ رابطے ہیں اور ایسے بل لیکر قومی اسمبلی میں آئیں گے جن پر اپوزیشن کو بھی کوئی اعتراض نہ ہو گا۔

تین اپوزیشن ارکان نے بھی ترمیمی بل کی حمایت کی

آج ایک پریس کانفرنس میں وفاقی وزیر قانون نسیم فروغ نے قائمہ کمیٹی کے پروسیجر ترمیمی بل کی منظوری کا اعلان کیا۔ اب کئی حلقوں کی جانب سے یہ سوال اٹھایا جارہا ہے کہ کیا حکومت اور اپوزیشن کے درمیان کیا واقعی کوئی مفاہمت ہو گئی ہے۔ کیا یہ پروسیجر ترمیمی بل آصف علی زرداری اور نواز شریف کی رہائی کیلئے کسی ڈیل کا نتیجہ ہے یا اپوزیشن کے تین ممبران نے غیر مشروط حکومت کی حمایت کی۔

بہرحال ماضی میں وزیراعظم عمران خان کہتے رہے ہیں کہ وہ کسی کو این آر او نہیں دیں گے۔ البتہ نیب سے پلی بارگین یا قوم کی لوٹی ہوئی دولت واپس کر کے زرداری یا نوازشریف بیرون ملک جا سکتے ہیں۔ پلی بارگین ایک ایسے معاہدے کو کہتے ہیں جس کے تحت الزامات کا حامل شخص مجموعی رقم کا ستر فیصد ادا کر کے رہائی پا سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

خورشید شاہ کو بھی جیل راس نہ آئی

پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کو جیل گئے ابھی 2 دن بھی نہیں ہوئے کہ ان کا…

5 گھنٹے

سابق ڈی جی پارکس کے گھر سے خزانہ نکل آیا

کراچی کے سابق ڈائریکٹر جنرل پارکس لیاقت قائم خان کے گھر سے کروڑوں روپے مالیت کا خزانہ نکل…

7 گھنٹے

فضل الرحمان دھرنا نہیں دیں گے۔ وزیر داخلہ کی پیش گوئی

کوئٹہ۔ وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈیئر (ر) اعجاز شاہ نے کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ…

10 گھنٹے
فضل الرحمان دھرنا نہیں دیں گے۔ وزیر داخلہ کی پیش گوئی

وفاقی کابینہ میں تبدیلی کی زد میں کون آنیوالا ہے

اسلام آباد۔ وفاقی کابینہ میں تبدیلی کی آوازیں ایک مرتبہ پھر آنے لگی ہیں۔ وزیراعظم کے دورہ امریکہ…

11 گھنٹے
وفاقی کابینہ میں تبدیلی کی زد میں کون آنیوالا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے