بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

24-July-2019

قمر زمان کائرہ کے بیٹے اسامہ کی نماز جنازہ ادا

264 Views 0 2 مہینے
قمر زمان کائرہ کے بیٹے اسامہ کی نماز جنازہ ادا
Posted at 18 مئی-2019

لالہ موسٰی۔ موت ایک ایسی حقیقت ہے کہ جس کا ذائقہ ہر ذی روح کو ایک دن چکھنا ہے مگر کم عمر اسامہ قمر کی اچانک حادثاتی موت نے ہر آنکھ اشکبار کر دی۔ آج لالہ موسٰی میں تین بجے قمر الزمان کائرہ کے صاحبزادے اسامہ قمر کی نماز جنازہ لنک سکول گراؤنڈ لالہ موسیٰ میں ادا کر دی گئی۔

Courtesy Danya Tv

عوام کی بڑی تعداد نے قمر الزمان سے ان کے بیٹے کی موت پر اظہار افسوس کیا

نماز جنازہ میں پی پی چیئرمین بلاول بھٹو، کوچیئرمین آصف علی زرداری سمیت اہم رہنماؤں نے شرکت کی۔ ان میں وزیر اعلٰی سندھ مراد علی شاہ، سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی، وفاقی وزیر غلام سرور، معاون خصوصی وزیراعظم یوتھ عثمان ڈار، وزیر اطلاعات پنجاب صمصام بخاری اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی جنہوں نے قمر الزمان قمر سے ان کے بیٹے کی موت پر اظہار افسوس کیا۔

نماز جنازہ میں گورنر پنجاب چودھری محمد سرور، وزیر ریلوے شیخ رشید، ن لیگ کے رہنما حنیف عباسی نے بھی شرکت کی۔ واضح رہے اسامہ قمر کی کل لالہ موسیٰ کے نزدیک تیز رفتار گاڑی ایک درخت سے جا ٹکرائی۔ اس کے نتیجے میں اسامہ اور انکے دوست حمزہ بٹ جاں بحق ہو گئے تھے۔ وہ گورنمنٹ کالج لاہور کے طالب علم تھے۔

متعلقہ خبریں

جیل سے اے سی، ٹی وی ہٹانے کی…

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے امریکہ میں اتحاد…

10 گھنٹے
وزیراعظم عمران خان کا کیپٹل ارینا ون میں امریکی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ

گٹر سے روٹی تلاش کرنے والے لوگ

کچھ لوگ گٹر کو صاف خرکے اپنا اور اپنے بچوں کے لیے حلال رزق تلاش کرتے ہیں لیکن…

16 گھنٹے

سینیٹ کا اجلاس شروع ہونے کے کچھ منٹوں…

اسلام آباد۔ سب سے بڑا قانون ساز ادارہ سینیٹ کا اجلاس آج شروع ہونے کے کچھ ہی دیر…

16 گھنٹے
سینیٹ کا اجلاس شروع ہونے کے کچھ منٹوں بعد ہی ملتوی

نئے وزیراعظم کیلئے بڑا چیلنج یورپی یونین سے…

لندن۔ بورس جوہانسن کو نیا برطانوی وزیراعظم نامزد کر دیا گیا ہے۔ وہ بدھ کو اپنے عہدے کا…

17 گھنٹے
نئے وزیراعظم کیلئے بڑا چیلنج یورپی یونین سے اخراج یا برقرار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے