بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

09-April-2020

ق لیگ کی بڑی سیاسی کامیابی، 13 سابق الیکٹ ایبل پارٹی میں شامل

Tariq Tariq
50 Views 0 1 مہینہ
ق لیگ کی بڑی سیاسی کامیابی، 13 سابق الیکٹ ایبل پارٹی میں شامل
Dunya
Posted at 4 مارچ-2020

لاہور۔ پنجاب کی سیاست کے بڑے کھلاڑی گجرات کے چودھریوں نے سیاسی محاذ پر ایک بڑی سیاسی کامیابی حاصل کی ہے۔ ایک ہی روز میں پنجاب کے13 سابق الیکٹ ایبل اور ٹکٹ ہولڈرز ق لیگ میں شامل ہو گئے۔

ان میں سابق وفاقی وزیر، سابق ایم پی ایز اور ٹکٹ ہولڈرز شامل ہیں۔ ان تمام رہنماؤں نے قائم مقام گورنر پنجاب چودھری پرویز الہٰی سے گورنر ہاؤس میں ملاقات کے بعد ق لیگ میں اپنی شمولیت کا اعلان کیا۔

نئے شامل ہونیوالوں کو بلدیاتی میدان میں اتارنے کا فیصلہ

ان رہنماؤں میں فیصل آباد سے سابق وفاقی وزیر ٹیکسٹائل مشتاق احمد چیمہ، اوکاڑہ سے سابق ایم پی اے دیوان اخلاق، اوکاڑہ سے سابق ایم پی اے میاں اصغر علی جیویکا، سابق ٹاؤن ناظم سجاد حیدر، سمندری سے ٹکٹ ہولڈرز خالد محمود گل، صداقت خان لودھی، ضیا اللہ گجر، ریحان کسانہ، حاجی عبدالقادر، عارف چیمہ، عامر وڑائچ، ٹکٹ ہولڈرز رائے قادر اور ٹکٹ ہولڈ خاالد پرویز گل نے ق لیگ میں شمولیت اختیار کی۔

قائم مقام گورنر پنجاب چودھری پرویز نے تمام رہنماؤں کی ق لیگ میں شمولیت کا خیرمقدم کیا۔ ق لیگ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے شامل ہونیوالوں کو بلدیاتی میدان میں اہم عہدوں کیلئے میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے۔ چودھری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ ان کی جماعت عوامی مسائل کو حل کرنے پر یقین رکھتی ہے۔

ہم بلدیاتی میدان میں بھرپور انداز میں اتریں گے۔ ہم الزام تراشی نہیں بلکہ خدمت کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں۔ ق لیگ کے دور حکومت میں کام کئے جو آج بھی بولتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

کم یونٹ والے بجلی اور گیس کے بل معاف کئے جائیں گے

سندھ حکومت کی جانب سے کورونا وائرس ایمرجنسی ریلیف آرڈیننس کے تحت کم یونٹ والے بجلی اور گیس…

3 گھنٹے
کم یونٹ والے بجلی اور گیس کے بل معاف کئے جائیں گے

شیخ رشید کی عمران خان اور ترین کے تعلقات میں اونچ نیچ…

اسلام آباد۔ ایف آئی اے کی آٹا اور چینی رپورٹ آنے کے بعد نہ صرف وفاقی کابینہ میں…

20 گھنٹے
شیخ رشید کی عمران خان اور جہانگیر ترین کے تعلقات میں اونچ نیچ کی تصدیق

فخرامام نے وفاقی وزیر غذائی تحفظ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

سید فخر امام نے وفاقی وزیر غذائی تحفظ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے جبکہ ایم کیو…

2 دن
فخرامام نے وفاقی وزیر غذائی تحفظ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

وزیرخوراک پنجاب سمیع اللہ چوہدری اپنے عہدے سےمستعفی ہو گئے

آٹا و چینی بحران کی تحقیقاتی رپورٹ جاری ہونے کے بعد وزیر خوراک پنجاب سمیع اللہ چوہدری نے…

3 دن
وزیرخوراک پنجاب سمیع اللہ چوہدری اپنے عہدے سےمستعفی ہو گئے

تازہ ترین

بزرگ مسلم لیگی رہنما سرانجام خان انتقال کر گئے

پشاور۔ سابق سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن سرانجام خان آج وفات پا گئے۔ ان کا شمار مسلم لیگ…

5 گھنٹے
بزرگ مسلم لیگی رہنما سرانجام خان انتقال کر گئے

شعیب اختر کی کرونا فنڈنگ کیلئے پاک بھارت سیریز کی تجویز

راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور شعیب اختر نے کرونا فنڈنگ کیلئے پاک بھارت سیریز کی تجویز دے…

4 گھنٹے
شعیب اختر کی کرونا فنڈنگ کیلئے پاک بھارت سیریز کی تجویز

خیبرپختونخوا میں کورونا سے متاثرہ علاقہ منگاہ 21 روز بعد کھول دیا…

کورونا وائرس سے خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقہ منگاہ کو 21 روز بعد کھول…

4 گھنٹے
خیبرپختونخوا میں کورونا سے متاثرہ علاقہ منگاہ 21 روز بعد کھول دیا گیا

پاکستان میں مقیم تمام غیر ملکیوں کے ویزوں میں توسیع

اسلام آباد۔کرونا پر قابو پانے کیلئے فضائی آپریشن اور سرحدی بندش کی وجہ سے حکومت پاکستان نے تمام…

4 گھنٹے
پاکستان میں مقیم تمام غیر ملکیوں کے ویزوں میں توسیع

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے