بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

21-August-2019

پی ٹی آئی رہنما کیخلاف درخواست کی جلد سماعت کی استدعا

301 Views 0 3 مہینے
پی ٹی آئی رہنما کیخلاف درخواست کی جلد سماعت کی استدعا
Posted at 21 مئی-2019

لاہور۔ جمہوریت میں پارلیمنٹ ملک کا سب سے مقتدر اور بالادست ادارہ ہوتا ہے جو ملکی قانون سازی کا فریضہ بھی انجام دیتا ہے۔ بدقسمتی سے ہمارے ہاں پارلیمنٹ کبھی بھی اپنا وجود صحیح معنوں میں تسلیم کرانے میں ناکام رہی ہے۔

آج بھی پارلیمنٹرین قانون سازی کے بجائے سارا بوجھ عدالتوں پر ڈال رہے ہیں۔ عدلیہ کی جانب سے بھی ایسے معاملات کو پارلیمان کے فورم پر طے کرنے پر زور دیا جاتا ہے مگر ہمارے ہاں باوا آدم ہی نرالا ہے۔ آئین کی دفعہ 61 اور 62 سابق آمر ضیاء الحق نے مطلوبہ مقاصد کے حصول کیلئے آئین کا حصہ بنائی تھیں مگر بعد میں آنیوالی کسی جمہوری حکومت نے اسے ختم کرنے کی کوشش نہیں کی۔

ترین آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت تاحیات نااہل ہیں

اب تین مرتبہ کے وزیراعظم نواز شریف اور پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت تاحیات نااہل ہو چکے ہیں۔ عمران خان نواز شریف کو نااہلی کے باوجود پارٹی اجلاس کی صدارت پر کڑی تنقید کا نشانہ بناتے تھے مگر اب وہ اپنی پارٹی کے جہانگیر ترین جو اسی قانون کے تحت نااہل قرار پائے یہ کلیہ لاگو کرنے کیلئے تیار نہیں ہیں۔

Courtesy Tiwetter

وہ مسلسل سرکاری اجلاسوں میں شرکت کر رہے ہیں

وہ مسلسل سرکاری اور کابینہ کے اجلاسوں میں شرکت کر رہے ہیں۔ انکی اپنی پارٹی کے شاہ محمود ان پر کابینہ اجلاس میں شرکت پر کڑی تنقید کر چکے ہیں۔ اب ایک معروف وکیل چودھری شعیب سلیم نے جہانگیر ترین کی کابینہ اور سرکاری اجلاسوں میں شرکت کا معاملہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔

Courtesy Dawn

درخواست میں کہا گیا ہے کہ نااہل جہانگیر ترین کی کابینہ اور سرکاری اجلاسوں میں شرکت جمہوریت اور قانون کی بالادستی کی صریح خلاف ورزی ہے۔ لاہور ہائیکورٹ ان کی سرکاری اجلاسوں میں شرکت کے خلاف مرکزی درخواست میں نوٹس لے چکی ہے۔

مرکزی کیس لاہور ہائیکورٹ کے بینچ کی عدم دستیابی کے باعث سماعت کیلئے ابھی مقرر نہیں ہوا۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت عالیہ جہانگیر ترین کو سرکاری اجلاسوں میں شرکت سے روکے اور درخواست جلد سماعت کیلئے مقرر کرے۔

متعلقہ خبریں

مریم نواز کی عدالت سے روانگی کے موقع…

لاہور۔ چودھری شوگر ملز کیس میں آج مریم نواز اور یوسف عباس کی احتساب کورٹ لاہور میں پیشی…

2 گھنٹے
مریم نواز کی عدالت سے روانگی کے موقع پر شدید بدنظمی

آصف زرداری اور فریال تالپور کو جیل میں…

عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور کو جیل میں اے کلاس…

13 گھنٹے

مسلہ کشمیر، حکومتی اقدام پر ن لیگ کے…

پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر مشاہد اللہ نے وزیراعظم عمران خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ…

17 گھنٹے

شہباز شریف کو کالم نویسی مبارک

طارق منیر بٹ لاہور۔ پرانی کہتاوت ہے کہ جس کا کام اسی کو ساجھے مگر آج کی تیز…

22 گھنٹے
شہباز شریف کالم نویسی مبارک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے