بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

02-April-2020

قوم کی مشکلات بلاول دور کی کرپشن کا نتیجہ۔ فردوس عاشق

Tariq Tariq
79 Views 0 2 مہینے
فردوس عاشق نے قوم کی مشکلات کو بلاول دور کی کرپشن کا نتیجہ قرار دیدیا
Geo
Posted at 12 فروری-2020

اسلام آباد۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کرپشن کیخلاف حکومتی موقف کا ڈٹ خوب ڈٹ کرر دفاع کرتی ہیں مگر وہ جس دور کی بات کرتی ہیں۔ خود اس کا حصہ رہی ہیں۔ فردوس عاشق اعوان نے پی پی چیئرمین بلاول بھٹو پر ان کی قومی اسمبلی کی تقریر کی تقریر کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ملک آج جس معاشی مشکلات سے گزر رہا ہے بلاول دور کی کرپشن کا نتیجہ ہے۔

آج پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اپوزیشن کے احتجاج کو سیاسی محرومیوں کا نتیجہ قرار دے دیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتوں کو عوام کا کوئی دکھ نہیں، وہ صرف اپنے سیاسی مفادات کیلئے احتجاج کر رہی ہیں۔

Courtesy Dawn

ابو اور پھوپھو سے کہیں کہ عوام کے خون پسینے کی کمائی کا لوٹا ہوا پیسہ واپس کر دیں

انہوں نے بلاول بھٹو کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے دور کی کرپشن کا خمیازہ آج قوم بھگت رہی ہے۔ ابو اور پھوپھو سے کہیں کہ عوام کے خون پسینے کی کمائی کا لوٹا ہوا پیسہ واپس کر دیں، ملک سے مہنگائی ختم ہو جائے گی۔ اپوزیشن کو عوام سے کوئی ہمدردی نہیں، انہیں صرف اپنی کرپشن بچانے اور اقتدار کھونے کا درد ہو رہا ہے۔ یہ ان لوگوں کا احتجاج تھا جو عوامی خرچے پر اب بھی مزے لوٹ رہے ہیں۔

انہوں نے ہوائی اڈے تک عالمی اداروں کے پاس گروپ رکھے ہوئے ہیں۔ اقتدار میں آ کر ان جماعتوں نے عوام سے ان کی زندگی اور مستقبل چھین لیا۔ یہ احتجاج کرنیوالے قومی مجرم ہیں۔ انہی کی وجہ سے آج قوم غربت، قرض، مہنگائی کی دلدل میں ڈوبی ہوئی ہے۔ عوام کا خون چوس کر پلنے والے اب حکومت میں کفیل ڈھونڈ رہے ہیں جبکہ مافیا کے سرغنہ لندن میں بیٹھے ہیں۔ خواجہ صاحب کو چاہئے کہ وہاں رابطہ کریں۔

واضح رہے گزشتہ روز بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں تقریر کا آج معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان جواب دے رہی تھیں۔واضح رہے اس تقریر میں بلاول کا کہنا تھا کہ عمران خان کہتے تھے کہ وزیراعظم کرپٹ ہوتا ہے تو مہنگائی بڑھتی ہے۔

اب وزیراعظم صاحب بتائیں کہ ان کی کونسی کرپشن کی وجہ سے مہنگائی بڑھی ہے۔ بلاول کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم مان لیں کہ وہ نالائق اور سلیکٹڈ ہیں۔ انہیں نہ صرف گھر جانا ہو گا بلکہ عوام کو ریلیف بھی دینا پڑے گا۔

متعلقہ خبریں

فواد چوہدری پنجاب سے زیادہ سندھ حکومت سے متاثر

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے سندھ…

3 دن
فواد چوہدری پنجاب سے زیادہ سندھ حکومت سے متاثر

مساجد پر پابندی نہیں چاہتے، عوام کو قائل کرنے کی ضرورت، شاہ…

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ اجتماعات کے معاملے پرعوام کوذہنی طورپرقائل کرنے کی ضرورت ہے۔…

6 دن
مساجد پر پابندی نہیں چاہتے، عوام کو قائل کرنے کی ضرورت، شاہ محمود

شاہ محمود قریشی سندھ حکومت سے متاثر

پاکستان تحریک انصاف کے نائب کپتان اور وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی پاکستان پیپلز پارٹی کی صوبائی…

1 ہفتہ
شاہ محمود قریشی سندھ حکومت سے متاثر

معیشت کی تباہی کورونا سے بھی بڑا خطرہ ہے، شہباز شریف

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں…

1 ہفتہ
معیشت کی تباہی کورونا سے بھی بڑا خطرہ ہے، شہباز شریف

تازہ ترین

کیمبرج اسکول سسٹم کا بغیرامتحانات بچوں کو پاس کرنے کا اعلان

کیمبرج اسکول سسٹم نے کورونا وائرس کے باعث صورتحال کے پیش نظر بچوں کوبغیر امتحان کے پاس کرنے…

4 گھنٹے
کیمبرج اسکول سسٹم کا بغیرامتحانات بچوں کو پاس کرنے کا اعلان

پی آئی اے کو جزوی بین الاقوامی پروازوں کی اجازت

اسلام آباد۔ حکومت پاکستان کی جانب سے 21 مارچ کو اپنی تمام ملکی اور غیر ملکی فضائی آپریشن…

8 گھنٹے
پی آئی اے کو جزوی بین الاقوامی پروازوں کی اجازت

نجی چینل سٹی 42 پر سرکاری کورونا مشینری استعمال کرنے کا الزام

لاہور کے ایک میڈیا گروپ سٹی 42 نیوز نیٹ ورک میں کورونا سرکاری مشینری کا بے دریغ استعمال…

9 گھنٹے
نجی چینل سٹی فور24 پر سرکاری کورونا مشینری استعمال کرنے کا الزام

بتیس امریکی ارکان کانگریس کا ایران پرسے عائد پابندیاں اٹھانے کا بڑا…

نیویارک۔ کورونا وائرس کے بے قابو ہونے کے بعد عالمی پابندیوں کی وجہ سے سب سے زیادہ متاثر…

11 گھنٹے
بتیس امریکی ارکان کانگریس کا ایران پرسے عائد پابندیاں اٹھانے کا بڑا مطالبہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے