بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

09-April-2020

گرفتار ہوا تو آصفہ بھٹو میری آواز ہوں گی، بلاول بھٹو

masooma mufferih masooma mufferih
80 Views 0 2 مہینے
پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نیب میں پیش ہوگئے
dawn
Posted at 13 فروری-2020

چیئرمین پی پی کا کہنا تھا کہ قانون کی حکمرانی اور اداروں کا احترام کرتے ہیں۔ ہم پی ٹی آئی ایم ایف بجٹ کو نہیں مانتے اور دباو کے باوجود اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے جبکہ گرفتار ہوا تو آصفہ بھٹو میری آواز ہوں گی۔

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے قومی احتساب بیورو(نیب) راولپنڈی میں پیشی کے بعد میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیب ٹیم سے تفصیل میں بات ہوئی ہے اور انہوں نے سوالنامہ بھی دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سب جانتے ہیں کہ ایک سال سے قبل چیف جسٹس نے خود کہا تھا کہ بلاول بے گناہ ہیں لیکن میں نے اس کے باوجود خود کو نیب کے سامنے پیش کیا، تین مرتبہ پہلے بھی جواب دے چکا ہوں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ نیب کو مجھ پر کوئی اعتراضات نہیں تھے پھر اچانک دسمبر میں پتا نہیں ایسا کیا ہوا جب پہلا نوٹس بھیج دیا گیا۔ ہم نے معاشی صورتحال اور پی ٹی آئی ایم ایف ڈیل کے خلاف جدوجہد کا آغاز کرنے کا اعلان کیا تو فوری نیب کا نوٹس آگیا۔

انہوں نے کہا کہ قانون اور اداروں کا احترام کرتے ہیں، اس لئے اعتراض کے باوجود نیب میں پیش ہوا جبکہ جے آئی ٹی کے اپنے وکیل نے مان لیا کہ ان کی تجاویز غلط ہیں۔ ان کو پتا ہے کہ میں کبھی کاروباری سرگرمی میں شامل نہیں ہوا، اگر شامل ہوں بھی تو اس میں پرائیوٹ ٹرانزکشن ہوتی ہے، اس میں نیب کا کوئی تعلق نہیں ہوتا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ کل جو میرا موقف تھا آج بھی میرا وہی موقف ہے، میں بے گناہ ہوں ، یہ سیاسی انتقام کیلئے جمہوری قوتوں کو بدنام کرنا چاہتے ہیں، ہماری غلط فہمی تھی کہ نیب ایک سال کے بچے پر کیس نہیں بنائے گا۔ جب شیئر ہولڈر بنا تو 7 سال کا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ہم یہ ظلم اور معاشی قتل مزید برداشت نہیں کریں گے، کسی بھی دھمکی یا دباو پر پیپلزپارٹی کا کوئی کارکن پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں ہے۔ہم گرفتاریوں کے خلاف ہیں۔ اگر میں گرفتار ہوا تو آصفہ بھٹو میری آواز ہوں گی۔

واضح رہے کہ نیب راولپنڈی نے بلاول بھٹو زرداری کو جے وی اوپل کیس میں طلب کر رکھا تھا اور انہیں زرداری گروپ آف کمپنیزکا ریکارڈ اور بورڈ آف ڈائریکٹرز کی فہرست بھی ساتھ لانے کا کہا گیا تھا۔

پیشی سے قبل پیپلزپارٹی کے رہنما نیئر بخاری نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کو تیسری بار نیب راولپنڈی میں طلب کیا گیا ہے۔ حکومت کی نالائقی پر بات کریں تو نیب نوٹس بھیج دیتا ہے۔ حکومتی وزرا کے خلاف بھی ریفرنسز موجود ہیں لیکن ان کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں آتی۔

بلاول بھٹو کی پیشی کے موقع پر قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی قیادت کے خلاف کیسز خواہشات پر مبنی ہیں، پہلے بھی جواب دیئے ہیں لیکن کیا ان نیب کو ان کی مرضی کے جواب دیئے جائیں؟

سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ پیپلزپارٹی عدلاتوں کا احترام کرتی ہے اور پیشیوں سے نہیں گھبراتی، حکومت کہتی ہے کہ ریکوڈک سے قرض اتاریں گے، عوام کے ساتھ ایسا مذاق بند کیا جائے۔

متعلقہ خبریں

شیخ رشید کی عمران خان اور ترین کے تعلقات میں اونچ نیچ…

اسلام آباد۔ ایف آئی اے کی آٹا اور چینی رپورٹ آنے کے بعد نہ صرف وفاقی کابینہ میں…

7 گھنٹے
شیخ رشید کی عمران خان اور جہانگیر ترین کے تعلقات میں اونچ نیچ کی تصدیق

فخرامام نے وفاقی وزیر غذائی تحفظ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

سید فخر امام نے وفاقی وزیر غذائی تحفظ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے جبکہ ایم کیو…

1 دن
فخرامام نے وفاقی وزیر غذائی تحفظ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

وزیرخوراک پنجاب سمیع اللہ چوہدری اپنے عہدے سےمستعفی ہو گئے

آٹا و چینی بحران کی تحقیقاتی رپورٹ جاری ہونے کے بعد وزیر خوراک پنجاب سمیع اللہ چوہدری نے…

2 دن
وزیرخوراک پنجاب سمیع اللہ چوہدری اپنے عہدے سےمستعفی ہو گئے

کابینہ میں تبدیلی، خسرو بختیار کا قلمدان تبدیل، خالد مقبول کا استعفیٰ…

وزیراعظم عمران خان نے کابینہ میں ردو بدل کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے تحفظ خوراک اور تحقیق خسرو…

2 دن
خسرو بختیار کا قلمدان تبدیل اور خالد مقبول کا استعفیٰ منظور

تازہ ترین

پاکستان کا بڑا اعزاز، کرونا کا علاج دریافت کرنیوالے ممالک میں شامل

اسلام آباد۔ پاکستان کا ایک اور بڑا اعزاز، امریکی ادارہ صحت نے کرونا کا علاج دریافت کرنیوالے ممالک…

2 گھنٹے
پاکستان کا بڑا اعزاز، کرونا کا علاج دریافت کرنیوالے ممالک میں شامل

ڈبلیو ایچ او کا لاک ڈاؤن میں نرمی نہ کرنے کا مشورہ…

کوپن ہیگن۔کرونا وائرس دنیا کے 209 ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے چکا ہے۔ ان میں سے زیادہ…

3 گھنٹے
ڈبلیو ایچ او کا لاک ڈاؤن میں نرمی نہ کرنے کا مشورہ مگر کیوں۔۔۔۔

پابندی اور لاک ڈاؤن کے باوجود پتنگ بازی شہریوں کیلئے زحمت بن…

شہر قائد میں پتنگ بازی پر پابندی اور کرونا لاک ڈاؤن کے دوران بھی شہریوں میں پتنگ بازی…

3 گھنٹے
پابندی اور لاک ڈاؤن کے باوجود پتنگ بازی شہریوں کیلئے زحمت بن گئی

احساس پروگرام سے1 کروڑ 20لاکھ افراد کو ریلیف دے رہے ہیں۔ وزیراعظم

اسلام آباد۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ احساس پروگرام کے تحت غریب اور دیہاڑی دار طبقے…

4 گھنٹے
احساس پروگرام کے تحت1 کروڑ 20 لاکھ عوام کو ریلیف دے رہے ہیں۔ وزیراعظم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے