بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

20-September-2021

عوام ن لیگ کو پی ٹی آئی سے زیادہ پسند کرتے ہیں

Iqra Khan Iqra Khan
28 Views 0 1 سال
SUCH TV
Posted at 2 جولائی-2020

الیکشن کے بعد سے پہلی مرتبہ عوامی پسندیدگی میں مسلم لیگ ن پاکستان تحریک انصاف سے آگے نکل گئی ہے۔

انسٹی ٹیوٹ فار پبلک اوپینیئن ریسرچ کے سروے میں 27 فیصد افراد نے مسلم لیگ ن کو ووٹ دینے کا ارادہ ظاہر کر دیا اور 24 فیصد افراد تحریک انصاف کے حامی ہیں جبکہ 11 فیصد نے پیپلز پارٹی کو ووٹ دینے کے حق میں رائے دی ہے۔

سروے میں شریک افراد میں سے 23 فیصد نے بے روزگاری کو ملک کا سب سے بڑا مسئلہ قرار دیااور 21 فیصد نے مہنگائی کو سب سے بڑا مسئلہ قرار دیا جبکہ 14 فیصد نے کورونا اور 11 فیصد نے کاروبار میں کمی کو ملک کا سب سے بڑا مسئلہ قرار دیا ہے۔

نئے مالی سال کے بجٹ سے 52 فیصد افراد نامطمئن ہیں اور صرف 21 فیصد افراد مطمئن ہیں، 57 فیصد افراد چاہتے ہیں کہ تحریک انصاف کی حکومت اپنی مدت پوری کرے جبکہ 29 فیصد نئی حکومت چاہتے ہیں۔

سروے میں 27 فیصد کا خیال ہے کہ ملکی مسائل شہباز شریف حل کر سکتے ہیں اور 22 فیصد کا خیال ہے کہ پاکستان کے مسائل عمران خان حل کر سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

چھ لیگی اراکین کی عثمان بزدار سے ملاقات، ن لیگ کا کارروائی…

مسلم لیگ ن نے وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کرنے والے ارکان کے خلاف کارروائی پر غور شروع کردیا…

1 سال

ملک بھر کے بزرگ پنشنرز کیلئے بڑی خوشخبری آ گئی

وفاقی حکومت نے ملک بھر کے بزرگ پنشنرز کی پنشن میں اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ وزیراعظم…

1 سال

اسٹاک ایکسچینج پر حملہ بھارت کی طرف سے کیا گیا، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہمیں کوئی شبہ نہیں کہ کراچی میں اسٹاک ایکسچینج پر حملہ…

1 سال

قومی اسمبلی میدان جنگ بن گئی، پی پی رہنما کاعلی زیدی کو…

قومی اسمبلی کا ہال میدان جنگ بن گیا جب قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران وفاقی وزیرعلی زیدی…

1 سال

تازہ ترین

وبا کے دوران قربانی کے بارے میں احکامات

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین اور معروف عالم دین مفتی منیب الرحمان کا کہنا ہے کہ قربانی…

1 سال

سروسز اسپتال لاہورمیں نرسز کی لڑائی میں چھریوں کے وار، متعدد زخمی

اس وقت پورا ملک کورونا وائرس کی وبا کے باعث پریشان نظر آ رہا ہے اور پوری عوام…

1 سال

یونس خان نے میرے گلے پر چاکو رکھ دیا تھا، گرانٹ فلاور…

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور نے یونس خان کے رویے کے بارے میں بڑا…

1 سال

پنجاب حکومت نے آٹے کی قیمت میں بڑی کمی کر دی

پنجاب حکومت نے آٹے کی قیمت میں کمی کر دی ہے۔ پنجاب کابینہ نے گندم کی عبوری پالیسی…

1 سال

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے