بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

23-October-2019

پارٹی دیکھے گی کہ کس حد تک مولانا کا ساتھ دینا ہے۔ بلاول

Tariq Avatar
57 Views 0 3 ہفتے
پارٹی دیکھے گی کہ کس حد تک مولانا کا ساتھ دینا ہے۔ بلاول
Dawn
Posted at 4 اکتوبر-2019

اسلام آباد۔ کیا پیپلز پارٹی مولانا کے آزادی مارچ میں شریک ہو گی۔ اس کا فیصلہ پیپلز پارٹی کیایگزیکٹو کمیٹی کرے گی۔ دوسری جانب بلاول نے فضل الرحمان سے ملاقات کے دھرنے کے علاوہ ہر طرحکی حمایت کی ہے۔ پی پی سردست آزادی مارچ میں شرکت کے حوالے سے اپنے تحفظات ظاہر کر چکی ہے۔ آج آصف زرداری سے احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کرتے ہوئے بلاول کا کہنا تھا کہ مولانا کا مارچ کامیاب ہو گا۔

ہماری اور ن لیگ کی خواہش تھی کہ مل کر مشترکہ جلسہ یا جلوس ہو لیکن مولانا نے مارچ کا اعلان کیا ہے۔ ہم نے پارٹی اجلاس طلب کیا ہے۔ پارٹی دیکھے گی کہ کس حد تک مولانا کا ساتھ دینا ہے۔ اگر شک ہوا کہ مولانا کسی قوت کے اشارے پر ہیں تو اپنی حمایت واپس لے لیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کارکن کہتے ہیں کہ حکومت سے ہماری جان کب چھوٹے گی۔

Courtesy Social Media

یہ دھاندلی زدہ حکومت ہے اسے گھر جانا ہو گا

ہر جمہوری احتجاج کا ساتھ دیں گے لیکن ایسے اقدام کی حمایت نہیں کریں گے جس سے ملک کا نقصان ہو۔ بلاول بھٹو کامزید کہنا تھاکہ یہ مولانا فضل الرحمان کا ہی نہیں بلکہ پوری اپوزیشن کا موقف ہے کہ یہ دھاندلی زدہ حکومت ہے اسے گھر جانا ہو گا۔ احتجاجی تحریک کے نتیجے میں سندھ حکومت کو لاحق خطرے سے متعلق بلاول کا کہنا تھا کہ یہ سندھ حکومت پر حملہ آور ہوں گے لیکن کامیاب نہیں ہو سکتے۔

آصف زرداری کے حوالے سے کہا کہ پچھلے سال سے جو تماشا چل رہا ہے۔ سب کے سامنے ہے۔ کہانیاں اربوں کی سنائی گئیں مگر ریفرنس ایک دائر ہوا۔ کوئی ثبوت ہے اور نہ ہی کوئی کیس، صرف ڈیڑھ کروڑ کا الزام ہے۔ آصف زرداری نے پہلے بھی بنا کسی جرم کے 11 سال کی جیل کافی۔ وہکوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

دباؤ کے باوجود اٹھارویں ترمیم پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے جو شخص قانون کی بالادستی کی بات کرتا ہے۔ موجودہ حکومت نے اسے بغیر کسی جرم کے جیل میں ڈالا ہوا ہے۔ پی ٹی آئی نے ایک سال میں نوجوانوں کو بے روزگار کیا۔ ایک کروڑ نوکریاں دینے کا دعویٰ کرنیوالوں نے ایک بھی نوکری نہیں دی۔

یہ منافقوں اور جھوٹوں کی حکومت ہے۔ اس نے پارلیمینٹ کو غیر موثر کر دیا ہے۔ پیپلز پارٹی ہر فورم پر عوام کی معاشی مشکلات کی بات کرے گی۔ کوئی طاقت ہمارا راستہ نہیں روک سکتی۔

متعلقہ خبریں

نواز شریف کی طبعیت سنبھلنے لگی

نواز شریف کی پلیٹیلیٹس کی تعداد 2 ہزار سے بڑھ کر 20 ہزار تک پہنچ گئی ہے ۔…

11 گھنٹے

سیاسی مخالفین کی بیماری پر سیاست پی ٹی آئی نے متعارف کروائی…

مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما احسن اقبال کہتے ہیں کہ نواز شریف کو کچھ ہوا تو اس…

18 گھنٹے

پولیس نے کپٹن صفدر کو گرفتار کر لیا

مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کپٹن ریٹائرڈ صفدر اعوان کو بھی…

23 گھنٹے

نواز شریف کے بعد آصف زرادری بھی ہسپتال منتقل

سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے بعد سابق صدر آصف علی زرادری کی صحت بھی خراب ہو گئی۔…

24 گھنٹے

تازہ ترین

مہاتیر محمد کشمیریوں کی حمایت میں ڈٹ گئے

کوالالمپور۔ ملائیشیا کے مرد آہن مہاتیر محمد نے ہندو بزنس مینوں کی جانب سے اربوں ڈالر مالیت کے…

1 گھنٹہ

صارفین پرپھر 2 روپے 97 پیسے فی یونٹ اضافی بجلی بوجھ ڈالنے…

اسلام آباد۔ آئی ایم ایف کا دباؤ یامالی بوجھ سے چھٹکارا پانے کی تدبیریں۔ وفاقی حکومت نے ایک…

2 گھنٹے

نواز شریف کی طبعیت سنبھلنے لگی

نواز شریف کی پلیٹیلیٹس کی تعداد 2 ہزار سے بڑھ کر 20 ہزار تک پہنچ گئی ہے ۔…

11 گھنٹے

جتنی بڑی کرپشن ، اتنی تنگ جیل

وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کہتے ہیں جو 5 کروڑ سے زائد کی کرپشن کرے گا اسے جیل…

11 گھنٹے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے