بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

26-August-2020

پاکستان واپس آنیوالے اوورسیز پاکستانیوں کو ملازمتیں دیں گے، زلفی بخاری

Iqra Khan Iqra Khan
53 Views 0 1 مہینہ
پاکستان واپس آنیوالے اوورسیز پاکستانیوں کو ملازمتیں دیں گے، زلفی بخاری
Daily Times
Posted at 25 جولائی-2020

وزیراعظم پاکستان کے خصوصی مشیر برائے اوورسیز پاکستانیز زلفی بخاری نے کہا کہ کورونا وائرس سے قبل اور اس کے دوران دنیا بھر سے تقریباً 55 ہزار اوورسیز پاکستانیوں کے جاب متاثر ہوئے ہیں جن کی اندرون اور بیرون ملک بحالی کے لئے کام ہورہا ہے۔

وزیراعظم پاکستان کے خصوصی مشیر برائے اوورسیز پاکستانیز زلفی بخاری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک جانے والوں کے لئے بیرون ملک جاب فراہم کئے جائیں گے جبکہ واپس آنے والوں کیلئےپاکستان میں ہی روزگار فراہم کیا جائے گا۔

اس موقع پر ان کے ساتھ سفیر پاکستان برائے متحدہ عرب امارات غلام دستگیر اور قونصل جنرل احمد امجد علی بھی موجود تھے۔

زلفی بخاری نے کہا کہ حکومت پاکستان اوورسیز پاکستانیز کیلئے ہمدردی کا جذبہ رکھتی ہے اور ان کی فلاح و بہبود کیلئے مثالی کام کرنا چاہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اوورسیز بینک کا قیام بھی عمل میں لایاجارہا ہے جبکہ اوورسیز پاکستانیز کیلئے پنشن سکیم بھی متعارف کروائی جارہی ہے۔ اوورسیز پاکستانیز ہر سال 23 بلین ڈالر بطور زرمبادلہ پاکستان بھجواتے ہیں اس لئے بھی یہ ہمارے لئے اہمیت کے حامل ہیں۔

زلفی بخاری نے کہا کہ کورونا وبا کے دنوں میں حکومت پاکستان نے کورونا کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے اور اسے پھیلنے سے روکا ہے جس کا اعتراف دیگر ممالک نے بھی کیا ہے ۔ کورونا وباکو قابو کرنے میں پاکستان کا شمار اولین ممالک میں ہوتاہے۔

زلفی بخاری نے کہا کہ وباکے دوران امارات میں پھنسے پاکستانیوں کو ملک واپس بھجوانے اور حد درجہ تعاون کرنے پر میں حکومت پاکستان کی طرف سے حکومت امارات کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت امارات نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کی ہے جس پر ہم ان کے شکرگزار ہیں۔ اپنے تین روزہ دورہ کے دوران زلفی بخاری نے امارات کے وزیر افرادی قوت نصیر بن ثانی سے بھی ملاقات کی اور بے روزگار ہونے والے پاکستانیوں کے دوبارہ حصول روزگار کیلئے بات کی جس پر وزیر موصوف نے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

زلفی بخاری نے کہا کہ 154 خصوصی پروازوں کے ذریعے ہزاروں مسافروں کو پاکستان پہنچایا گیا جبکہ 1276 افراد کے میلئفت ٹکٹ فراہم کرنے پر انہوں نے سفارتخانہ اور قونصلیٹ کے کردار کی تعریف کی۔

متعلقہ خبریں

مودی گزشتہ سال 5 اگست کو بہت بڑی غلطی کر بیٹھا، عمران…

یوم استحصال کشمیر کے موقع پر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا خصوصی اجلاس جاری ہے۔…

3 ہفتے
مودی گزشتہ سال 5 اگست کو بہت بڑی غلطی کر بیٹھا، عمران خان

ملک کا نیا سیاسی نقشہ جاری، مقبوضہ کشمیرکو پاکستان کا حصہ بنا…

مقبوضہ کشمیرکو پاکستان کے نقشے کا حصہ بنا دیا گيا، وفاقی کابینہ نے پاکستان کے نئے نقشے کی…

3 ہفتے
ملک کا نیا سیاسی نقشہ جاری، مقبوضہ کشمیرکو پاکستان کا حصہ بنا دیا گيا

میں بھی شیخ ہوں، بھاو تاو کرنا پڑتا ہے، شیخ رشید مویشی…

وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید احمد نے قربانی کیلئے دو خوبصورت اونٹ خرید لئے ہیں۔ قربانی کیلئے جانور خریدنے…

4 ہفتے
میں بھی شیخ ہوں، بھاو تاو کرنا پڑتا ہے، شیخ رشید مویشی منڈی پہنچ گئے

کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے 5اگست کویوم استحصال منایا جائے گا

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے 5 اگست کو یوم…

4 ہفتے
کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے 5اگست کویوم استحصال منایا جائے گا

تازہ ترین

بھارتی فوج کی سول آبادی پر فائرنگ سے نوجوان لڑکی شہید

بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بلااشتعال فائرنگ سے 18 سالہ لڑکی شہید اور…

3 ہفتے
بھارتی فوج کی سول آبادی پر فائرنگ سے نوجوان لڑکی شہید

مودی گزشتہ سال 5 اگست کو بہت بڑی غلطی کر بیٹھا، عمران…

یوم استحصال کشمیر کے موقع پر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا خصوصی اجلاس جاری ہے۔…

3 ہفتے
مودی گزشتہ سال 5 اگست کو بہت بڑی غلطی کر بیٹھا، عمران خان

مودی سرکار نے بابری مسجد کی جگہ مندر کا سنگ بنیاد رکھ…

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بابری مسجد کی جگہ مندر کا سنگ بنیاد رکھ کر اپنی جماعت بی…

3 ہفتے
مودی سرکار نے بابری مسجد کی جگہ مندر کا سنگ بنیاد رکھ دیا

جسٹس قاضی فائز نے ملک دوبارہ انگریزوں کے حوالے کرنے کا کہہ…

جسٹس قاضی فائز عیسی نے ایک کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے کہ ہمیں اللہ سے زیادہ…

3 ہفتے
جسٹس قاضی فائز نے ملک دوبارہ انگریزوں کے حوالے کرنے کا کہہ دیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے