بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

04-April-2020

ن لیگی وفد کی فاروق ستار کواپنی جماعت میں شمولیت کی دعوت

Tariq Tariq
45 Views 0 4 ہفتے
ن لیگی وفد کی فاروق ستار کواپنی جماعت میں شمولیت کی دعوت
Geo
Posted at 6 مارچ-2020

کراچی۔سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال کی سربراہی میں ن لیگ کے وفدنے کراچی میں ایم کیو ایم بحالی کمیٹی کے سربراہ فاروق ستار سے ملاقات کی۔ ن لیگی وفد نے ایم کیو ایم کے سابق کنویئنر فاروق ستار کو باقاعدہ اپنی جماعت میں شمولیت کی دعوت دے دی

۔ باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگی وفد نے فاروق ستار کو میاں برادران کا خیرسگالی کا پیغام بھی پہنچا یااور ن لیگ میں شمولیت کی دعوت بھی دے دی۔ لیگی وفد نے فاروق ستار کو جمہوریت کے فروغ اور ملک کی ترقی کیلئے ملکر کام کرنے کی دعوت بھی دی۔ لیگی وفد کا کہنا تھا کہ ملکی سیاست میں آپ کا اہم کردار ہےٗ آپ کی ن لیگ میں شمولیت سے جمہوریت کو فائدہ ہو گا۔

ہم ایک دوسرے کو تین دہائیوں سے جانتے ہیں

لیگی کارکنوں کو آپ سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع بھی ملے گا۔بعد ازاں لیگی وفد کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی اپنے گروپ کے ہمراہ ملنے کیلئے آئے مجھے بہت اچھا لگا۔ ہم ایک دوسرے کو تین دہائیوں سے جانتے ہیں۔ پارلیمنٹ میں ایک ساتھ اکٹھے کام بھی کیا۔ اس موقع پر شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ کراچی پاکستان کا تجارتی حب ہے۔

اگر کراچی ترقی نہیں کرے گا تو پورے ملک کی ترقی رک جائے گی۔ ن لیگ نے کراچی کو بہت سے منصوبے دئیےٗ بدقسمتی سے اب یہ سلسلہ رک گیا ہے۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ فاروق ستار کے سامنے اپنی باتیں رکھیں اور ان کی باتیں سنیں۔ یہ پہلا موقع ہے کہ سیاسی جماعتوں میں ڈائیلاگ نہیں ہو رہا ہے جو بڑی بدقسمتی ہے۔

ڈائیلاگ کیلئے سب سے پہلے حکمران جماعت ہاتھ بڑھاتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات ہونے چاہئیں ٗ اس کے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتا۔ اس موقع پر سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ مسلم لیگ ن فاروق ستار کے بزرگوں کی جماعت ہے انہیں پارٹی میں دعوت دینے کی ضرورت نہیں۔

اس موقع پر فاروق ستار نے بھی بڑے پن کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال کو اپنا بزرگ اور بڑ امانتا ہوں۔ واضح رہے ایم کیو ایم لندنپر پابندی لگنے کے بعد فاروق ستار کو ایم کیو ایم پاکستان کنویئنر بنایا گیا۔ بعد ازاں اپنی ہی جماعت کے سینئر رہنماؤں نے ان کیخلاف بغاوت کر کے خالد مقبول صدیقی کو پارٹی کا کنویئنر مقرر کر دیا۔

ن سندھ کے اہم رہنما نہال ہاشمی فاروق ستار کے ماموں ہیں

کراچی سے 14 ایم این اے کینشستیں جیتنے والی پی ٹی آئی نے بھی فاروق ستار کو اپنی پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی تھی۔ مسلم لیگ ن سندھ کے اہم رہنما نہال ہاشمی فاروق ستار کے ماموں ہیں۔

متعلقہ خبریں

فواد چوہدری پنجاب سے زیادہ سندھ حکومت سے متاثر

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے سندھ…

5 دن
فواد چوہدری پنجاب سے زیادہ سندھ حکومت سے متاثر

مساجد پر پابندی نہیں چاہتے، عوام کو قائل کرنے کی ضرورت، شاہ…

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ اجتماعات کے معاملے پرعوام کوذہنی طورپرقائل کرنے کی ضرورت ہے۔…

1 ہفتہ
مساجد پر پابندی نہیں چاہتے، عوام کو قائل کرنے کی ضرورت، شاہ محمود

شاہ محمود قریشی سندھ حکومت سے متاثر

پاکستان تحریک انصاف کے نائب کپتان اور وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی پاکستان پیپلز پارٹی کی صوبائی…

1 ہفتہ
شاہ محمود قریشی سندھ حکومت سے متاثر

معیشت کی تباہی کورونا سے بھی بڑا خطرہ ہے، شہباز شریف

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں…

1 ہفتہ
معیشت کی تباہی کورونا سے بھی بڑا خطرہ ہے، شہباز شریف

تازہ ترین

اغوا اور قتل میں ملوث افراد کو قرار واقعی سزا ملنی چاہئے۔…

واشنگٹن۔ سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے امریکی صحافی ڈینیئل پرل کے قاتلوں کی رہائی کے فیصلے پر امریکہ…

2 گھنٹے
اغوا اور قتل میں ملوث افراد کو قرار واقعی سزا ملنی چاہئے۔ ایلس ویلز

پاک افغان بارڈردوطرفہ کاروبار کیلئے کھولنے کا بڑا اعلان

پشاور۔ پاک افغان اعلٰی حکام نے درمیان آج مذاکرات کے بعد اتوار سے دوطرفہ تجارت کیلئے کھولنے کا…

3 گھنٹے
پاک افغان بارڈردوطرفہ کاروبار کیلئے کھولنے کا بڑا اعلان

کرونا مبتلا مریض کو غلط سفری معلومات دینوالے شخص کو قید کی…

کورونا وائرس چین کے شہر ووہان سے پھوٹنے کے بعد اب تک 204 ممالک میں رپورٹ ہو چکا…

4 گھنٹے

مذہبی سکالر طیبہ خانم بھی کرونا متاثرین کی مدد کیلئے سامنے آ…

اسلام آباد۔ کرونا متا ثرین کی مدد کیلئے مخیر حضرات نے آگے آ کر فنڈز جمع کرانے کا…

4 گھنٹے
مذہبی سکالر طیبہ خانم بھی کرونا متاثرین کی مدد کیلئے سامنے آ گئیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے