بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

23-October-2019

نواز شریف نے میری کھبی نہیں سنی، اب پارٹی مشکل میں ہے۔ شہباز شریف

Tariq Avatar
34 Views 0 2 ہفتے
sachtimes.com
Posted at 10 اکتوبر-2019

ایک روز پہلے مسلم لیگ ن کے اجلاس کے بعد بڑی خبریں باہر نکلنا شروع ہو چکیں ہیں۔ جن کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے پارٹی اجلاس میں واضح طور پر کہا کہ ان کی بات نہ ماننے کی وجہ سے ن لیگ آج مشکل دور سے گزر رہی ہے۔ نواز شریف سے کہا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ سے لڑنے کی ضرورت نہیں مگر ہر بار کی طرح نواز شریف نے اس بار بھی ان کی بات نہیں مانی۔

ایک روز پہلے مسلم لیگ ن کی بڑی بھیٹک سجی جس میں لیگی رہنماوں کے سامنے شہباز شریف نے دو گھنٹے تقریر کی۔ سب سے پہلے انہوں نے مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ اور دھرنے میں لیگی وفد کی قیادت کرنے سے انکار کر دیا اور یہ ذمہ داری احسن اقبال کو دینے کی تجویز دی جو پارٹی کے سیکریٹری جنرل بھی ہیں۔

کہا تھا پرویز مشرف کو جانے دیں

شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف کو سیاسی کیرئیر میں متعدد بار کہا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ سے لڑنے سے ضرورت نہیں۔ نواز شریف کو مشورہ دیا تھا کہ صابق صدر پرویز مشرف کو ملک سے باہر جانے دیں۔ اس بات کے گواہ احسن اقبال اور پرویز رشید بھی ہیں۔ آصف نواز اور جہانگیر کرامت کے ساتھ معاملات میں بھی یہی مشورہ دیا تھا مگر ان کی بات نہیں مانی گئی۔

اس اجلاس میں لیگی رہنماوں سے مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ میں شرکت کے حوالے سے رائے لینا تھی۔ ووٹنگ ہوئی جس حوالے سے آج سابق وزیراعظم نواز شریف کو بھی اگاہ کیا جانا تھا مگر شہباز شریف اپنے بھائی سے ملاقات کرنے جیل ہی نہیں گئے۔

مولانا فضل الرحمان نے آزادی مارچ اور دھرنے کے لیئے 27 اکتوبر کی تاریخ کا اعلان کر رکھا ہے۔ دھرنے میں شرکت کے لیئے پیپلز پارٹی نے تو صاف انکار کردیا ہے مگر ن لیگ نے اسی اجلاس میں اس حوالے سے فیصلہ کرنا تھا۔

متعلقہ خبریں

نواز شریف کی طبعیت سنبھلنے لگی

نواز شریف کی پلیٹیلیٹس کی تعداد 2 ہزار سے بڑھ کر 20 ہزار تک پہنچ گئی ہے ۔…

11 گھنٹے

سیاسی مخالفین کی بیماری پر سیاست پی ٹی آئی نے متعارف کروائی…

مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما احسن اقبال کہتے ہیں کہ نواز شریف کو کچھ ہوا تو اس…

18 گھنٹے

پولیس نے کپٹن صفدر کو گرفتار کر لیا

مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کپٹن ریٹائرڈ صفدر اعوان کو بھی…

23 گھنٹے

نواز شریف کے بعد آصف زرادری بھی ہسپتال منتقل

سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے بعد سابق صدر آصف علی زرادری کی صحت بھی خراب ہو گئی۔…

24 گھنٹے

تازہ ترین

مہاتیر محمد کشمیریوں کی حمایت میں ڈٹ گئے

کوالالمپور۔ ملائیشیا کے مرد آہن مہاتیر محمد نے ہندو بزنس مینوں کی جانب سے اربوں ڈالر مالیت کے…

54 منٹ

صارفین پرپھر 2 روپے 97 پیسے فی یونٹ اضافی بجلی بوجھ ڈالنے…

اسلام آباد۔ آئی ایم ایف کا دباؤ یامالی بوجھ سے چھٹکارا پانے کی تدبیریں۔ وفاقی حکومت نے ایک…

2 گھنٹے

نواز شریف کی طبعیت سنبھلنے لگی

نواز شریف کی پلیٹیلیٹس کی تعداد 2 ہزار سے بڑھ کر 20 ہزار تک پہنچ گئی ہے ۔…

11 گھنٹے

جتنی بڑی کرپشن ، اتنی تنگ جیل

وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کہتے ہیں جو 5 کروڑ سے زائد کی کرپشن کرے گا اسے جیل…

11 گھنٹے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے