بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

20-February-2020

نواز شریف نے پارٹی کو آرمی ایکٹ ترمیمی بل پر جلد بازی سے روک دیا

Iqra Khan Iqra Khan
66 Views 0 2 مہینے
نواز شریف نے پارٹی کو آرمی ایکٹ ترمیمی بل پر جلد بازی سے روک دیا
the express tribune
Posted at 3 جنوری-2020

سابق وزیر اعظم نواز شریف نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کیلئے آرمی ایکٹ ترمیمی بل پر جلد بازی کرنے سے روکتے ہوئے پارٹی کو اہم ہدایات جاری کردیں۔

لندن جانے کے بعد سابق وزیر اعظم نواز شریف کا پہلا بیان سامنے آیا ہے۔ پہلے بیان میں انہوں نے خواجہ آصف کو تحریری ہدایات جاری کی ہیں۔

ہدایات میں انہوں نے لکھا ہے کہ اہم بل 24 یا 48 گھنٹوں میں منظور نہیں ہوتے ، آرمی ایکٹ ترمیمی بل کی منظوری کیلئے ایک ٹائم فریم اپنایا جانا چاہئے۔ بل آج قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے اور اسٹینڈنگ کمیٹی کو ریفر کیا جائے۔

نواز شریف نے کہا کہ اتنے اہم بل کی منظوری کیلئے پارلیمنٹ کو ربر اسٹیمپ جیسا نظر نہیں آنا چاہئے، پارٹی کی جانب سے حکومت پر زور دیا جائے کہ پارلیمانی اقدار اپنائی جائیں ، پارلیمنٹ کی توقیر پر سمجھوتا نہیں کیا جاسکتا۔

انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے اسٹینڈنگ کمیٹی کے اراکین کیلئے سفارشات مرتب کی جائیں، 7 اور 8 جنوری کو اسٹینڈنگ کمیٹی بل پر غور کرے اور رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش کرے۔ 13 جنوری کو سینیٹ وہ بل اپنی اسٹینڈنگ کمیٹی میں بھیجے اور اس پر غور کیا جائے۔انس کے بعد 15 جنوری کو سینیٹ اس بل پر بحث کرے اور ووٹنگ کرنے کے بعد بل کو سینیٹ میں بھیجا جائے۔

نواز شریف نے دیگر پارٹیوں کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں اپنی پارلیمانی پارٹیوں کا سیشن بلائیں اور بل پر غور کریں، اگر پارلیمانی اقدار کا خیال نہ کیا گیا تو اس کے اثرات تمام سیاسی جماعتوں پر پڑیں گے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے معاملے پر 6 ماہ میں آرمی ایکٹ میں ترامیم کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ جس پر گزشتہ روز حکومتی وفد نے ن لیگ کے رہنمائوں سے ملاقات کی تھی۔

متعلقہ خبریں

رانا ثنا نے کہہ دیا 24 فروری کو نواز کا آپریشن اور…

لاہور۔ ن لیگ پنجاب کے صدر اور سابق وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پارٹی قائد…

7 گھنٹے
رانا ثنا اللہ نے کہہ دیا 24 فروری کو نواز کا آپریشن اور مارچ میں شہباز کی واپسی

نوازشریف کی چاپلوسی کرنیوالے اقتدار میں موجود ہیں، چوہدری شجاعت

مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی چاپلوسی کرنے والے…

11 گھنٹے
نوازشریف کی چاپلوسی کرنیوالےعمران خان کے گرد موجود ہیں، چوہدری شجاعت

پارلیمنٹ لاجز میں مریم اورنگزیب کے فلیٹ میں آگ لگ گئی

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کے پارلیمنٹ لاجز میں فلیٹ میں آگ لگ گئی ہے۔ اسلام…

2 دن
پارلیمنٹ لاجز میں مریم اورنگزیب کے فلیٹ میں آگ لگ گئی

خیبر پختونخوا اسمبلی میں چینی چور اور آٹا چور کے نعروں کی…

خیبر پختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن اراکین نے حکومتی وزرا کی عدم موجودگی پر سپیکر ڈائس کے سامنے احتجاج…

2 دن
خیبر پختونخوا اسمبلی میں چینی چور اور آٹا چور کے نعروں کی گونج

تازہ ترین

سرکاری افسران کو موبائل فون تبدیل کرنے کی کیوں ہدایت کی گئی

اسلام آباد۔ حساس معلومات ٹیکنالوجی کے ذریعے چوری کئے جانے کے واقعات نے پوری دنیا کی حکومتوں کو…

3 گھنٹے
سرکاری افسران کو موبائل فون تبدیل کرنے کی کیوں ہدایت کی گئی

مہاتیر محمد کا مستعفی ہونے کا بڑا اعلان

کوالالمپور۔ ملائیشین معیشت کو عروج دکھانے اور دوسری مرتبہ وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنے والے 94 سالہ مہاتیر محمد…

3 گھنٹے
مہاتیر محمد کا مستعفی ہونے کا بڑا اعلان

شیخ رشید نے پرانی کراچی سرکلر روڈ کی بحالی کو ناممکن کیوں…

کراچی۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ اگر حکم دے تو وہ پرانی…

3 گھنٹے
شیخ رشید نے پرانی کراچی سرکلر روڈ کی بحالی کو ناممکن کیوں قرار دیدیا؟

اٹارنی جنرل کو ججز پر لگائے گئے الزام کے ثبوت یا معافی…

اسلام آباد۔ عدالت عظمٰی کے فل کورٹ بینچ نے جسٹس قاضی فائز عیسٰی کیخلاف صدارتی ریفرنس کی سماعت…

4 گھنٹے
اٹارنی جنرل کو ججز پر لگائے گئے الزام کے ثبوت یا معافی مانگنے کا حکم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے