بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

21-October-2019

نوازشریف چور راستے سے باہر نہیں آنا چاہتے

Tariq Avatar
51 Views 0 2 ہفتے
نوازشریف چور راستے سے باہر نہیں آنا چاہتے
busniess recorder
Posted at 5 اکتوبر-2019

اسلام آباد۔ وزیراعظم عمران خان بار بار کسی کو این آر اوز نہ دینے کی باتیں دہراتے رہتے ہیں۔ وفاقی وزرا کا بھی طویل عرصے سے یہی بیانیہ ہے۔ ایک مرتبہ پھر دو بڑی جماعتوں کے اسیران کے حوالے سے یہ باتیں دہرائی جا رہی ہیں کہ وہ این آر او لینا چاہتی ہیں۔

وزیر ریلوے شیخ رشید کا بھی تازہ دعویٰ سامنے آیا ہے اگر عمران خان چار پانچ شخصیاتیں کو چھوڑ دیں تو آزادی مارچ کی باتیں ٹائیں ٹائیں فش ہو جائیں مگر کوٹ لکھپت جیل میں زیر حراست سابق وزیراعظم نوازشریف اور اڈیالہ میں قید آصف زرداری کی جانب سے این آر او مانگنے کی باتوں کو غلط اور بے بنیاد قرار دے دیا گیا ہے۔

بقول حامد میر انہیں باہر جانے کا پلان بھی دیا گیا

اب معروف صحافی و جیو کے میزبان حامد میر نے نوازشریف اور آصف علی زرداری کے حوالے سے بڑے انکشافات کئے ہیں۔ موصوف کا کہنا ہے کہ گزشتہ دنوں سابق وزیراعظم نوازشریف سے تین چار افراد کوٹ لکھپت جیل میں ملنے گئے۔ بقول حامد میر انہیں باہر جانے کا پلان بھی دیا گیا۔ اس پر نوازشریف کا ان شخصیات سے کہنا تھا کہ میرا تجربہ زیادہ ہے یا آپ کا۔

عمر میری زیادہ ہے یا آپ کی۔ جیل میں ہوں یا آپ۔ بیماریاں مجھے زیادہ ہیں یا آپ کو۔ مشکل میں میں ہوں یا آپ۔ اس پر ان شخصیات کا کہنا تھا کہ حضور آپ۔ اس پر نوازشریف کا برجستہ کہنا تھا کہ اگر میں جیل سے باہر نہیں نکلنا چاہتا تو آپ مجھے آفر کیوں کر رہے ہو؟

دوسری جانب اڈیالہ جیل میں زیر حراست سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کا بھی لگ بھگ یہی موقف ہے۔ وہ بھی کہتے ہیں میں نے کس سے ڈیل مانگی ہے۔ بلال بھٹو بھی کہہ چکے ہیں کہ آصف زرداری این آر او نہیں لیں گے۔ حامد میر کا یہ بھی کہنا ہے کہ آصف زرداری نے اپنے وکلاء کو بھی کہہ دیا ہے کہ میری ضمانت کی درخواست نہ دیں۔

متعلقہ خبریں

مولانا کو روکا گیا تو حکومت کے اپنے تمام راستے بند ہو…

دھرنا سیاست کے اختتام پر وزیراعظم عمران خان کی ریحام خان کے ساتھ بلند بانگ دعوؤں سے شادی…

5 گھنٹے

حکومت کا مولانا فضل الرحمان کو نظربند کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد۔ باخبر حکومتی حلقوں کا کہنا ہے کہ جے یو آئی ایف سے مذاکرات کی ناکامی کی…

5 گھنٹے

فضل الرحمان پیپلز پارٹی کے تحفظات دور کرنے کیلئے متحرک

اسلام آباد۔ مولانا عبدالغفور حیدری کی جانب سے حکومتی مذاکراتی ٹیم کے ساتھ مذاکرات کی خبروں پر پی…

21 گھنٹے

فضل الرحمان نے حکومتی کمیٹی سے مذاکرات کا اختیار رہبر کمیٹی کو…

اسلام آباد۔ مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ اور دھرنا سیاست نے ملکی سیاست میں ہلچل مچا رکھی…

22 گھنٹے

تازہ ترین

کشمیریوں سے یک جہتی کیلئے پانچ کلومیٹر طویل جھنڈا مارچ

اسلام آباد۔ پانچ کلومیٹر لمبے طویل کشمیری پرچم کو اٹھائے ہزاروں پاکستانی مظاہرین نے وفاقی دارالحکومت کی سڑکوں…

7 منٹ

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی دفعہ 144 کی خلاف ورزی، مقدمہ…

فیصل آباد۔ پتنگ بازی ایک خونی کھیلہے جس پر پنجاب حکومت نے ایک دہائی سے زائد عرصہ سے…

34 منٹ

صلاح الدین کیس میں پولیس کو حافظ سعید کی وجہ سے معافی…

پولیس تشدد سے ہلاک ہونے والے ملزم صلاح الدین کے کیس میں پولیس اہلکاروں کو معافی مل گئی…

1 گھنٹہ

ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا اعلان

لاہور۔ چیف سلیکٹر مصباح الحق نے دورہ آسٹریلیا کیلئے ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی سکواڈ کا اعلان کر دیا۔…

1 گھنٹہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے