بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

02-April-2020

نواز اور نثار ایک دوسرے سے ملاقات سے انکاری

Tariq Tariq
58 Views 0 2 مہینے
نواز اور نثار ایک دوسرے سے ملاقات سے انکاری
ThePrint، daily Times
Posted at 12 فروری-2020

لندن۔ ایک دور میں سابق وزیر داخلہ چودھری نثار کو سابق وزیراعظم نوازشریف کا دست راست اور بااعتماد ترین ساتھی کہا جاتا تھا مگر اقتدار کی غلام گردشوں نے نہ صرف دونوں کو ایک دوسرے سے جدا کر دیا بلکہ اب دونوں ایک دوسرے سے ملنا بھی گوارا نہیں کرتے۔ سابق وزیراعظم نوازشریف اور چودھری نثارکی لندن میں موجودگی کے باوجود ملاقات نہ ہوسکی۔

مشترکہ دوستوں کی ملاقات کرانے کی بھرپور کوشش

دونوں کے مشترکہ دوستوں نے ان کی ملاقات کرانے کی بھرپور کوشش کی مگر نوازشریف نے ملاقات سے صاف انکار کر دیا۔ دوسری جانب سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور اپوزیشن رہنما شہباز شریف سے رابطہ کیا گیا تو دونوں نے بھی تبصرہ سے گریز کیا۔ لیگی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ چودھری نثار نے وزیر داخلہ کی حیثیت سے اپنی ہی جماعت کے قائد نوازشریف پر تنقید کی تھی۔

انہی ذرائع کا کہنا ہے کہ میاں نوازشریف سمجھتے ہیں کہ چودھری نثار سے ان کی ملاقات کا مطلب یہ ہو گا کہ اپنے قریبی لوگوں کو دھوکا دوں جس طرح چودھری نثارنے مجھے دیا۔ لیگی ذرائع کا کہنا ہے کہ البتہ شہباز شریف اور اسحاق ڈار کی چودھری نثار سے ملاقات ہو سکتی ہے۔

تاہم اس کا انحصار بھی نوازشریف کی آمادگی پر ہو گا۔نوازشریف سمجھتے ہیں ہیں کہ اگر چودھری نثار کو ن لیگ میں واپس لیا گیا تو پارٹی میں بغاوت کی کیفیت ہو سکتی ہے۔ سردست نوازشریف کی ساری توجہ اپنے علاج پر ہے اور وہ چودھری نثار سے ملنے کے موڈ میں نہیں۔ دوسری جانب چودھری نثار نے بھی لندن میں میاں نوازدشریف سے ملاقات کو خارج از امکان قرار دے دیا۔

لندن میں صحافیوں نے چودھری نثار سے نوازشریف کی تیمارداری کیلئے جانے سے متعلق سوال کیا تو انہوں نے کہا کہ فی الحال تو میری تیمارداری کا مسئلہ ہے۔ جب ہسپتال گیا تو امید ہے کہ آپ میری بیمارپرسی کیلئے ضرور آئیں گے۔ چودھری نثار کا صحافیوں سے مزید کہنا ہے کہ میں بنیادی طور پر لندن میں علاج کیلئے آیا ہوں۔ یہ غیر سیاسی دورہے۔ اس وقت تین مختلف ڈاکٹروں سے اپارئمنٹ لے رکھی ہیں۔ اب اسی پر ساری توجہ ہے۔

متعلقہ خبریں

فواد چوہدری پنجاب سے زیادہ سندھ حکومت سے متاثر

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے سندھ…

3 دن
فواد چوہدری پنجاب سے زیادہ سندھ حکومت سے متاثر

مساجد پر پابندی نہیں چاہتے، عوام کو قائل کرنے کی ضرورت، شاہ…

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ اجتماعات کے معاملے پرعوام کوذہنی طورپرقائل کرنے کی ضرورت ہے۔…

6 دن
مساجد پر پابندی نہیں چاہتے، عوام کو قائل کرنے کی ضرورت، شاہ محمود

شاہ محمود قریشی سندھ حکومت سے متاثر

پاکستان تحریک انصاف کے نائب کپتان اور وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی پاکستان پیپلز پارٹی کی صوبائی…

1 ہفتہ
شاہ محمود قریشی سندھ حکومت سے متاثر

معیشت کی تباہی کورونا سے بھی بڑا خطرہ ہے، شہباز شریف

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں…

1 ہفتہ
معیشت کی تباہی کورونا سے بھی بڑا خطرہ ہے، شہباز شریف

تازہ ترین

پی آئی اے کو جزوی بین الاقوامی پروازوں کی اجازت

اسلام آباد۔ حکومت پاکستان کی جانب سے 21 مارچ کو اپنی تمام ملکی اور غیر ملکی فضائی آپریشن…

8 گھنٹے
پی آئی اے کو جزوی بین الاقوامی پروازوں کی اجازت

نجی چینل سٹی 42 پر سرکاری کورونا مشینری استعمال کرنے کا الزام

لاہور کے ایک میڈیا گروپ سٹی 42 نیوز نیٹ ورک میں کورونا سرکاری مشینری کا بے دریغ استعمال…

9 گھنٹے
نجی چینل سٹی فور24 پر سرکاری کورونا مشینری استعمال کرنے کا الزام

بتیس امریکی ارکان کانگریس کا ایران پرسے عائد پابندیاں اٹھانے کا بڑا…

نیویارک۔ کورونا وائرس کے بے قابو ہونے کے بعد عالمی پابندیوں کی وجہ سے سب سے زیادہ متاثر…

10 گھنٹے
بتیس امریکی ارکان کانگریس کا ایران پرسے عائد پابندیاں اٹھانے کا بڑا مطالبہ

ٹینس کے سب سی بڑے ٹورنامنٹ ومبلڈن کی منسوخ کا بھی امکان

لندن۔ دنیائے ٹینس کا سب سے بڑا اور ٹینس کیلنڈر کے چار گرینڈ سلام ٹورنامنٹس میں سے تیسرے…

11 گھنٹے
ٹینس کے سب سی بڑے ٹورنامنٹ ومبلڈن کی منسوخ کا بھی امکان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے