بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

20-February-2020

رانا ثنااللہ کے خلاف نیب کا گھیرا تنگ، تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش

Muhammad Zohaib Muhammad Zohaib
65 Views 0 2 مہینے
geo news
Posted at 2 جنوری-2020

تفصیلات کے مطابق رانا ثنااللہ کے خلاف نیب نے گھیرا تنگ کرنا شروع کردیا ہے،سابق وزیر قانون کو آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں نیب لاہور میں طلب کیا گیا،رانا ثنااللہ آج نیب آفس میں پیش ہوئے اور اپنا بیان ریکارڈ کروایا، رانا ثنااللہ نے اپنے اور اہلخانہ کے اثاثہ جات کے ریکارڈ اور بینک اکاونٹ کی تفصیلات جمع کروائیں۔

قومی احتساب بیورو نے سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ کو آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں جمعرات کو ذاتی طور پر طلب کیا تھا اوروہ نیب کے تین رکنی تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہوئے،تین رکنی ٹیم کی جانب سے 3 گھنٹوں تک تحقیقات کی گئیں

دوسری جانب ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب نے رانا ثنااللہ کے حوالے سے نیب نوٹس کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ 20 کلو ہیروئین کیس میں بری ہوئے تو ان کےخلاف نیب نیازی گٹھ جوڑ حرکت میں آگیا ہے

انہوں نے کہا کہ 20 کلو ہیروئین کی سیاہی ابھی حکومت کے منہ سے اتری نہیں تھی کہ رانا ثنااللہ کے خلاف نیب حرکت میں آگیا ہے ان کا کہنا تھا کہ سیاست دانوں کے خلاف اگر نیب کو کچھ نہ ملے تو آمدن سے زائد اثاثہ جات میں سیاسیت دانوں کو بدنام کیا جاتا ہے

سابق صوبائی وزیر قانون کے خلاف ڈی جی اینٹی نارکوٹکس فورس میجر جنرل محمد عارف نے وفاقی کابینہ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ رانا ثنااللہ کو وراثت میں صرف چار مرلے کا گھر ملا تھا لیکن اب ان کے اثاثے 25 سے 30 ارب سے زائد ہیں

ان کا کہنا تھا کہ رانا ثنااللہ کا کیس کوئی جج لڑنے کو تیار نہیں ہے ،ہمارے پاس 1 لاکھ فیس لینے والا وکیل ہے جبکہ ان کا کیس ایک سابق جج لڑرہا ہے

انہوں نے وفاقی کابینہ کےسوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہماری کوئی ذاتی وابستگی نہیں ہے شواہد کی بنیادوں پر کارروائی کرتے ہیں

اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے ڈی جی اینٹی نارکوٹکس فورس میجر جنرل محمد عارف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ قانون کے مطابق کام کریں حکومت قانون کے ساتھ کھڑی ہے۔

متعلقہ خبریں

رانا ثنا نے کہہ دیا 24 فروری کو نواز کا آپریشن اور…

لاہور۔ ن لیگ پنجاب کے صدر اور سابق وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پارٹی قائد…

6 گھنٹے
رانا ثنا اللہ نے کہہ دیا 24 فروری کو نواز کا آپریشن اور مارچ میں شہباز کی واپسی

نوازشریف کی چاپلوسی کرنیوالے اقتدار میں موجود ہیں، چوہدری شجاعت

مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی چاپلوسی کرنے والے…

9 گھنٹے
نوازشریف کی چاپلوسی کرنیوالےعمران خان کے گرد موجود ہیں، چوہدری شجاعت

پارلیمنٹ لاجز میں مریم اورنگزیب کے فلیٹ میں آگ لگ گئی

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کے پارلیمنٹ لاجز میں فلیٹ میں آگ لگ گئی ہے۔ اسلام…

2 دن
پارلیمنٹ لاجز میں مریم اورنگزیب کے فلیٹ میں آگ لگ گئی

خیبر پختونخوا اسمبلی میں چینی چور اور آٹا چور کے نعروں کی…

خیبر پختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن اراکین نے حکومتی وزرا کی عدم موجودگی پر سپیکر ڈائس کے سامنے احتجاج…

2 دن
خیبر پختونخوا اسمبلی میں چینی چور اور آٹا چور کے نعروں کی گونج

تازہ ترین

سرکاری افسران کو موبائل فون تبدیل کرنے کی کیوں ہدایت کی گئی

اسلام آباد۔ حساس معلومات ٹیکنالوجی کے ذریعے چوری کئے جانے کے واقعات نے پوری دنیا کی حکومتوں کو…

1 گھنٹہ
سرکاری افسران کو موبائل فون تبدیل کرنے کی کیوں ہدایت کی گئی

مہاتیر محمد کا مستعفی ہونے کا بڑا اعلان

کوالالمپور۔ ملائیشین معیشت کو عروج دکھانے اور دوسری مرتبہ وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنے والے 94 سالہ مہاتیر محمد…

2 گھنٹے
مہاتیر محمد کا مستعفی ہونے کا بڑا اعلان

شیخ رشید نے پرانی کراچی سرکلر روڈ کی بحالی کو ناممکن کیوں…

کراچی۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ اگر حکم دے تو وہ پرانی…

2 گھنٹے
شیخ رشید نے پرانی کراچی سرکلر روڈ کی بحالی کو ناممکن کیوں قرار دیدیا؟

اٹارنی جنرل کو ججز پر لگائے گئے الزام کے ثبوت یا معافی…

اسلام آباد۔ عدالت عظمٰی کے فل کورٹ بینچ نے جسٹس قاضی فائز عیسٰی کیخلاف صدارتی ریفرنس کی سماعت…

3 گھنٹے
اٹارنی جنرل کو ججز پر لگائے گئے الزام کے ثبوت یا معافی مانگنے کا حکم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے