بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

22-February-2020

نیب قوانین میں تبدیلی بیوروکریٹس پر لٹکتی تلوار ہٹانے کیلئے لائے، وزیراعظم

Iqra Khan Iqra Khan
186 Views 0 2 مہینے
وزیر اعظم نے 7 ہزار ملازمین کو ترقیاں دینے کا حکم دیدیا
gulfnews
Posted at 3 جنوری-2020

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ خصوصی اقتصادی زون ترقی کی جانب پہلا قدم ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے فیصل آباد میں علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں چاہتا ہوں پاکستان ایک ایسی ریاست بنے جس میں ملک کے کمزور طبقے کو اوپر لے کر آیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں آزاد ہوئے 72 سال بیت گئے ہیں لیکن ہم ابھی تک انگریزی کی غلامی سے نہیں نکلے۔ پاکستان کی پارلیمنٹ اور ہر تقریب میں انگریزی میں بات کی جاتی ہے۔ میں جانات ہوں کہ کتنے وزرا انگریزی سمجھتے ہیں۔

بہت سے لوگ انگریزی نہیں سمجھتے لہٰذا ہمیں اپنی زبان میں بات کرنی چاہئے اور اسے ترقی دینی جاہئے۔ انگریزی کو صرف اعلیٰ تعلیم کیلئے استعمال کرنا چاہئے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان 60 کی دہائی میں ترقی کر رہا تھا لیکن بد قسمتی سے 70 کی دہائی میں پاکستان کی قیادت پاکستان کو پیچھے لے گئی۔ انہوں نے سرمایہ کاروں کو برا بھلا کہنا شروع کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں ملک میں انڈسٹری کو فروغ دینا ہے اور اپنی برآمدات کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔ زراعت اور سیاحت کے شعبے میں ترقی کر کے ملک کو بہت آگے لے کر جا سکتے ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ سی پیک میں بہت سی چیزیں شامل کی جا رہی ہیں۔ اگر بیرون ملک کے سرمایہ کاروں کو سازگار ماحول مہیا کریں تو پاکستان بہت فائدہ اٹھا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیب کے قوانین میں جو ترامیم کی ہیں اس کی ایک وجہ ہے کہ ہمارے بیوروکریٹس ڈرے ہوئے تھے وہ فائلز پر دستخط کرنے سے بھی ڈرتے تھے۔ نیب قوانین میں تبدیلی بیوروکریٹس پر لٹکتی تلوار ہٹانے کیلئے لائے۔ اب ان کے پاس کوئی بہانہ نہیں ہے اور ملکی ترقی میں تیزی سے کام ہو گا۔

متعلقہ خبریں

شریف خاندان کا پاکستان کی سیاست سے دل بھر چکا ہے، فواد…

وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری کا کہنا ہے کہ شریف فیملی کا پاکستان کی سیاست…

37 منٹ
شریف خاندان کا پاکستان کی سیاست سے دل بھر چکا ہے، فواد چودھری

رحمان ملک کا مقبوضہ کمشیر کے موضوع پر فلم بنانے کا فیصلہ

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سینیٹر رحمان ملک نے مقبوضہ کمشیر کے موضوع پر فلم بنانے کا…

22 منٹ
رحمان ملک کا مقبوضہ کمشیر کے موضوع پر فلم بنانے کا فیصلہ

وزیراعظم کا ہر ماہ 80 ہزار لوگوں کو بلا سود قرضے دینے…

وزیراعظم عمران خان کاکہنا ہےکہ کوشش ہے پاکستان کو فلاحی ریاست بنائیں۔ امیر اورغریب میں فاصلہ بڑھتا رہا…

19 گھنٹے
وزیراعظم کا ہر ماہ 80 ہزار لوگوں کو بلا سود قرضے دینے کا اعلان

سابق اٹارنی جنرل انور منصو نےعدلیہ سے غیر مشروط معافی مانگ لی

سابق اٹارنی جنرل آف پاکستان انور منصور خان نے متنازع بیان پر سپریم کورٹ میں تحریری معافی نامہ…

20 گھنٹے
سابق اٹارنی جنرل انور منصو نےعدلیہ سے غیر مشروط معافی مانگ لی

تازہ ترین

چین میں پھنسے پاکستانی طلبا کا معاملہ وفاقی کابینہ میں لانے کا…

اسلام آباد ہائیکورٹ نے چین میں پھنسے پاکستانی طلبا کا معاملہ وفاقی کابینہ میں لانے کا حکم دے…

5 گھنٹے
چین میں پھنسے پاکستانی طلبا کا معاملہ وفاقی کابینہ میں لانے کا حکم

کراچی کنگز کے کوچ ڈین جونز نے گراونڈ میں صفائی کر کے…

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائیو میں کراچی کنگز کے مینٹور اور ہیڈکوچ ڈین جونز نے گراونڈ…

4 گھنٹے
کراچی کنگز کے کوچ ڈین جونز نے گراونڈ میں صفائی کر کے مثال قائم کردی

پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب بھارتی ایونٹ پلانرسے کرانے پر شائقین…

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن کی مایوس کن افتتاحی تقریب کے پیچھے بھارتی ایونٹ…

4 گھنٹے
پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب بھارتی ایونٹ پلانرسے کرانے پر شائقین ناراض

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پشاور زلمی کے خلاف بیٹنگ

پاکستان سپر لیگ کے چوتھے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پشاور زلمی کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔…

3 گھنٹے
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پشاور زلمی کے خلاف بیٹنگ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے