بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

23-October-2019

مولوی کو تین بار ہاں کہا، مطلب ہاں ہے۔ کپٹن صفدر

Tariq Avatar
49 Views 0 2 ہفتے
The Express Tribune
Posted at 10 اکتوبر-2019

مسلم لیگ ن کے رہنما اور مریم نواز کے شوہر کپٹن ریٹائرڈ صفدر اعوان کا کہنا ہے کہ اگر تین بار مولوی کو ہاں ہو جائے تو اس کا مطلب ہاں ہی ہے۔ ن لیگ نے مولانا فضل الرحمان کو ہاں کہا ہے مطلب پارٹی آزادی مارچ اور دھرنے میں شرکت کرے گی۔

مولانا فضل الرحمان کے 27 اکتوبر کے دھرنے میں شرکت کے حوالے سے سب سے زیادہ تذبذب کا شکار مسلم لیگ ن نظر آتی ہے۔ صدر شہباز شریف اس دھرنے میں شرکت کے حوالے سے مختلف رائے رکھتے ہیں مگر صفدر اعوان نے واضح طور پر کہا کہ اس دھرنے میں لیگی کارکن شرکت کریں۔

انہوں نے کہا کہ اگر دولہا تین بار ہاں بول دے تو دولہن کو گھر جانا پڑتا ہے۔ ان سے سوال ہوا دولہن کون ہے وہ بولے موجودہ حکومت۔ انہوں نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ نواز شریف نے جیل سے مولانا فضل الرحمان کو خط لکھا اور حکومت کے خلاف دھرنے کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف کو تین بار اسٹبلشمنٹ سے نہ لڑنے کا مشورہ دیا مگر بڑے بھائی نے بات نہیں مانی۔ اس کے گواہ احسن اقبال اور پرویز رشید بھی ہیں۔ فوٹو فائل

یاد رہے ایک روز پہلے مسلم لیگ ن کے اجلاس میں صدر شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان کے دھرنے میں لیگی وفد کی قیادت کرنے سے نہ صرف انکار کیا بلکہ اسٹیبلشمنٹ سے نہ لڑنے کا مشورہ بھی دیا۔ انہوں نے یہاں تک کہا کہ کپٹن صفدر اعوان کو پارٹی سے پوچھے بغیر ایسا بیان نہیں دینا چاہیے تھا۔ اس سے پہلے نواز شریف کو بھی انہوں نے تین بار اسٹیبلشمنٹ سے نہ لڑنے کا مشورہ دیا تھا مگر ان کی نہیں مانی گئی تھی جس سے پارٹی کو نقصان ہوا۔

آج شہباز شریف نے دھرنے میں شمولیت کے حوالے سے حتمی رائے لینے نواز شریف سے جیل میں ملنے جانا تھا مگر وہ نہیں گئے۔ زرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نے جیل سے خط لکھ کر مولانا فضل الرحمان کی مکمل حمایت کا پیغام بھیجا ہے۔

متعلقہ خبریں

نواز شریف کی طبعیت سنبھلنے لگی

نواز شریف کی پلیٹیلیٹس کی تعداد 2 ہزار سے بڑھ کر 20 ہزار تک پہنچ گئی ہے ۔…

11 گھنٹے

سیاسی مخالفین کی بیماری پر سیاست پی ٹی آئی نے متعارف کروائی…

مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما احسن اقبال کہتے ہیں کہ نواز شریف کو کچھ ہوا تو اس…

18 گھنٹے

پولیس نے کپٹن صفدر کو گرفتار کر لیا

مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کپٹن ریٹائرڈ صفدر اعوان کو بھی…

23 گھنٹے

نواز شریف کے بعد آصف زرادری بھی ہسپتال منتقل

سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے بعد سابق صدر آصف علی زرادری کی صحت بھی خراب ہو گئی۔…

23 گھنٹے

تازہ ترین

مہاتیر محمد کشمیریوں کی حمایت میں ڈٹ گئے

کوالالمپور۔ ملائیشیا کے مرد آہن مہاتیر محمد نے ہندو بزنس مینوں کی جانب سے اربوں ڈالر مالیت کے…

51 منٹ

صارفین پرپھر 2 روپے 97 پیسے فی یونٹ اضافی بجلی بوجھ ڈالنے…

اسلام آباد۔ آئی ایم ایف کا دباؤ یامالی بوجھ سے چھٹکارا پانے کی تدبیریں۔ وفاقی حکومت نے ایک…

2 گھنٹے

نواز شریف کی طبعیت سنبھلنے لگی

نواز شریف کی پلیٹیلیٹس کی تعداد 2 ہزار سے بڑھ کر 20 ہزار تک پہنچ گئی ہے ۔…

11 گھنٹے

جتنی بڑی کرپشن ، اتنی تنگ جیل

وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کہتے ہیں جو 5 کروڑ سے زائد کی کرپشن کرے گا اسے جیل…

11 گھنٹے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے