بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

23-October-2019

مسلم لیگ ن کا پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی ہونے کا اعلان

Tariq Avatar
35 Views 0 2 ہفتے
مسلم لیگ ن کا پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی ہونے کا اعلان
Facebook
Posted at 9 اکتوبر-2019

لاہور۔ حکومت پنجاب اور اپوزیشن مسلم لیگ ن کے درمیان کشیدگی پھر عروج پر پہنچ چکی ہے۔ ن لیگ نے ایک مرتبہ پھر پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی سربراہی سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیا۔ تمام اراکین کو قائمہ کمیٹیوں کی رکنیت بھیچھوڑنے کا کہہ دیا گیا ہے۔ اس فیصلہ کی توثیق کیلئے جمعرات کل پنجاب پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔

قبل ازیں بھی مسلم لیگ ن نے پنجاب اسمبلی کی تمام قائمہ کمیٹیوں کی سربراہی اور رکینت چھوڑنے کا اعلان کیا تھا مگر اس پر آخری مرحلے پر فیصلہ نہ ہو سکا۔ مسلم لیگ ن کی قیادت نے یہ فیصلہ اپوزیشن لیڈر کو پی اے سی ون کی چیئرمین شپ نہ دینے پر کیا ہے۔ مسلم لیگی ارکان حمزہ شہباز اور سلمان رفیق کے پروڈکشن آرڈر بھی جاری نہ کرنے پر مسلم لیگ میں غصہ پایا جاتا ہے۔

حکومت پنجاب طے شدہ امور سے بھاگ گئی۔ مجبوراً انہیں تلخ فیصلے کرنے پڑ رہے ہیں

مسلم لیگی قیادت کا کہنا ہے کہ حکومت پنجاب طے شدہ امور سے بھاگ گئی۔ مجبوراً انہیں تلخ فیصلے کرنے پڑ رہے ہیں۔ واضح رہے پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی سربراہی مسلم لیگ ن کو دینے کا مقصد دودھ پر بلا بٹھانا ہو گا۔

قومی اسمبلی میں بھی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی سربراہی اپوزیشن رہنما شہباز شریف کو نہ دینے پر طویل عرصے کشیدگی پائی گئی تھی جو بالاخر اپوزیشن رہنما شہباز شریف کو دینے پر معاملات آگے بڑھے مگر اب بھی مرکز میں کئی معاملات وزیراعظم اور اپوزیشن رہنما کے مابین مشاورت نہ ہونے کی وجہ سے لٹکے ہوئے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کا دوٹوک الفاظ میں کہنا ہے کہ وہ کسی کرپٹ سے مشاورت نہیں کریں گے۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ شہباز شریف کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی سربراہی دینا ان کی بڑی غلطی تھی۔

متعلقہ خبریں

نواز شریف کی طبعیت سنبھلنے لگی

نواز شریف کی پلیٹیلیٹس کی تعداد 2 ہزار سے بڑھ کر 20 ہزار تک پہنچ گئی ہے ۔…

11 گھنٹے

سیاسی مخالفین کی بیماری پر سیاست پی ٹی آئی نے متعارف کروائی…

مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما احسن اقبال کہتے ہیں کہ نواز شریف کو کچھ ہوا تو اس…

18 گھنٹے

پولیس نے کپٹن صفدر کو گرفتار کر لیا

مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کپٹن ریٹائرڈ صفدر اعوان کو بھی…

23 گھنٹے

نواز شریف کے بعد آصف زرادری بھی ہسپتال منتقل

سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے بعد سابق صدر آصف علی زرادری کی صحت بھی خراب ہو گئی۔…

24 گھنٹے

تازہ ترین

مہاتیر محمد کشمیریوں کی حمایت میں ڈٹ گئے

کوالالمپور۔ ملائیشیا کے مرد آہن مہاتیر محمد نے ہندو بزنس مینوں کی جانب سے اربوں ڈالر مالیت کے…

59 منٹ

صارفین پرپھر 2 روپے 97 پیسے فی یونٹ اضافی بجلی بوجھ ڈالنے…

اسلام آباد۔ آئی ایم ایف کا دباؤ یامالی بوجھ سے چھٹکارا پانے کی تدبیریں۔ وفاقی حکومت نے ایک…

2 گھنٹے

نواز شریف کی طبعیت سنبھلنے لگی

نواز شریف کی پلیٹیلیٹس کی تعداد 2 ہزار سے بڑھ کر 20 ہزار تک پہنچ گئی ہے ۔…

11 گھنٹے

جتنی بڑی کرپشن ، اتنی تنگ جیل

وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کہتے ہیں جو 5 کروڑ سے زائد کی کرپشن کرے گا اسے جیل…

11 گھنٹے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے