بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

26-May-2020

مودی اتنا ڈرپوک نکلا کہ کورونا کی وجہ سے پورا ملک بند کر دیا،وزیراعظم

Iqra Khan Iqra Khan
75 Views 0 4 ہفتے
مودی اتنا ڈرپوک نکلا کہ کورونا کی وجہ سے پورا ملک بند کر دیا،وزیراعظم
Al Jazeera, ARY News
Posted at 30 اپریل-2020

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اتنا ڈرپوک ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے پورا ملک بند کر دیا۔

وزیر اعظم عمران خان نے کامسٹیک میں طبی مصنوعات کی نمائش کا دورہ کیا اور وہاں پر اپنے خطاب میں کہا کہ خود اعتمادی لوگوں کو مشکلات سے لڑنا سکھاتی ہیں اور جب قوم خود پر اعتماد کرنا شروع کر دیتی ہے تو آگے بڑھتی ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ وزارت سائنس وٹیکنالوجی میں بہت پوٹینشل ہے، جو ملک نیوکلیئرہتھیار بنا سکتا ہے اس کیلئے وینٹی لیٹر بنانا مشکل کام نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے اسپتال انہیں بہتر کرنے کی ہے، پہلے سارے لوگ علاج کرانے باہر جاتے تھے اب تو یہ لوگ باہر بھی علاج نہیں کرا سکتے۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ جب تک وزرا سرکاری اسپتالوں میں علاج نہیں کرائیں گے اسپتال بہتر نہیں ہونگے ۔ امیر لوگ سرکاری اسپتالوں میں جانے کا سوچتے بھی نہیں لیکن آج صاحب اقتدار افراد چاہیں بھی تو بیرون ملک علاج نہیں کرا سکتے۔

وزیراعظم نے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم مودی اتنا ڈرپوک نکلا کہ کورونا کی وجہ سے پورا ملک بند کر دیا، مودی نے غریب لوگوں کا سوچا ہی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ کورونا امیراورغریب میں فرق نہیں کرتا، کورونا نے ہمیں سکھایا کہ اپنے پاوں پرکھڑا ہونا ہے، حکمران اشرافیہ نے فیصلہ کیا کہ ملک میں لاک ڈاون کرنا ہے لیکن کسی نے لاک ڈاون کرتے ہوئے دیہاڑی دار طبقے کا سوچا ہی نہیں ۔

عمران خان نے کہا کہ ڈیڑھ سال ملک کو ڈیفالٹ سے بچانے میں گزرگیا اب قوم کو ایک ویژن دیں گے، یہ ویژن کسی چھوٹے طبقے کیلئے نہیں بلکہ پورے ملک کیلئے ہو گا، ملک کوایک وژن کے تحت آگے لے کرجائیں گے۔

خیال رہے کہ بھارت میں کورونا وائرس سے اب تک 1079 افراد ہلاک جبکہ 33 ہزار سے زائد متاثر ہو چکے ہیں۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ملک بھر میں 3 مئی تک لاک ڈاون کا اعلان کر رکھا ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 16 ہزار 2 سو سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ 361 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد پنجاب میں 6220، سندھ میں 6053، خیبرپختونخوا میں 2313، بلوچستان میں 978، گلگت بلتستان میں 333، اسلام آباد میں 213 اور آزاد کشمیر میں 66 ہے۔

دنیا بھر میں کورونا کے کیسز کی تعداد 32 لاکھ 21 ہزار سے زائد ہوگئی ہے جبکہ 2 لاکھ 28ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور 10 لاکھ 5 ہزار سے زائد افراد صحتیاب ہو چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں

غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا تو دوبارہ لاک ڈاون ہو جائے…

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ اگر غیر ذمہ…

19 گھنٹے
غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا تو دوبارہ لاک ڈاون ہو جائے گا

شوگر انکوائری کمیشن کی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کر دی گئی

شوگر انکوائری کمیشن کے سربراہ اور ڈائریکٹڑ جنرل وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ڈی جی ایف آئی اے) واجد ضیا…

5 دن
شوگر انکوائری کمیشن کی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کر دی گئی

سینیٹ الیکشن وزیراعظم انتخاب کی طرز پر کرانے کی تجویز

اسلام آباد۔ حکومت نے انتخابی اصلاحات سے متعلق بل کا مسودہ تیار کر لیا۔ اس کے تحت اوورسیز…

6 دن
سینیٹ الیکشن وزیراعظم انتخاب کی طرز پر کرانے کی تجویز

وزیراعظم سٹیزن پورٹل ناکام، وزیراعظم کا تحقیقات کا حکم

وزیراعظم سٹیزن پورٹل ناکام ہو گئی، شہریوں نے پورٹل کارکردگی پر شکایات کے ڈھیر لگا دیئے جس پر…

6 دن
وزیراعظم سٹیزن پورٹل ناکام، وزیر اعظم کا تحقیقات کا حکم

تازہ ترین

سرفراز احمد کے مداحوں کیلئے بڑی خبر آ گئی

سرفراز احمد کے مداحوں کیلئے بڑی خبر آ گئی ہے۔ سرفراز احمد بہت جلد قومی ٹیم کا حصہ…

4 گھنٹے
سرفراز احمد کے مداحوں کیلئے بڑی خبر آ گئی

فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 4 اہلکار ہلاک ہو گئے

روسی فوج کا ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز ہنگامی لینڈنگ کے دوران رن وے سے ٹکرا کر تباہ ہوگیا…

3 گھنٹے
فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 4 اہلکار ہلاک ہو گئے

فرانسیسی ٹیم نے طیارہ حادثے کی جگہ سے شواہد اکٹھے کرلئے

کراچی طیارہ حادثے کی جگہ سے ایئر بس کی 11 رکنی فرانسیسی ماہرین کی ٹیم نے اہم تصاویر…

2 گھنٹے
فرانسیسی ٹیم نے طیارہ حادثے کی جگہ سے شواہد اکٹھے کرلئے

گاڑی ٹرین کی زد میں آنے سے 4 افراد جاں بحق

قصور کی تحصیل پتوکی کے پھاٹک پر گاڑی ٹرین کی زد میں آنے سے ایک ہی خاندان کے…

2 گھنٹے
گاڑی ٹرین کی زد میں آنے سے 4 افراد جاں بحق

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے