بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

20-August-2020

مودی گزشتہ سال 5 اگست کو بہت بڑی غلطی کر بیٹھا، عمران خان

Iqra Khan Iqra Khan
59 Views 0 2 ہفتے
مودی گزشتہ سال 5 اگست کو بہت بڑی غلطی کر بیٹھا، عمران خان
Dawn
Posted at 5 اگست-2020

یوم استحصال کشمیر کے موقع پر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا خصوصی اجلاس جاری ہے۔

یوم استحصال کشمیر کے موقع پر مظفرآباد میں آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے خصوصی اجلاس میں وزیراعظم عمران خان سمیت صدر اور وزیراعظم آزاد کشمیر شریک ہیں۔

اجلاس کے دوران آزاد کشمیر قانون سازی اسمبلی میں بھارتی اقدام کے خلاف مذمتی قرارداد بھی پیش کی گئی جس کو متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔

آزاد کشمیر اسمبلی سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جو صلاحیت پاکستان میں ہے کسی ملک میں نہیں اور پاکستانیوں کو اپنی صلاحیت کا خود بھی اندازہ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک کو تیزی سے اوپر جاتے دیکھا او پھر نیچے کی جانب آتے دیکھا، 60 کی دہائی میں پاکستان کو دنیا میں مانا جاتا تھا، دنیا کی تاریخ دیکھیں تو قوم اصولوں پر چلتی ہے تو اوپر جاتی ہے اور اصولوں سے ہٹ جاتی ہے تو نیچے آجاتی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کشمیریوں کو ایسی صورتحال سے گزار رہاہے جس کا اختتام آزادی ہے، مودی گزشتہ سال 5 اگست کو بہت بڑی غلطی کر بیٹھا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مودی نے ہندو کارڈ کھیل کر الیکشن جیتا، پاکستان کے خلاف نفرت کی مہم چلائی، مودی نے پلوامہ واقعے کو پاکستان کے خلاف نفرت کیلئے استعمال کیا، بھارت کو بار بار کہا آپ ایک قدم بڑھاو ہم دو بڑھائیں گے، ہم نے بات چیت کے زریعے مسئلہ کشمیر کے حل کی پیشکش کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ مودی سمجھتا تھا غیرقانونی اقدام پر دنیا خاموش رہے گی تاہم گزشتہ ایک سال میں دنیا میں مسئلہ کشمیر بھرپور طریقے سے اٹھایا گیا، بھارت سوچے سمجھے منصوبے کے تحت کشمیرکی آبادی کا تناسب بدلنا چاہتا تھا جبکہ چین سے خوفزدہ مغربی ممالک بھارت کو استعمال کرنا چاہتے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ بھارتی حکومت کی تمام سرگرمیوں کے پیچھے تکبر ہے، مودی کی متکبرانہ سوچ اس کی تباہی ثابت ہوگی، روس نے تکبر کی وجہ سے اپنی فوج تباہ کرلی۔

وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نریندر مودی کی سوچ فاشسٹ ہے، بھارت کے مقبوضہ کشمیر میں مظالم کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، مقبوضہ کشمیر میں طویل محاصرہ ختم کر کے تمام سیاسی قیادت کو رہا کیا جائے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال 5 اگست کے یک طرفہ اور غیر قانونی بھارتی اقدام کے خلاف مقبوضہ کشمیر، آزاد کشمیر اور پاکستان میں اس اقدام کو ایک سال مکمل ہونے پر آج یوم استحصال منایا جارہا ہے۔

متعلقہ خبریں

ملک کا نیا سیاسی نقشہ جاری، مقبوضہ کشمیرکو پاکستان کا حصہ بنا…

مقبوضہ کشمیرکو پاکستان کے نقشے کا حصہ بنا دیا گيا، وفاقی کابینہ نے پاکستان کے نئے نقشے کی…

2 ہفتے
ملک کا نیا سیاسی نقشہ جاری، مقبوضہ کشمیرکو پاکستان کا حصہ بنا دیا گيا

میں بھی شیخ ہوں، بھاو تاو کرنا پڑتا ہے، شیخ رشید مویشی…

وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید احمد نے قربانی کیلئے دو خوبصورت اونٹ خرید لئے ہیں۔ قربانی کیلئے جانور خریدنے…

3 ہفتے
میں بھی شیخ ہوں، بھاو تاو کرنا پڑتا ہے، شیخ رشید مویشی منڈی پہنچ گئے

کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے 5اگست کویوم استحصال منایا جائے گا

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے 5 اگست کو یوم…

3 ہفتے
کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے 5اگست کویوم استحصال منایا جائے گا

سابق معاون خصوصی تانیہ ایدروس کے استعفے کی اصل وجوہات

وزیراعظم عمران خان کی سابق معاون خصوصی برائے ڈیجیٹل تانیہ ایدروس کے استعفے کی اصل وجوہات سامنے آگئی…

3 ہفتے
سابق معاون خصوصی تانیہ ایدروس کے استعفے کی اصل وجوہات

تازہ ترین

بھارتی فوج کی سول آبادی پر فائرنگ سے نوجوان لڑکی شہید

بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بلااشتعال فائرنگ سے 18 سالہ لڑکی شہید اور…

2 ہفتے
بھارتی فوج کی سول آبادی پر فائرنگ سے نوجوان لڑکی شہید

مودی گزشتہ سال 5 اگست کو بہت بڑی غلطی کر بیٹھا، عمران…

یوم استحصال کشمیر کے موقع پر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا خصوصی اجلاس جاری ہے۔…

2 ہفتے
مودی گزشتہ سال 5 اگست کو بہت بڑی غلطی کر بیٹھا، عمران خان

مودی سرکار نے بابری مسجد کی جگہ مندر کا سنگ بنیاد رکھ…

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بابری مسجد کی جگہ مندر کا سنگ بنیاد رکھ کر اپنی جماعت بی…

2 ہفتے
مودی سرکار نے بابری مسجد کی جگہ مندر کا سنگ بنیاد رکھ دیا

جسٹس قاضی فائز نے ملک دوبارہ انگریزوں کے حوالے کرنے کا کہہ…

جسٹس قاضی فائز عیسی نے ایک کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے کہ ہمیں اللہ سے زیادہ…

2 ہفتے
جسٹس قاضی فائز نے ملک دوبارہ انگریزوں کے حوالے کرنے کا کہہ دیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے