بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

20-September-2019

مسلم لیگ ن نے عمران خان سے استعفی مانگ لیا

84 Views 0 2 ہفتے
Posted at 2 ستمبر-2019

اپوزیشن جماعت مسلم لیگ ن نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ معشیت بہتر کرنے کا منصوبہ بتائے ورنہ حکومت سے استعفی دے۔

اسلام آباد میں مسلم لیگ کے سنئیر رہنما احسن اقبال، مریم اورنگزیب اور محمد زبیر نے مشترکہ پریس کانفرنس کی اور وزیر اعظم عمران خان سے استعفی کا مطالبہ کیا۔ احسن اقبال نے کہا کہ ملکی معشیت کو آگ لگ چکی ہے، حکومت بتائے اس کی بحالی کا کیا منصوبہ بنا رکھا ہے۔ ایک سال میں تبدیلی سرکار نے 10 ہزار ارب قرضہ لیا ہے۔

مسلم لیگ کی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان تو کہا کرتے تھے کہ جب حکمران چور ہو تو عوام پر ٹیکس لگاتے ہیں، اب تبدیلی سرکار نے کس چیز پر ٹیکس نہیں لگایا۔ صرف بجلی ایک سال میں 35 فیصد مہنگی ہو چکی ہے۔ ایک سال ناکامی اور نااہلی کی مثال بن چکا ہے اور حکومت اس پر بھی بھنگڑے ڈال رہی ہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر نے کہا کہ پاکستانی روپیہ ایشیا کی کمزور ترین کرنسی بن چکا ہے۔ مالیاتی خسارہ 50 فیصد سے زیادہ تک پہنچ چکا ہے۔

متعلقہ خبریں

خورشید شاہ کو بھی جیل راس نہ آئی

پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کو جیل گئے ابھی 2 دن بھی نہیں ہوئے کہ ان کا…

6 گھنٹے

سابق ڈی جی پارکس کے گھر سے خزانہ نکل آیا

کراچی کے سابق ڈائریکٹر جنرل پارکس لیاقت قائم خان کے گھر سے کروڑوں روپے مالیت کا خزانہ نکل…

7 گھنٹے

فضل الرحمان دھرنا نہیں دیں گے۔ وزیر داخلہ کی پیش گوئی

کوئٹہ۔ وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈیئر (ر) اعجاز شاہ نے کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ…

10 گھنٹے
فضل الرحمان دھرنا نہیں دیں گے۔ وزیر داخلہ کی پیش گوئی

وفاقی کابینہ میں تبدیلی کی زد میں کون آنیوالا ہے

اسلام آباد۔ وفاقی کابینہ میں تبدیلی کی آوازیں ایک مرتبہ پھر آنے لگی ہیں۔ وزیراعظم کے دورہ امریکہ…

11 گھنٹے
وفاقی کابینہ میں تبدیلی کی زد میں کون آنیوالا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے