بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

09-April-2020

شہباز شریف کا پاکستان آنا پھر رہ گیا

Tariq Tariq
61 Views 0 3 ہفتے
مریم اورنگ زیب کی شہباز شریف کی کل صبح پاکستان پہنچنے کی تصدیق
Dunya
Posted at 21 مارچ-2020

لندن۔ سابق وزیراعلٰی پنجاب اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز کی جانب آج رات وطن واپسی کا اعلان سامنے آیا تھا۔ اس کی تصدیق مریم اورنگ زیب نے اپنے ٹوئٹر پر بھی کی تھی۔ ن لیگ لندن کی جانب سے ان کے گھر سے ائرپورٹ روانہ ہونے کی اطلاع آ گئی مگر اب ان کا ایک ویڈیو بیان سامنے آیا ہے جس میں شہباز شریف کا کہنا ہے کہ وہ کورونا وائرس کی وجہ سے پاکستان نہیں آسکتے۔ پاکستان آنے کیلئے تمام ائرنیشنل پروازوں پر بھی پابندی لگ گئی ہے۔

صدر پاکستان مسلم لیگ ن شہباز شریف کا وطن واپسی سے قبل لندن سے پیغام

صدر پاکستان مسلم لیگ ن شہباز شریف کا وطن واپسی سے قبل لندن سے پیغام

Posted by Mian Shehbaz Sharif on Saturday, 21 March 2020

قبل ازیں شہباز شریف نے آج رات وطن واپسی کیلئے لندن سے روانہ ہونا اور کل صبح پاکستان پہنچنے ش کیلئے لندن گھر سے نکل پڑے ۔ یہاں لندن گھر سے نکلتے ہوئے شہباز شریف کی میاں نواز شریف اور دیگر فیملی ممبران کے ساتھ گلے ملنے کی تصاویر بھی دیکھی جا سکتی ہیں۔

shahbaz
Courtesy Facebook

کورونا کے پیش نظر پاکستان اور عوام کی خاطر وطن واپس آ رہا ہوں

لندن سے ایک بیان میں شہبازشریف نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے پیش نظر پاکستان اور عوام کی خاطر وطن واپس آ رہا ہوں۔ ن لیگ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف اپنے بڑے بھائی کا آپریشن ادھورا چھوڑ کر وطن واپس آ رہے ہیں۔ نوازشریف کا آپریشن اگلے ہفتے متوقع ہے۔

Courtesy Twitter

ادھر ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگ زیب نے ایک ٹوئٹ میں تصدیق کی ہے کہ شہباز شریف کل صبح وطن واپس آ رہے ہیں۔ ن لیگ پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمٰی بخاری نے بھی شہباز شریف کی کل وطن پہنچنے کی تصدیق کی ہے۔

قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی جانب سے آج ایک بیان بھی جاری ہوا تھا جس میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خطرات سے نمٹنے کیلئے ملک میں لاک ڈاؤن کا اعلان کیا جائے۔ ان کا اپنے بیان میں مزید کہنا تھا کہ حکومت لاک ڈاؤن کی فوری تیاری کرے۔

کورونا پر قابو پانے کیلئے انتظامات کئے جائیں ٗ تاخیر کی صورت میں بھیانک انسانی جانوں کا ضیاع ناقابل قبول ہو گا اور اس کی ذمہ دار پی ٹی آئی حکومت ہو گی۔ واضح رہے کورونا کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر تمام انٹرنیشنل پروازیں بند کر دی گئی ہیں۔ پی آئی اے نے بھی کچھ دیر قبل ایک ہفتے کیلئے انٹرنیشنل پروازیں بند کر دی ہیں۔۔

متعلقہ خبریں

کم یونٹ والے بجلی اور گیس کے بل معاف کئے جائیں گے

سندھ حکومت کی جانب سے کورونا وائرس ایمرجنسی ریلیف آرڈیننس کے تحت کم یونٹ والے بجلی اور گیس…

3 گھنٹے
کم یونٹ والے بجلی اور گیس کے بل معاف کئے جائیں گے

شیخ رشید کی عمران خان اور ترین کے تعلقات میں اونچ نیچ…

اسلام آباد۔ ایف آئی اے کی آٹا اور چینی رپورٹ آنے کے بعد نہ صرف وفاقی کابینہ میں…

20 گھنٹے
شیخ رشید کی عمران خان اور جہانگیر ترین کے تعلقات میں اونچ نیچ کی تصدیق

فخرامام نے وفاقی وزیر غذائی تحفظ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

سید فخر امام نے وفاقی وزیر غذائی تحفظ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے جبکہ ایم کیو…

2 دن
فخرامام نے وفاقی وزیر غذائی تحفظ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

وزیرخوراک پنجاب سمیع اللہ چوہدری اپنے عہدے سےمستعفی ہو گئے

آٹا و چینی بحران کی تحقیقاتی رپورٹ جاری ہونے کے بعد وزیر خوراک پنجاب سمیع اللہ چوہدری نے…

3 دن
وزیرخوراک پنجاب سمیع اللہ چوہدری اپنے عہدے سےمستعفی ہو گئے

تازہ ترین

بزرگ مسلم لیگی رہنما سرانجام خان انتقال کر گئے

پشاور۔ سابق سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن سرانجام خان آج وفات پا گئے۔ ان کا شمار مسلم لیگ…

4 گھنٹے
بزرگ مسلم لیگی رہنما سرانجام خان انتقال کر گئے

شعیب اختر کی کرونا فنڈنگ کیلئے پاک بھارت سیریز کی تجویز

راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور شعیب اختر نے کرونا فنڈنگ کیلئے پاک بھارت سیریز کی تجویز دے…

4 گھنٹے
شعیب اختر کی کرونا فنڈنگ کیلئے پاک بھارت سیریز کی تجویز

خیبرپختونخوا میں کورونا سے متاثرہ علاقہ منگاہ 21 روز بعد کھول دیا…

کورونا وائرس سے خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقہ منگاہ کو 21 روز بعد کھول…

4 گھنٹے
خیبرپختونخوا میں کورونا سے متاثرہ علاقہ منگاہ 21 روز بعد کھول دیا گیا

پاکستان میں مقیم تمام غیر ملکیوں کے ویزوں میں توسیع

اسلام آباد۔کرونا پر قابو پانے کیلئے فضائی آپریشن اور سرحدی بندش کی وجہ سے حکومت پاکستان نے تمام…

3 گھنٹے
پاکستان میں مقیم تمام غیر ملکیوں کے ویزوں میں توسیع

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے