بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

24-July-2019

مہنگائی پرعمران خان کو استعفٰی دیکر گھر جانا ہو گا۔ مریم نواز

91 Views 0 2 ہفتے
مہنگائی پر عمران خان کو استعفٰی دیکر گھر جانا ہو گا۔ مریم نواز
Posted at 8 جولائی-2019

منڈی بہاؤ الدین۔ وفاقی بجٹ منظور کرانے اور رانا ثناء اللہ پر منشیات کے مقدمے کے بعد مسلم لیگی قیادت کو بخوبی اندازہ ہو گیا ہے کہ اب ان کیلئے مزاحمتی سیاست کے علاوہ اور کوئی راستہ نہیں بچا۔ ووٹ کو عزت دو کے نعرے کو مسلم لیگی قیادت نے ایک مرتبہ پھر پذیرائی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ احتساب عدالت کے جج کی ایک بدنام زمانہ ناصر بٹ کے ساتھ ویڈیو مریم نواز نے ایک پریس کانفرنس میں منظرعام پر لا کر کس کو پیغام بھیجا ہے کہ میرے پاس اور بھی بہت سارے ثبوت ہیں۔

مریم نواز کا منڈی بہاؤ الدین میں جلسے نے نہ صرف نواز شریف کے بانیہ ”ووٹ کو عزت دو“ بلکہ بکھیری اور ٹوٹ پھوٹ کی شکار مسلم لیگ کو ایک نئی طاقت دی ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ اعلٰی عدلیہ اور مقتدر حلقے احتساب عدالت کے جج کی ویڈیو کے معاملے کو کیسے دیکھتے ہیں۔ بظاہر مریم نواز پانامہ کیس میں سزا یافتہ اور ضمانت پر ہیں۔ منڈی بہاؤ الدین میں مریم نواز کا شو خاصا بڑا اور متاثر کن تھا۔

Courtesy Dumya

آج نواز شریف 22 کروڑ عوام کی عدالت میں سرخرو

انہوں نے کہا کہ ووٹ کو عزت دو کے نعرے سے سابق وزیراعظم نواز شریف کی عزت بڑھی، مہنگائی پر عمران خان استعفٰی دیں اور گھر جائیں۔ یہ نالائق اعظم پتلی گلی سے نہ نکلے، عوام اسے بھاگنے نہ دیں۔ منڈی بہاؤ الدین میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہ عزت اور ذلت اللہ کے ہاتھ میں ہے۔ آج نواز شریف 22 کروڑ عوام کی عدالت میں سرخرو ہو گئے۔

Courtesy Express

انصاف دینے والا جج بھی بول اٹھا

یہ جانتے ہوئے کہ یہ احتساب نہیں انتقام کے باوجود سابق وزیراعظم قانون کے آگے سر جھکا کر جیل چلے گئے۔ نوازشریف بے قصور تھا، انصاف دینے والا جج بھی بول اٹھا، جج کی ویڈیو دیکھی تھی، وہ کہتا ہے بلیک میل کر کے فیصلہ دینے پر مجبور کیا گیا۔ سابق وزیراعظم کو ووٹ کو عزت دینے کی سزا ملی۔ نوازشریف رہا ہو گا انشاء اللہ۔

میں 7 تاریخ کو لاہور سے نکلی اور آج 8 تاریخ ہو گئی

پہلے سے زیادہ طاقتور وزیراعظم بنے گا۔ سابق وزیراعظم کو ووٹ دینے والوں کا سر آج فخر سے بلند ہے۔ عمران خان جلسے کی اجازت نہیں دیتا۔ جلسے کی اجازت نہ دینے والے دیکھ لیں کہ لاہور سے منڈی بہاؤ الدین تک ہر جگہ جلسہ ہوا۔

لاہور سے منڈی بہاؤ الدین کا سفر ڈھائی گھنٹے کا ہے میں دس گھنٹے میں پہنچی۔ میں 7 تاریخ کو لاہور سے نکلی اور آج 8 تاریخ ہو گئی ہے۔ مہنگائی بڑھی، بجلی،گیس، پٹرولیم مصنوعات، آٹا، دال اور سبزی مہنگی ہو گئی، گو سلیکٹڈ گو کے نعرے لگاؤ۔ قومی اسمبلی میں سلیکٹڈ پر پابندی لگائی، کیا عوام پر پابندی لگا سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جیل سے اے سی، ٹی وی ہٹانے کی…

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے امریکہ میں اتحاد…

10 گھنٹے
وزیراعظم عمران خان کا کیپٹل ارینا ون میں امریکی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ

سینیٹ کا اجلاس شروع ہونے کے کچھ منٹوں…

اسلام آباد۔ سب سے بڑا قانون ساز ادارہ سینیٹ کا اجلاس آج شروع ہونے کے کچھ ہی دیر…

17 گھنٹے
سینیٹ کا اجلاس شروع ہونے کے کچھ منٹوں بعد ہی ملتوی

نئے وزیراعظم کیلئے بڑا چیلنج یورپی یونین سے…

لندن۔ بورس جوہانسن کو نیا برطانوی وزیراعظم نامزد کر دیا گیا ہے۔ وہ بدھ کو اپنے عہدے کا…

17 گھنٹے
نئے وزیراعظم کیلئے بڑا چیلنج یورپی یونین سے اخراج یا برقرار

چار رکنی قومی ہاکی سلیکشن کمیٹی کا اعلان

لاہور۔ قومی کھیل ہاکی ایک ایسے دوراہے پر کھڑا ہے جہاں اس کے تن مردہ میں جان ڈالنے…

17 گھنٹے
چار رکنی قومی ہاکی سلیکشن کمیٹی کا اعلان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے